الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8706 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
المعجم الاوسط: 8706
مشکوۃ المصابیح: 4885
مسند احمد: 8481
حدیث نمبر: 8706
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ نَا عَبْدُ اللهِ : نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا، فَقَالَ مَنْ حَوْلَهُ: إِنَّكَ تُدَاعِبُنَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں حق بات ہی کہتا ہوں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آس پاس کے لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ ہم سے خوش طبعی فرماتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں حق بات کے سوا کچھ نہیں کہتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عجلان سے یحییٰ بن ایوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں عبد اللہ بن صالح منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8706]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 17» »
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1990، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21234، 21235، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8597، 8844، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 237»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 4885
الْفَصْلُ الثَّانِي 4885 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ تُدَاعِبُنَا. قَالَ:"إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ تو ہم سے خوش طبعی کر لیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں حق بات ہی کہتا ہوں۔“ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4885]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1990 وقال: حسن)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 8481
حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَنَّهُ قَالَ: " إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا"، قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: فَإِنَّكَ تُدَاعِبُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَقَالَ:" إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تو ہمیشہ حق بات ہی کہتا ہوں کسی صحابی نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ تو ہمارے ساتھ مذاق بھی کرتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مذاق میں بھی ہمیشہ حق بات ہی کہتا ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8481]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 9919
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ فَإِنَّكَ تُدَاعِبُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک میں صرف حق ہی کہتا ہوں۔ بعض صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک آپ بھی ہمارے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں صرف حق ہی کہتا ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9919]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، أخرجه البيھقي: 10/ 248، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8481 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8462»
وضاحت: فوائد: … اگر بسا اوقات اور مخصوص مواقع پر میانہ روی کے ساتھ ہنسی مذاق کر لیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا،لیکن اگر اس میں افراط اختیار کیا اور حد سے بڑھا جائے تو ایسا کرنے والوں کا رعب اور جمال ختم ہو جاتا ہے،دل پر مردہ پن غالب آ جاتا ہے، بیوقوفوں کو جرأت ملتی ہے اور نتیجہ شرّ کے علاوہ کچھ نہیں ملتا، کہنے والے نے کیا خوب کہا:
أُھَازِلُ حَیْثُ الْھَزْلُ یَحْسُنُ بِالْفَتٰی وَاِنِّیْ اِذْ اَجِدُ الرِّجَالَ لَذُوْ جِدٍّ
میں اس وقت مذاق کر لیتا ہوں، جب نوجوان کو مذاق اچھا لگتا ہے۔ لیکن جب میں مردوں کو پاتا ہوں تو سنجیدگی والا ہوتا ہوں۔
بسا اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انداز سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنسی مذاق کر رہے ہیں، لیکن اس وقت بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سچ کے دائرے سے نہیں نکلتے تھے، جیسا کہ اگلی حدیث سے واضح ہوتاہے۔

اسناده قوي
حدیث نمبر: 11240
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ فَإِنَّكَ تُدَاعِبُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک میں صرف حق ہی کہتا ہوں۔ بعض صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک آپ بھی ہمارے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں صرف حق ہی کہتا ہوں۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11240]