الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 5512 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 5512
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11066
حدیث نمبر: 5512
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: نَا عَمَّارُ بْنُ أَبِي مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ قَالَ: ثَنَا أَبِي ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ : قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ قَالَ: فَضْلُ اللهِ: الْقُرْآنُ، وَرَحْمَتُهُ: أَنْ جَعَلَكُمْ مِنْ أَهْلِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَجَّاجِ إِلَّا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَجَّاجِ إِلَّا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ﴾ (آپ کہہ دیجیے کہ یہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے ہے، پس اسی پر انہیں خوش ہونا چاہیے، یہ اس سے کہیں بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں) کی تفسیر میں انہوں نے فرمایا: ”اللہ کا فضل قرآن ہے اور اس کی رحمت یہ ہے کہ اس نے تمہیں قرآن والوں میں شامل کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حجاج سے ابو مالک جنبی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5512]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حجاج سے ابو مالک جنبی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5512]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عطية العوفي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 36» »
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عطية العوفي
حدیث نمبر: 11066
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ: الْقُرْآنُ، وَرَحْمَتِهِ: أَنْ جَعَلَكُمْ مِنْ أَهْلِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم یہ فرما دو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کی وجہ سے تو اس حوالے سے ان لوگوں کو خوش ہونا چاہیے یہ ان سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں“۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہاں اللہ کے فضل سے مراد قرآن ہے، اور اس کی رحمت سے مراد یہ ہے: اللہ تعالیٰ نے تمہیں اہل قرآن بنایا ہے (یعنی قرآن کا ماننے والا بنایا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11066]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11066]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف