🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4075 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 4075
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7134
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4075
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي كَعْبٍ الْعَبْدِيُّ قَالَ: نَا رَاشِدٌ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ، وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ، وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ، أَوْشَكَ أَنْ يَأْتِيَ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَخْتَصِمُ رَجُلَانِ فِي الْفَرِيضَةِ، فَلَا يَجِدَانِ مَنْ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَاشِدٍ إِلَّا سَعِيدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ، اور فرائض (علمِ میراث) سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ، قریب ہے کہ لوگوں پر ایسا زمانہ آ جائے کہ دو آدمی کسی میراث کے مسئلے میں جھگڑیں اور انہیں کوئی ایسا شخص نہ ملے جو ان کے درمیان فیصلہ کر دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو راشد سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن عقبہ اس میں منفرد ہیں، اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4075]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن عقبة السدوسي وثقه ابن حبان وضعفه أبو حاتم وسعيد بن أبي كعب ذكره ابن حبان في الثقات وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 223» »
«قال ابن حجر: وراشد مقبول لكن الراوي عنه مجهول «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 12، ص 7» »
«قال ابن حجر: راشد مقبول لكن الراوي عنه مجهول «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 3، ص 178» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه محمد بن عقبة السدوسي مختلف فيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7134
وَعَنْ أَبِي بَكَرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ، أَوْشَكَ أَنْ يَأْتِيَ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَخْتَصِمُ الرَّجُلَانِ فِي الْفَرِيضَةِ فَلَا يَجِدَانِ مَنْ يَقْضِي بَيْنَهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السُّدُوسِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَسَعِيدُ بْنُ (أَبِي) كَعْبٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، علم وراثت سیکھو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ وراثت کے بارے میں دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا ہو گا، تو وہ کسی ایسے شخص کو نہیں پائیں گے، جو ان دونوں کے درمیان فیصلہ دے سکے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عقبہ سدوسی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے اور ایک راوی سعید بن ابی کعب ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ راوی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7134]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں