🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. مَنِ اسْمُهُ خَلَفٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام خلف ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3546 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
المعجم الاوسط: 3546، 3544
معجم صغیر للطبرانی : 1006
سنن سعید بن منصور: 4154
الجامع الكامل: 8686
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9924
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3546
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ: نَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ اللَّيْثِ ، إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے ہاتھ پر کوئی آدمی اسلام لایا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو لیث سے محمد بن معاویہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الخاء/حدیث: 3546]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: هذا خطأ رواه خالد بن عمرو عن الليث بن سعد عن يزيد بن أبي حبيب عن سعيد بن ميمون مولى لعلي بن أبي طالب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم مرسل «علل الحديث، ج 5، ص 338» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 786، والطبراني فى «الصغير» برقم: 439»

الحكم على الحديث:
خطأ، والصواب مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1006
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ اللَّيْثِ إِلا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَلا يُرْوَى عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے ہاتھ پر کوئی ایمان لے آئے اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الرقاق/حدیث: 1006]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 786، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3546، والطبراني فى «الصغير» برقم: 439، ضعيف الجامع برقم: 5415
قال ابوحاتم الرازی: هذا خطأ، علل الحديث: (5 / 337)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2978 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 4154
نا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي صِدِّيقُ بْنُ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَاسْتَنَاخَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ بَيْنَ دَارِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ وَدَارِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ، فَأَتَاهُ النَّاسُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ الْمَنْزِلُ، فَانْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ، فَقَالَ:" دَعُوهَا، فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ"، ثُمَّ خَرَجَتْ بِهِ حَتَّى جَاءَتْ بِهِ بَابِ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ، فَاسْتَنَاخَتْ بِهِ، فَأَتَاهُ النَّاسُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ الْمَنْزِلُ، فَانْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ، فَقَالَ:" دَعُوهَا فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ"، ثُمَّ خَرَجَتْ بِهِ حَتَّى جَاءَتْ بِهِ مَوْضِعَ الْمِنْبَرِ، فَاسْتَنَاخَتْ بِهِ، ثُمَّ تَحَلَّلَتْ، وَلِلنَّاسِ ثَمَّ عَرِيشٌ كَانُوا يَرُشُّونَهُ، وَيُقِيمُونَهُ، وَيَتَبَّرَدُونَ فِيهِ فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ رَاحِلَتِهِ فَأَوَى إِلَى الظِّلِّ، فَنَزَلَ فِيهِ وَأَتَاهُ أَبُو أَيُّوبَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ مَنْزِلِي أَقْرَبُ الْمَنَازِلِ إِلَيْكَ فَانْقُلْ رَحْلَكَ إِلَيَّ، قَالَ:" نَعَمْ"، فَذَهَبَ بِرَحْلِهِ إِلَى الْمَنْزِلِ، ثُمَّ أَتَاهُ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ انْزَلْ عَلَيَّ، فَقَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ مَعَ رَحْلِهِ حَيْثُ كَانَ"، وَثَبَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَرِيشِ حَتَّى صَلَّى بِالنَّاسِ فِيهِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ لَيْلَةً .
حضرت صدیق بن موسیٰ بن عبداللہ بن زبیر رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو آپ کی اونٹنی نے جعفر بن محمد بن علی اور حسن بن زید کے گھروں کے درمیان بیٹھنے کا ارادہ کیا۔ لوگوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! یہ جگہ منزل ہو۔“ اونٹنی چل پڑی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، یہ مامور ہے۔“ پھر اونٹنی چلتی رہی یہاں تک کہ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے دروازے پر بیٹھ گئی۔ لوگ کہنے لگے: ”یا رسول اللہ! یہ منزل ہو۔“ آپ نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، یہ مامور ہے۔“ پھر اونٹنی چلتی رہی یہاں تک کہ منبر کے مقام پر بیٹھی، پھر بیٹھ کر تھک گئی۔ لوگوں کے لیے وہاں ایک سائبان تھا جسے وہ پانی چھڑک کر ٹھنڈا کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں اترے اور سائبان میں آرام فرمایا۔ پھر سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میرا گھر آپ کے قریب ترین ہے، اپنا سامان میرے گھر منتقل کریں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے آپ کا سامان اپنے گھر منتقل کر لیا۔ پھر ایک اور شخص آیا اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میرے ہاں تشریف لے آئیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی جہاں اپنا سامان رکھتا ہے وہیں رہتا ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بارہ راتیں اس سائبان میں قیام فرماتے رہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 4154]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، «انفرد به المصنف من هذا الطريق» »
(1) كذا في طبعة الدار طبعة الدار السلفية بالهند، وقال المحقق:ذكره البخاري وابن أبي حاتم كان أصله من الجزيرة تحول إلى مكة سمع منه ابن جريج وغيره، ووقع في تاريخ ابن كثير: صديق بن موسى عن عبد الله بن الزبير خطأ .قلنا: ورد الحديث في المعجم الأوسط للطبراني 4 / 35 من طريق المصنف، وفيه "صديق بن موسى، عن عبد الله بن الزبير" . والله أعلم
وقال النسائي: عطاف بن خالد: ليس بالقوي

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8686
8686- عن عبد الله بن الزبير أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قدم المدينة فاستناخت به راحلته بين دار جعفر بن محمد بن علي ودار الحسن بن زيد، وأتاه الناس فقالوا: يا رسول الله! المنزل، فانبعثت به راحلته فقال: دعوها فإنها مأمورة ثم خرجت به حتى جاءت به موضع المنبر فاستناخت به، ثم تحلْحلتْ فنزل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن راحلته، فآوى إلى الظل فنزل فيه، وأتاه أبو أيوب فقال: يا رسول الله إن منزلي أقرب المنازل إلى المنزل ثم أتاه رجل آخر فقال: يا رسول الله! أنزل عليّ، فقال: إن الرجل مع رحله حيث كان. وثبت رسول الله صلى الله عليه وسلم في العريش حتى صلى بالناس فيه ثنتي عشرة ليلة حتى بنى المسجد.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه سعيد بن المنصور (2/347) عن عطاف بن خالد، قال: حدثني صديق بن موسى، عن عبد الله بن الزبير فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9924
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَاسْتَنَاخَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ بَيْنَ دَارِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، وَدَارِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ، فَأَتَاهُ النَّاسُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَنْزِلُ، فَانْبَعَثَ بِهِ رَاحِلَتُهُ، فَقَالَ:" دَعُوهَا فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ". ثُمَّ خَرَجَتْ بِهِ حَتَّى جَاءَتْ بِهِ مَوْضِعَ الْمِنْبَرِ فَاسْتَنَاخَتْ بِهِ ثُمَّ تَجَلْجَلَتْ، وَلِنَاسٍ ثَمَّ عَرِيشٌ كَانُوا يَرُشُّونَهُ وَيُعَمِّرُونَهُ وَيَتَبَرَّدُونَ فِيهِ حَتَّى نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَاحِلَتِهِ، فَآوَى إِلَى الظِّلِّ فَنَزَلَ فِيهِ فَأَتَاهُ أَبُو أَيُّوبَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْزِلِي أَقْرَبُ الْمَنَازِلِ إِلَيْهِ فَانْقُلْ رَحْلَكَ قَالَ:" نَعَمْ". فَذَهَبَ بِرَحْلِهِ إِلَى الْمَنْزِلِ ثُمَّ أَتَاهُ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، انْزِلْ عَلَيَّ، فَقَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ مَعَ رَحْلِهِ حَيْثُ كَانَ". وَثَبَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْعَرِيشِ اثْنَتَيْ عَشَرَةَ لَيْلَةً حَتَّى بَنَى الْمَسْجِدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صِدِّيقُ بْنُ مُوسَى، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيْسَ بِالْحُجَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے (راوی بیان کرتے ہیں:) تو آپ کی اونٹنی اس جگہ پر ٹھہر گئی، جو (اس وقت) امام جعفر صادق اور امام حسن بن زید کے گھروں کے درمیان والی جگہ ہے لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رہائشی جگہ کون سی ہو گی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی آپ کو لے کر کھڑی ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے چھوڑ دو! یہ حکم کی پابند ہے، پھر وہ آپ کو لے کر چلی، یہاں تک کہ وہ آپ کو لے کر اس جگہ پر آئی، جہاں منبر رکھا ہوا ہے، وہاں وہ ٹھہر گئی اور بیٹھ گئی، اس جگہ پر لوگوں نے ایک چھپر بنایا ہوا تھا، جہاں وہ پانی چھڑکایا کرتے تھے اور وہاں ٹھنڈک حاصل کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری سے اترے آپ سائے کی طرف آئے اور وہاں ٹھہر گئے، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا گھر تمام گھروں سے زیادہ قریب ہے، تو آپ اپنی سواری کو (یا سامان کو) وہاں منتقل کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے! پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان کو اپنے گھر لے گئے، ایک اور شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ میرے ہاں پڑاؤ کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنے سامان کے ساتھ ہوتا ہے، جہاں وہ ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بارہ دن تک اس جگہ پر مقیم رہے، یہاں تک کہ آپ نے مسجد کی تعمیر شروع کروائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدیق بن موسیٰ ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: وہ حجت نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9924]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3568»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3544
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ: نَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي صِدِّيقُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ، فَاسْتَنَاخَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ بَيْنَ دَارِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ وَدَارِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ ، فَأَتَاهُ النَّاسُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، الْمَنْزِلُ، فَانْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ، فَقَالَ: دَعُوهَا، فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ ثُمَّ خَرَجَتْ بِهِ، حَتَّى جَاءَتْ بِهِ مَوْضِعَ الْمِنْبَرِ، فَاسْتَنَاخَتْ بِهِ، ثُمَّ تَجَلْجَلَتْ، وَلِنَاسٍ ثَمَّ عَرِيشٌ كَانُوا يَرُشُّونَهُ وَيَعْمُرُونَهُ وَيَتَبَرَّدُونَ فِيهِ، حَتَّى نَزَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَاحِلَتِهِ، فَأَوَى إِلَى الظِّلِّ، فَنَزَلَ فِيهِ، فَأَتَاهُ أَبُو أَيُّوبَ ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْزِلِي أَقْرَبُ الْمَنَازِلِ إِلَيْكَ، فَانْقُلْ رَحْلَكَ إِلَيَّ، قَالَ: I " نَعَمْ I "، فَذَهَبَ بِرَاحِلَتِهِ إِلَى الْمَنْزِلِ، ثُمَّ أَتَاهُ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، انْزِلْ عَلَيَّ، فَقَالَ: I " إِنَّ الرَّجُلَ مَعَ رَحْلِهِ حَيْثُ كَانَ I " وَثَبَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَرِيشِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ لَيْلَةً حَتَّى بَنَى الْمَسْجِدَ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی جعفر بن محمد بن علی کے گھر اور حسن بن زید کے گھر کے درمیان بیٹھ گئی۔ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! (یہاں) قیام فرمائیے۔“ اتنے میں اونٹنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر اٹھ کھڑی ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، یہ (اللہ کی طرف سے) مامور ہے۔“ پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر چل پڑی یہاں تک کہ منبر کی جگہ پہنچ کر بیٹھ گئی، پھر (اطمینان سے) اپنی گردن ہلا کر آواز نکالی۔ وہاں کچھ لوگوں کی ایک چھپر نما جگہ (عریش) تھی جس پر وہ پانی چھڑکتے، اسے آباد رکھتے اور اس میں ٹھنڈک حاصل کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی سے اترے اور اسی سائے میں پناہ لے کر وہیں قیام فرمایا۔ پھر سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرا گھر سب گھروں سے آپ کے زیادہ قریب ہے، آپ اپنا سامان میری طرف منتقل فرما دیجیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری (اور سامان) کو اپنے گھر لے گئے۔ پھر ایک اور آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ہاں قیام فرمائیے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی اپنے سامان کے ساتھ ہوتا ہے، وہ جہاں بھی ہو۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بارہ راتیں اسی چھپر میں ٹھہرے رہے یہاں تک کہ مسجد تعمیر فرما لی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں سعید بن منصور منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الخاء/حدیث: 3544]
تخریج الحدیث: «قال الذهبى: فيه صديق بن موسى قال الذهبي ليس بالحجة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 63» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه صديق بن موسى ليس بالحجة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں