🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3701 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 3701
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18641
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3701
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، قَالَ: نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ ، قَالَ: نَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ اللهَ خَلَقَ جَنَّةَ عَدْنٍ وَبَنَاهَا بِيَدِهِ، لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ، وَجَعَلَ مِلَاطَهَا الْمِسْكَ، وَتُرَابَهَا الزَّعْفَرَانَ، وَحَصْبَاءَهَا اللُّؤْلُؤَ، ثُمَّ قَالَ لَهَا: تَكَلَّمِي، فَقَالَتْ: قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ، فَقَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: طُوبَى لَكِ مَنْزِلَ الْمُلُوكِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو پیدا فرمایا اور اسے اپنے دستِ قدرت سے تعمیر کیا؛ اس کی ایک اینٹ سونے کی اور ایک اینٹ چاندی کی ہے، اس کا گارا کستوری، اس کی مٹی زعفران اور اس کی کنکریاں موتی ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا: ”بول!“ تو اس نے کہا: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ﴾ ”یقیناً مومن کامیاب ہو گئے۔“ اس پر فرشتوں نے کہا: ”تجھے مبارک ہو، تُو بادشاہوں کی منزل ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریری سے عدی بن فضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3701]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجال الموقوف رجال الصحيح وأبو سعيد لا يقول هذا إلا بتوقيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 397» »

الحكم على الحديث:
موقوف، رجاله رجال الصحيح، وله حكم الرفع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18641
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَلَقَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - الْجَنَّةَ، لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے جنت کو یوں بنایا ہے کہ ایک اینٹ سونے کی ہے، ایک اینٹ چاندی کی ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18641]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3507)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں