🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 932 (کل: 53 مقامات، 22 کتب)
المعجم الاوسط: 932، 353، 2325، 9224
صحیح بخاری: 2176، 2177
صحیح مسلم: 4054، 4055، 4057، 4064
سنن ترمذی: 1241
سنن نسائی: 4574، 4575
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 510، 516
بلوغ المرام: 697
مشکوۃ المصابیح: 2809
مسند احمد: 11006، 11062، 11429، 11480، 11556، 11585، 11635، 11700، 11772، 11928
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1331
اللؤلؤ والمرجان: 1021
المنتقى ابن الجارود: 649
مصنف ابن ابی شیبہ: 23954، 39263
الفتح الربانی: 5969، 5973
صحیح ابن حبان: 5016، 5017
مسند امام شافعی: 1384، 1385
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 216
الجامع الكامل: 5699، 5700، 5722
السنن الكبرى للبيهقي: 10475، 10487، 10488
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6557، 6562
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3446، 7211، 7213
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1217، 1325، 1369
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10487
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا أَبُو الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيُّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلًا بِمِثْلِ يَدًا بِيَدٍ، فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى، الْآخِذُ وَالْمُعْطِي فِيهِ سَوَاءٌ"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے عوض، گندم گندم کے عوض، جو جو کے عوض، کھجور کھجور کے عوض، نمک نمک کے بدلے برابر برابر، نقد، دست بدست فروخت کرو۔ جس نے زائد لیا یا زیادہ کا مطالبہ کیا اس نے سود حاصل کیا، لینے اور دینے والا دونوں برابر ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10487]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1584»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10488
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ، بِبَغْدَادَ، أنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْفَحَّامُ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ عَلَى ابْنِ عُمَرَ فَحَدَّثَهُ بِحَدِيثٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، فَقَدِمَ أَبُو سَعِيدٍ فَنَزَلَ هَذِهِ الدَّارَ فَأَخَذَ بِيَدِي حَتَّى أَتَيْنَاهُ، فَقَالَ:" مَا يُحَدِّثُ هَذَا عَنْكَ؟" قَالَ أَبُو سَعِيدٍ:" بَصُرَ عَيْنِي وَسَمِعَ أُذُنِي، قَالَ: فَمَا نَسِيتُ قَوْلَهُ بِأُصْبُعِهِ: رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ وَبَيْعِ الْوَرِقِ بِالْوَرِقِ إِلَّا سَوَاءً بِسَوَاءٍ مِثْلًا بِمِثْلٍ وَلَا تُشِفُّوا أَحَدَهُمَا عَلَى الْآخَرِ وَلَا تَبِيعُوا غَائِبًا بِنَاجِزٍ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَوْنٍ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ.
نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، اس نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث بیان کی، پھر ابوسعید آئے اور اس گھر میں ٹھہرے، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا یہاں تک کہ ہم ان کے پاس آئے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: یہ آپ سے کیا بیان کرتا ہے؟ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میری آنکھوں نے دیکھا اور میرے کانوں نے سنا، (نافع کہتے ہیں:) میں ان کی وہ بات نہیں بھولا جو انہوں نے انگلی کے اشارے سے کہی تھی: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے کی خرید و فروخت سے منع کیا، مگر برابر برابر، اور فرمایا: ”تم ایک دوسرے میں کمی بیشی نہ کرو اور نہ نقد کو ادھار کے عوض فروخت کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10488]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2176»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6557
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ، وَالْحِنْطَةُ بِالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، فَمَنْ زَادَ، وَازْدَادَ، فَقَدْ أَرْبَى". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّ صَاحِبَ تَمْرِكَ يَشْتَرِي صَاعًا بِصَاعَيْنِ. فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَمْرِي كَذَا وَكَذَا لَا يَأْخُذُوهُ إِلَّا أَنْ أَزِيدَهُمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَفْعَلْ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سونے کے عوض میں سونے کا لین دین، چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین، گندم کے عوض میں گندم کا لین دین، جو کے عوض میں جو کا لین دین، نمک کے عوض میں نمک کا لین دین برابر، برابر ہو گا، جو شخص اضافی ادائیگی کرے، یا اضافی ادائیگی کا طلبگار ہو تو وہ سود کا کام کرے گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ کی کھجوروں کے نگران صاحب تو دو صاع کے عوض میں، ایک صاع خریدتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحب کو پیغام بھیج کر بلایا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری کھجوریں ایسی، ایسی ہیں، لوگ صرف اس وقت ہی انہیں لیتے ہیں، جب میں انہیں اضافی ادائیگی کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسا نہ کرو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6557]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6562
وَعَنْ شُرَحْبِيلَ - يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ - أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ، وَأَبَا سَعِيدٍ حَدَّثُوا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ عَيْنًا بِعَيْنٍ، فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ، فَقَدْ أَرْبَى"..
قَالَ شُرَحْبِيلُ: إِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُهُ، فَأَدْخَلَنِي اللَّهُ النَّارَ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَشُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
شرحبیل بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سونے کے عوض میں سونے کا لین دین برابر برابر ہو گا چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین برابر برابر ہو گا اور دونوں طرف عین کے عوض میں عین ہو گا، جو شخص اضافی ادائیگی کرے یا اضافی ادائیگی کا طلبگار ہو، تو وہ سود کا کام کرے گا“۔ شرحبیل نے یہ بات بیان کی: اگر میں نے ان کی زبانی یہ بات نہ سنی ہو، تو اللہ تعالیٰ مجھے جہنم میں داخل کرے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے شرحبیل بن سعد نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6562]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11162»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3446
«الذهب بالذهب والفضة بالفضة والبر بالبر والشعير بالشعير والتمر بالتمر والملح بالملح مثلا بمثل يدا بيد فمن زاد أو استزاد فقد أربى والآخذ والمعطي سواء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جو جو کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے، برابر برابر اور ہاتھوں ہاتھ ہونا چاہیے، پس جس نے زیادہ دیا یا زیادہ طلب کیا تو اس نے سود کھایا، اور لینے والا اور دینے والا دونوں (اس گناہ میں) برابر ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3446]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ن] عن أبي سعيد. الإرواء 1339.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7211
«لا تبيعوا الذهب بالذهب إلا مثلا بمثل ولا تشفوا بعضها على بعض ولا تبيعوا الورق بالورق إلا مثلا بمثل ولا تشفوا بعضها على بعض ولا تبيعوا منها غائبا بناجز»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سونے کو سونے کے بدلے صرف برابر برابر فروخت کرو اور ایک کو دوسرے پر فوقیت نہ دو، اور چاندی کو چاندی کے بدلے صرف برابر برابر فروخت کرو اور ایک کو دوسرے پر فوقیت نہ دو، اور ان میں سے غیر موجود (ادھار) کو موجود (نقد) کے بدلے فروخت نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7211]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت ن] عن أبي سعيد. أحاديث البيوع، الإرواء 1339.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7213
" لا تبيعوا الذهب بالذهب ولا الورق بالورق، إلا وزنا بوزن مثلا بمثل سواء بسواء"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سونے کو سونے کے بدلے اور چاندی کو چاندی کے بدلے صرف وزن کے برابر وزن، مثل بمثل اور برابر برابر ہی فروخت کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7213]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن أبي سعيد. أحاديث البيوع، الإرواء 1339: الطيالسي، الطحاوي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1217
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ الزَّعْفَرَانِيُّ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «الْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ، وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، سَوَاءٌ بِسَوَاءٍ، مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَمَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ فَقَدْ أَرْبَى، وَالْآخِذُ وَالْمُعْطِي سَوَاءٌ»
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چاندی کا چاندی کے ساتھ اور سونے کا سونے کے ساتھ تبادلہ برابر برابر اور ہم وزن ہونا چاہیے، اور جس نے (اپنی طرف سے) زیادہ دیا یا (دوسرے سے) اضافے کا مطالبہ کیا تو بلاشبہ اس نے سود کا معاملہ کیا، اور (گناہ کے اس وبال میں) لینے والا اور دینے والا دونوں برابر ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1217]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2067، 2068، 2069، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1584، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1241، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4565، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2257، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11241، وأخرجه فتح الباري برقم: 2067، 2069، 2446، 6553، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 11441، وأخرجه مسند البزار برقم: 2547، 2549، 2555، 2560، 2564، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14546، 14563، 14564، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2354، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 85، 428، 429، 430، 431، 432، 433، 434، 435، 439، 440، 444، 445، 446، 447، 449، 450، 454، 459، 5447، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 355، 936، 2314، 3166، 5345، 5423، 7822، 9220، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 781، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5759، 5760، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1212»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1325
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ قَالَ: جَاءَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ إِلَى رَجُلٍ، فَقَالَ لَهُ: أَقَرَأْتَ مَا لَمْ نَقْرَأْ، وَصَحِبْتَ مَا لَمْ نَصْحَبْ؟ قَالَ: مَا قَرَأْتُ إِلَّا مَا قَرَأْتُمْ، وَقَدْ صَحِبْتُمْ، قَالَ: فَفِيمَ تُفْتِي النَّاسَ: الدِّرْهَمَيْنِ بِثَلَاثٍ، وَالدِّرْهَمَ بِدِرْهَمَيْنِ؟ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «‏‏‏‏الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، فَمَا زَادَ فَهُوَ رِبًا، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، فَمَا زَادَ فَهُوَ رِبًا» ‏‏‏‏. قَالَ: سَمِعْتُهُ بَعْدُ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَتُوبُ إِلَيْكَ مِمَّا كُنْتُ أُفْتِي بِهِ النَّاسَ فِي الصَّرْفِ.
عبدالرحمن بن ابی نعم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ ایک شخص کے پاس آئے اور اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے وہ کچھ پڑھ رکھا ہے جو ہم نے نہیں پڑھا، یا تمہیں ایسی صحبت میسر آئی جو ہمیں نصیب نہ ہوئی؟“ اس نے عرض کیا: ”میں نے تو وہی پڑھا ہے جو آپ حضرات نے پڑھا ہے اور صحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا شرف تو آپ ہی کو حاصل رہا ہے“، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پھر تم کس بنیاد پر لوگوں کو دو درہم کے بدلے تین درہم اور ایک درہم کے بدلے دو درہم کے تبادلے کا فتویٰ دیتے ہو؟“ پھر سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سونا سونے کے عوض برابر برابر ہو، پس جس نے اضافہ کیا وہ سود ہے، اور چاندی چاندی کے عوض برابر برابر ہو، پس جس نے بھی زیادتی کی وہ سود ہے“، راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس کے بعد اس شخص کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَتُوبُ إِلَيْكَ مِمَّا كُنْتُ أُفْتِي بِهِ النَّاسَ فِي الصَّرْفِ» ”اے اللہ! میں ان فتاویٰ سے تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں جو میں کرنسی کے تبادلے کے بارے میں لوگوں کو دیا کرتا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1325]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه ابن عبد البر في "التمهيد" (2/ 243، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1320»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1369
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: حَدَّثَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ بِهَذَا الْحَدِيثِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ يُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ إِلَيْهِ حَتَّى دَخَلَ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ وَأَنَا مَعَهُ، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا حَدَّثَنِي عَنْكَ حَدِيثًا تُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَفَسَمِعْتَهُ؟ قَالَ: بَصُرَ عَيْنِي وَسَمِعَ أُذُنِي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «‏‏‏‏لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ، وَلَا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ، إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ. وَلَا تَبِيعُوا شَيْئًا غَائِبًا بِنَاجِزٍ» ‏‏‏‏.
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ حدیث بیان کی جو وہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کر رہے تھے، چنانچہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اٹھ کر ان کے پاس گئے یہاں تک کہ وہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا، انہوں نے دریافت کیا کہ اس شخص نے مجھے آپ کے واسطے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث سنائی ہے، کیا واقعی آپ نے اسے خود سنا ہے؟ تو انہوں نے (اپنی آنکھوں اور کانوں کی طرف اشارہ کر کے) فرمایا: ”میری ان آنکھوں نے دیکھا اور میرے ان کانوں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”سونے کو سونے کے بدلے اور چاندی کو چاندی کے بدلے فروخت نہ کرو مگر برابر برابر، اور کسی غیر موجود (ادھار) چیز کو موجود (نقد) کے بدلے میں فروخت نہ کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1369]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2067، 2068، 2069، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1584، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1241، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4565، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2257، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10623، وأخرجه فتح الباري برقم: 2067، 2069، 2446، 6553، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 11441، وأخرجه مسند البزار برقم: 2547، 2549، 2555، 2560، 2564، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14546، 14563، 14564، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2354، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 85، 428، 429، 430، 431، 432، 433، 434، 435، 439، 440، 444، 445، 446، 447، 449، 450، 454، 459، 5447، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 355، 936، 2314، 3166، 5345، 5423، 7822، 9220، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 781، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1364»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں