🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7710 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 7710
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3030
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7710
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا عَلِيُّ بْنُ غَزْوَانَ الْحَرَّانِيُّ ، نَا عَبْدُ الْعَظِيمِ بْنُ رَغْبَانَ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَعَلَيْهِ الْجُمُعَةُ، إِلَّا عَبْدًا أَوِ امْرَأَةً أَوْ صَبِيًّا، وَمَنِ اسْتَغْنَى بِلَهْوٍ أَوْ تِجَارَةٍ اسْتَغْنَى اللهُ عَنْهُ، وَاللهُ غَنِيٌّ حَمِيدٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ إِلَّا أَبُو مَعْشَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الْعَظِيمِ بْنُ حَبِيبٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس پر جمعہ فرض ہے، سوائے غلام، عورت اور بچے کے۔ اور جس نے کھیل تماشے یا تجارت کی وجہ سے (جمعہ سے) بے پروائی برتی، اللہ نے بھی اس سے بے پروائی برتی، اور اللہ بے نیاز اور لائقِ حمد و ثنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید مقبری رحمہ اللہ سے ابو معشر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبد العظیم بن حبیب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7710]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه وأبو معشر أقرب إلى الضعف وعبد العظيم لم أجد من ترجمه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 170» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف أبي معشر وجهالة عبد العظيم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3030
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَعَلَيْهِ الْجُمُعَةَ إِلَّا عَبْدٌ أَوِ امْرَأَةٌ أَوْ صَبِيٌّ، وَمَنِ اسْتَغْنَى بِلَهْوٍ أَوْ تِجَارَةٍ اسْتَغْنَى اللَّهُ عَنْهُ وَاللَّهُ غَنِيٌّ حَمِيدٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الْعَظِيمِ بْنِ رَغْبَانَ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، وَأَبُو مَعْشَرٍ أَقْرَبُ إِلَى الضَّعْفِ، وَعَبْدُ الْعَظِيمِ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالٰی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس پر جمعہ ادا کرنا لازم ہے البتہ غلام یا عورت یا بچے کا معاملہ مختلف ہے، اور جو شخص دلچسپی کی کسی چیز یا تجارت کی وجہ سے اس سے بے نیازی اختیار کرے گا اللہ تعالی اس شخص سے بے نیازی اختیار کرے گا، اور اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، اور لائق حمد ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں عبدالعظیم بن رغبان کی ابومعشر سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ابومعشر نامی راوی ضعیف ہونے کے زیادہ قریب ہے، اور عبدالعظیم نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3030]
تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد حديث 7853، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7706»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں