الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 763 (کل: 24 مقامات، 16 کتب)
صحیح مسلم: 4961
سنن ابن ماجہ: 2882
سنن دارمی: 2705
معجم صغیر للطبرانی : 1181
مشکوۃ المصابیح: 3899
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1796
اللؤلؤ والمرجان: 1251
الفتح الربانی: 2292
صحیح ابن حبان: 2708
الجامع الكامل: 14778
السنن الكبرى للبيهقي: 10361
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3686
11 تا 20
حدیث نمبر: 9740
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: " السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ، يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ، فَإِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ نَهْمَتَهُ مِنْ سَفَرِهِ، فَلْيُعَجِّلْ إِلَى أَهْلِهِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سفر بھی عذاب کا ایک ٹکڑا ہے جو تم میں سے کسی کو اس کے کھانے پینے اور نیند سے روک دیتا ہے اس لئے جب تم میں سے کوئی شخص اپنی ضرورت کو پورا کرچکے تو وہ جلد از جلد اپنے گھر کو لوٹ آئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9740]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1804، م: 1927
حدیث نمبر: 10445
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبَكْرِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ، لِأَنَّ الرَّجُلَ يَشْتَغِلُ فِيهِ عَنْ صِيَامِهِ وَصَلَاتِهِ وَعِبَادَتِهِ، فَإِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ نَهْمَتَهُ مِنْ سَفَرِهِ، فَلْيُعَجِّلْ الرُّجُوعَ إِلَى أَهْلِهِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سفر بھی عذاب کا ایک ٹکڑا ہے کیونکہ اس میں آدمی اپنے روزے، نماز اور عبادت سے رہ جاتا ہے اس جب تم میں سے کوئی شخص اپنی ضرورت کو پورا کرچکے تو وہ جلد از جلد اپنے گھر کو لوٹ آئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10445]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 1804، م: 1927، وهذا إسناد ضعيف، أبو عبدالله البكري، مجهول
حدیث نمبر: 1796
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ، فَإِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ نَهْمَتَهُ مِنْ وَجْهِهِ فَلْيُعَجِّلْ إِلَى أَهْلِهِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر بھی ایک قسم کا عذاب ہے۔ روک دیتا ہے آدمی کو کھانے اور پینے اور سونے سے، تو جب تم میں سے کوئی اپنے کام کے لئے سفر کرے اور وہ کام پورا ہوجائے تو جلدی اپنے گھر لوٹ آئے۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1796]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1804، 3001، 5429، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1927، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2708، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8732، 8733، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2712، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2882، 2882 م، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10470، 10471، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7224، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 39»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 1251
1251 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ، يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَنَوْمَهُ، فَإِذَا قَضى نَهْمَتَهُ فَلْيُعَجِّلْ إِلَى أَهْلِهِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے، یہ آدمی کو کھانے، پینے اور سونے (ہر ایک چیز) سے روک دیتا ہے، اس لیے جب کوئی اپنی ضرورت پوری کر چکے تو وہ فوراً گھر واپس آ جائے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1251]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 26 كتاب العمرة: 19 باب السفر قطعة من العذاب»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 2292
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ، يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَنَوْمَهُ فَإِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ نَهْمَتَهُ مِنْ سَفَرِهِ فَلْيُعَجِّلْ إِلَى أَهْلِهِ) )
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے، جو تم کو کھانے، پینے اور سونے سے روک دیتا ہے، اس لیے جب تم میں سے کوئی سفر میں اپنا کام پورا کر ے تو جلدی اپنے گھر لوٹ آئے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2292]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1804، 3001، 5429، ومسلم: 1927، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7225 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7224»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1804
حدیث نمبر: 2708
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ، يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ، فَإِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ نَهْمَتَهُ مِنْ سَفَرِهِ، فَلْيُعَجِّلِ الرُّجُوعَ إِلَى أَهْلِهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” «السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ» ”سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے“، یہ آدمی کو (صحیح طریقے سے) سونے، کھانے اور پینے سے روک دیتا ہے، تو جب کوئی شخص سفر کے حوالے سے اپنے مقصد کو پورا کر لے، تو اسے جلدی اپنے گھر واپس آ جانا چاہیے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2708]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1804، 3001، 5429، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1927، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3591، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2708، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8732، 8733، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2712، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2882، 2882 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10470، 10471، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7345» «رقم طبعة با وزير 2697»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناد صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 14778
14778- عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: السفر قطعة من العذاب، يمنع أحدكم نومه وطعامه وشرابه، فإذا قضى أحدكم نهمته من وجهه، فليعجل إلى أهله.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في الاستئذان (39) عن سُمي مولى أبي بكر، عن أبي صالح، عن أبي هريرة فذكره. ورواه البخاري في العمرة (1804)، ومسلم في الإمارة (1927) كلاهما من طريق مالك به مثله.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 10361
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قُلْتُ لِمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ حَدَّثَكَ سُمَيٌّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ، يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ، فَإِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ نَهْمَتَهُ مِنْ وَجْهِهِ فَلْيُعَجِّلْ إِلَى أَهْلِهِ" قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے، سفر تمہیں نیند، کھانے اور پینے سے روکتا ہے، جب تم میں سے کوئی اپنا مقصد یا کام مکمل کر لے تو پھر اپنے گھر والوں کی طرف جلدی لوٹے۔“ فرماتے ہیں: ہاں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10361]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1710»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5283
وَعَنْ عَائِشَةَ، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ، يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَلَذَّتَهُ، فَإِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنْ حَاجَتِهِ فَلْيَتَعَجَّلْ إِلَى أَهْلِهِ". قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ.
وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے، جو تم میں سے کسی ایک شخص کو سونے سے کھانے سے پینے سے لذت حاصل کرنے سے روک دیتا ہے، تو جب کوئی شخص اپنا کام پورا کر لے تو وہ اپنے گھر والوں کی طرف جلدی چلا جائے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رواد بن جراح ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5283]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5283]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1710، 2839»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 12449
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:" مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يَظْهَرَ الشُّحُّ وَالْفُحْشُ، وَيُؤْتَمَنَ الْخَائِنُ، وَيُخَوَّنَ الْأَمِينُ، وَتَظْهَرَ ثِيَابٌ تَلْبَسُهَا نِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ، وَيَعْلُو التُّحُوتُ الْوُعُولَ"، أَكَذَاكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ سَمِعْتَهُ مِنْ حِبِّي؟ قَالَ: نَعَمْ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ. قُلْنَا: وَمَا التُّحُوتُ؟ قَالَ: فُسُولُ الرِّجَالِ وَأَهْلُ الْبُيُوتِ الْغَامِضَةِ يُرْفَعُونَ فَوْقَ صَالِحِهِمْ، وَالْوُعُولُ أَهْلُ الْبُيُوتِ الصَّالِحَةِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحْدَهُ فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ سُفْيَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحْدَهُ فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ سُفْيَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیامت کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ کنجوسی اور فحاشی پھیل جائے گی، خائن شخص کو امین بنایا جائے گا، امین کو خائن قرار دیا جائے گا، ایسے لباس ظاہر ہوں گے، جنہیں عورتیں پہنیں گی تو وہ لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی، تحوت، وعول پر غالب ہو جائیں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے دریافت کیا: اے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کیا آپ نے میرے محبوب کی زبانی اسی طرح سنا ہے۔ انہوں نے فرمایا: رب کعبہ کی قسم! جی ہاں، ہم نے دریافت کیا: تحوت سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: گھٹیا لوگ اور تنگ گھروں میں رہنے والے لوگ، وہ لوگ اپنے نیک لوگوں کے اوپر آ جائیں گے، اور وعول سے مراد نیک گھرانے کے لوگ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں صرف سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث منقول ہے، اور وہ بھی کچھ حصہ مذکور ہے۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن حارث بن سفیان کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12449]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (752)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح