🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4721 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 4721، 950
الفتح الربانی: 3632، 8977
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 954
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4721
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَعَدَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي ذَرٍّ : هَلْ رَكَعْتَ؟ I " قَالَ: لَا. قَالَ: I " قُمْ، فَارْكَعْ، فَقَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " هَلْ تَعَوَّذْتَ فِيهِمَا مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ؟ I "، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْ أَوَّلُ الْأَنْبِيَاءِ؟ قَالَ: I " آدَمُ I "، قُلْتُ: نَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ: I " نَعَمْ، مُكَلَّمٌ I ". قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: I " نُوحٌ، وَبَيْنَهُمَا عَشَرَةُ آبَاءٍ I "، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: I " إِبْرَاهِيمُ، وَبَيْنَهُمَا عَشَرَةُ آبَاءٍ I "، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنِي عَنِ الصَّلَاةِ قَالَ: I " خَيْرٌ مَفْرُوشٌ، مَنْ شَاءَ اسْتَكْثَرَ مِنْهُ I " قُلْتُ: مَا الصَّدَقَةُ؟ قَالَ: I " أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ I "، قُلْتُ: مَا الصِّيَامُ؟ قَالَ: I " الصِّيَامُ جُنَّةٌ ؛ قَالَ اللهُ: الصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ I "، قُلْتُ: فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: I " جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، وَسِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ I "، قُلْتُ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: I " أَغْلَاهَا ثَمَنًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ لَهِيعَةَ I ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، تو وہ بیٹھ گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا تم نے نماز پڑھی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھڑے ہو اور نماز پڑھو۔“ چنانچہ وہ کھڑے ہوئے اور دو رکعتیں پڑھیں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا تم نے ان (دو رکعتوں) میں جنوں اور انسانوں کے شیطانوں کے شر سے پناہ مانگی تھی؟“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! سب سے پہلے نبی کون تھے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا آدم علیہ السلام۔“ میں نے پوچھا: ”کیا وہ نبی تھے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، (اللہ سے) ہم کلام ہونے والے۔“ میں نے پوچھا: ”پھر کون؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا نوح علیہ السلام، اور ان دونوں کے درمیان دس پشتوں کا فاصلہ تھا۔“ میں نے پوچھا: ”پھر کون؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا ابراہیم علیہ السلام، اور ان دونوں کے درمیان دس پشتوں کا فاصلہ تھا۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے نماز کے بارے میں بتائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(نماز) بہترین نیکی ہے جو (بندوں کے لیے) بچھائی گئی ہے، جو چاہے اس میں اضافہ کر لے۔“ میں نے پوچھا: ”صدقہ کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کئی گنا بڑھا چڑھا کر (اجر پانا) ہے۔“ میں نے پوچھا: ”روزہ کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ (گناہوں سے) ڈھال ہے؛ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے۔“ میں نے پوچھا: ”کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تنگ دست کا اپنی استطاعت بھر (محنت سے) دینا اور کسی محتاج کو پوشیدہ طور پر دینا۔“ میں نے عرض کیا: ”کون سا غلام آزاد کرنا سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو قیمت میں سب سے مہنگا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صفوان بن سلیم رحمہ اللہ سے خالد بن یزید رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4721]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: في إسناده ابن لهيعة وشذ بقوله وهو يخطب «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 2، ص 473» »
«قال الهيثمي: فيه ابن لهيعة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 197» »
«قال بدر الدين العيني: وفي إسناده ابن لهيعة وشذ بقوله وهو يخطب «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 6، ص 231» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 361، 449، 820، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3133، 4188، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5522 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7891، 9758، 9788، 10114، 11240، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3825، 4218، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17784، 20244، 20243، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21693، 21731، 21742، 21745، 21762، 21783، 21790، 21791، 21814، 21904، 21909، 21917، 21918، 21947، 21953، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 480، والحميدي فى «مسنده» برقم: 130، والبزار فى «مسنده» برقم: 3966، 4020، 4031، 4034، 4049، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 646 / 3، 646 / 1، 646 / 2، 953، 3322 / 1، 3322 / 2، 3417، 3424، 3441، 3442، 3443 / 1، 3443 / 2، 3553، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3442، 35491، 36408، 37083، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1642، 1649، 1648، 1651، والطبراني فى «الصغير» برقم: 758، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4259، 5639، 7335، 7739»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ابن لهيعة، وشذ بقوله: وهو يخطب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3632
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَقَدْ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْهَا الصَّدَقَةُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَالصَّدَقَةُ؟ فَقَالَ: ( (أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ) ) ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ: ( (جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ، …) ) الْحَدِيثَ
۔ سیدناابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعدد سوالات کئے، ان میں سے ایک سوال صدقہ کے بارے میں تھا۔ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! صدقہ کے بارے میں آپ کیا فرمائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کا ثواب کئی گنا بڑھا کر دیا جائے گا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس کی کون سی صورت سب سے زیادہ فضیلت والی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کم سرمائے والے آدمی کی محنت کا صدقہ یا فقیر کو پوشیدہ انداز میں صدقہ دینا افضل ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3632]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة عبيد بن الخشخاش ولضعف ابي عمر الدمشقي، وقال الدارقطني: المسعودي عن ابي عمر الدمشقي متروك۔ اخرجه الطيالسي: 478، والبزار في ’’مسنده‘‘: 4034، والبيقھي في ’’الشعب‘‘: 3576، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21552 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21885»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة عبيد بن الخشخاش ولضعف ابي عمر الدمشقي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8977
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسْتُ فَقَالَ يَا أَبَا ذَرٍّ هَلْ صَلَّيْتَ قُلْتُ لَا قَالَ قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّيْتُ ثُمَّ جَلَسْتُ فَقَالَ يَا أَبَا ذَرٍّ تَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلِلْإِنْسِ شَيَاطِينُ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ الصَّلَاةُ قَالَ خَيْرٌ مَوْضُوعٌ مَنْ شَاءَ أَقَلَّ وَمَنْ شَاءَ أَكْثَرَ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ الصَّوْمُ قَالَ فَرْضٌ مَجْزٍ وَعِنْدَ اللَّهِ مَزِيدٌ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَالصَّدَقَةُ قَالَ أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّهَا أَفْضَلُ قَالَ جَهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلًا قَالَ آدَمُ قُلْتُ وَنَبِيًّا كَانَ قَالَ نَعَمْ نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمِ الْمُرْسَلُونَ قَالَ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ وَقَالَ مَرَّةً وَخَمْسَةَ عَشَرَ جَمًّا غَفِيرًا قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ أَعْظَمُ قَالَ آيَةُ الْكُرْسِيِّ {اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ} [سورة البقرة: ٢٥٥] (وَفِي رِوَايَةٍ حَتَّى خَتَمَ الْآيَةَ)
۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے، میں آیا اور بیٹھ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو ذر! کیا تم نے نماز پڑھی ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اٹھو اور نماز پڑھو۔ پس میں نے نماز پڑھی اور پھر بیٹھ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو ذر! انسانوں اور جنوں کے شیطانوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگا کرو۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا انسانوں میں بھی شیطان ہوتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی بالکل۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! نماز کے بارے میں کچھ فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سب سے بہترین چیز ہے، جس کو بنایا گیا ہے، جو چاہے کم پڑھ لے اور جو چاہے زیادہ پڑھ لے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! روزہ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ ایسا فرض ہے کہ اس کا بدلہ بھی دیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں مزید بھی بہت کچھ ہے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! صدقہ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کئی گنا بڑھا دیا جائے گا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کم مایہ آدمی کی طاقت کے بقدر یا کسی فقیر کو چپکے سے دے دینا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! سب سے پہلا نبی کون تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدم علیہ السلام۔ میں نے کہا: کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں، نبی تھے اور ان سے کلام بھی کیا گیا تھا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مرسلین کی تعداد کتنی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین سو اور پندرہ سولہ کے لگ بھگ۔ ایک روایت میں ہے: تین سو پندرہ ہے، جم غفیر ہیں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ پر کون سی عظیم ترین چیز اتاری گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آیۃ الکرسی {اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ}، ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوری آیت تلاوت کی۔ [الفتح الربانی/مسائل الترغيب فى الأعمال الصالحة/حدیث: 8977]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا لجھالة عبيد بن الخشخاش، ولضعف ابي عمر الدمشقي، وقال الدارقطني: المسعودي عن ابي عمر الدمشقي متروك، أخرجه النسائي: 8/ 275، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21546 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21879»
وضاحت: فوائد: … بعض انسان شیطان ہوتے ہیں، جیسا کہ سورۂ ناس میں بھی ہے، جو آدمی دوسرے کو گمراہ کرے، وہ شیطان ہے۔
انبیاء و رسل کی تعداد کے بارے میں دو طرق کے ساتھ مروی درج ذیل حدیث پر غور کریں:
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اَنَّ رَجُلًا قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَنَبِيٌّکَانَ آدَمَ؟ قَالَ: ((نَعَمْ، مُعَلَّمٌ، مُکَلَّمٌ۔)) قَالَ: کَمْ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ نُوْحٍ؟ قَالَ: ((عَشْرَۃُ قُرُوْنٍ۔)) قَالَ: کَمْ کَانَ بَیْنَ نُوْحٍ وَاِبْرَاھِیْمَ؟ قَالَ: ((عَشْرَۃُ قُرُوْنٍ۔)) قَالُوْا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! کَمْ کَانَتِ الرُّسُلُ؟ قَالَ: ((ثَلَاثُ مِئَۃٍ وَخَمْسَۃَ عَشَرَ، جَمًّا غَفِیْرًا۔)) … ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، وہ تعلیم دیے گئے تھے اور ان سے (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) کلام بھی کیا گیا تھا۔ اس نے کہا: ان کے اور نوح علیہ السلام کے مابین کتنا فاصلہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’دس صدیاں (یا دس زمانے)۔ اس نے کہا: نوح علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دس صدیاں۔ پھر صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کل کتنے رسول ہو گزرے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین سو پندرہ، جم غفیرہے۔
(حاکم: ۲/۲۶۲، معجم کبیر للطبرانی: ۸/۱۳۹،صحیحہ: ۳۲۸۹)
شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ نے اس حدیث کا ایک موقوف شاہد ذکر کرتے ہوئے کہا: سیدنا عبد اللہ بن عباس نے کہا: نوح اور آدم کے مابین دس صدیاں تھیں، سارے لوگ شریعت ِ حقہ پر تھے، پھر اختلاف پڑ گیا، پس اللہ تعالیٰ نے نبیوں کو بھیجنا شروع کیا، تاکہ وہ خوشخبریاں دیں اور ڈرائیں، عبد اللہ بن مسعود کی قراء ت یوں تھی: {کَانَ النَّاسُ اُمَّۃً وَّاحِـدَۃً فَاخْتَلَفُوْا} (تفسیرطبری: ۲/ ۱۹۴، حاکم: ۲/ ۵۴۶)
اس میں ایک اہم فائدے کا بیان ہے کہ لوگ شروع میں ایک امت تھے، خالص توحید ان کا مذہب تھا، پھر بعد میں ان پر شرک کے آثار طاری ہوئے۔ اس سے ان فلسفیوں اور ملحدوں کا ردّ ہوتا ہے، جو کہتے ہیں کہ اصل میں شرک تھا، بعد میں توحید کو وجود ملا۔ (صحیحہ: ۳۲۸۹)
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انھوں نے کہا: اَنَّ رَجُلًا قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَنَبِیًّا کَانَ آدَمُ؟ قَالَ: ((نَعَمْ مُکَلَّمٌ۔)) قَالَ: کَمْ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ نُوْحٍ؟ قَالَ: ((عَشْرَۃُ قُرُوْنٍ۔)) قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کَمْ کَانَتِ الرُّسُلُ؟ قَاَل: ((ثَلَاثُ مِئَۃٍ وَّخَمَسْۃَ عَشَرَ۔)) … ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، ان سے کلام بھی کیا گیا تھا۔ اس نے کہا: ان کے اور نوح علیہ السلام کے درمیان کتنافاصلہ تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دس صدیاں۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کل کتنے رسول تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین سو پندرہ۔ (معجم اوسط للطبرانی: ۱/ ۲۴/ ۲/ ۳۹۸، معجم کبیر للطبرانی: ۸/ ۱۳۹، حاکم: ۲/ ۲۶۲،صحیحۃ: ۲۶۶۸)
شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ نے شواہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ابو امامہ رضی اللہ عنہ کی طویل حدیث کا ایک اقتباس یہ ہے: میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! پہلا نبی کون تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدم علیہ السلام۔ میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! کیا آدم نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاںہاں، وہ نبی تھے، جن سے کلام بھی کیا گیا، اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے ہاتھ سے بنایا اور پھر ان میں اپنی روح پھونکی، پھر ان سے کہا: آدم! پتلا بن جا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! انبیاء کی تعداد کتنی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی تھے، ان میں رسولوں کی تعداد (۳۱۵) تھی، جم غفیر ہے۔ (احمد: ۵/ ۲۶۵)

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا لجھالة عبيد بن الخشخاش
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 954
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ، فَقَعَدَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَهُ:" هَلْ تَعَوَّذْتَ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْجِنِّ وَالْإِنِسِ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَوَّلُ الْأَنْبِيَاءِ؟ قَالَ:" آدَمُ". قُلْتُ: نَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، مُكَلَّمٌ". قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" نُوحٌ، وَبَيْنَهُمَا عَشَرَةُ آبَاءٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنِ الصَّلَاةِ؟ قَالَ:" خَيْرٌ مَفْرُوضٌ، مَنْ شَاءَ اسْتَكْثَرَ مِنْهُ". قُلْتُ: فَالصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قُلْتُ: وَالصِّيَامُ؟ قَالَ:" الصِّيَامُ جُنَّةٌ. قَالَ اللَّهُ: الصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَخَلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ". قُلْتُ: فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، وَسِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ". قُلْتُ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَغْلَاهَا ثَمَنًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. قُلْتُ: وَتَقَدَّمَ أَنَّ أَحْمَدَ رَوَاهُ وَالْبَزَّارَ فِي بَابِ السُّؤَالِ لِلِانْتِفَاعِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، وہ بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا تم نے جنات اور انسانوں سے تعلق رکھنے والے شیاطین کے شر سے پناہ مانگ لی ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سب سے پہلے نبی کون تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدنا آدم علیہ السلام، میں نے دریافت کیا: کیا وہ نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُن کے ساتھ کلام کیا گیا تھا، میں نے دریافت کیا: پھر کون (نبی) تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدنا نوح علیہ السلام، ان دونوں کے درمیان دس پشتوں کا فرق ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے نماز کے بارے میں بتائیے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک بھلائی ہے، جو لازم قرار دی گئی ہے، جو شخص چاہے وہ اسے زیادہ حاصل کر سکتا ہے، میں نے عرض کی: صدقہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس کا اجر و ثواب) کئی گنا ہوتا ہے، میں نے عرض کی: اور روزہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: روزہ ڈھال ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: روزہ میرے لیے ہے اور میں اس کی جزا دوں گا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بو، اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے (سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تنگدست شخص کا محنت کر کے (صدقہ کرنا) یا کسی غریب کو پوشیدہ طور پر (صدقہ دینا) میں نے عرض کی: (آزاد کرنے کے لئے) کون سا غلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی قیمت زیادہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے نفع حاصل کرنے کے لیے سوال کرنے سے متعلق باب میں یہ بات گزر چکی ہے کہ امام أحمد اور امام بزار نے بھی اس روایت کو نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 954]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4721، أخرجه مسند أحمد برقم: 21785، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7871»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 950
وَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: الْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا، وَالصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: نیکی کا ثواب اس کے دس گنا کے برابر ہے، اور روزہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، اور یقیناً روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 950]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1894، 1904، 5927، 7492، 7538، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1151، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1100 / 324، 1099 / 323، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1896، 1890، 1997، 1900، 1898، 1899، 1992، 1993، 1994، 1996، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3422، 3423، 3416، 3424، 3427، 3479، 3482، 3483، 3484، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1575، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2214 / 3، 2213 / 2، 2217 / 6، 2215 / 4، 2216 / 5، 2218 / 7، 2227 / 9، 2228 / 10، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2536، 2535، 2538، 2537، 2539، 2540، 2549، 2550، 3037، 3239، 3240، 3243، 3241، 3242، 3244، 3248، 3249، 3246، 3247، 3314، 3313، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2363، والترمذي فى «جامعه» برقم: 766، 764، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1811، 1810، 1812، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1638، 1691، 3823، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8206، 8398، 8399، 8401، 8421، 8422، 8423، 8428، 8599، 8600، 8601، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7295، 7315، 7458، 7609، 7610، 7722، 7808، 7903، 7955، 8172، 8173، 8174، 8243، 8244، 8669، 8690، 8795، 9235، 9261، 9314، 9348، 9398، 9446، 9487، 9554، 9663، 9845، 10025، 10050، 10084، 10081، 10085، 10087، 10136، 10137، 10163، 10164، 10273، 10288، 10316، 10317، 10360، 10434، 10572، 10654، 10689، 10701، 10703، 10713، 10781، 10785، 10842، 10843، 10844، 11038، 11165، 26709، (3/1576)، (2/2110) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2488، 2535، 2607، 2660، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1040، 1044، 1045، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1005، 5947، 6020، 6266، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 921، والبزار فى «مسنده» برقم: 7723، 7765، 7846، 7973، 8115، 8223، 8224، 8237، 8235، 8236، 8249، 8380، 8710، 8764، 8808، 9005، 9122، 9125، 9169، 9182، 9475، 9476، 9496، 9512، 9513، 10019، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1016، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7443، 7501، 7892، 7891، 7893، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8971، 8972، 8986، 8987، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2974، 2975، 4870، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1235، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 53، 1942، 2775، 3023، 4536، 4870، 7814، 8492، 9040، 9042»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں