🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ حَفْصَةَ فِي ذَلِكَ
باب: اس باب میں حفصہ رضی الله عنہا کی حدیث کے ناقلین کے اختلاف کا ذکر۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2343 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
سنن نسائی: 2343، 2342
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2343
قَالَ قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنِ ابْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَائِشَةَ، وَحَفْصَةَ مِثْلَهُ:" لَا يَصُومُ إِلَّا مَنْ أَجْمَعَ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ".
ام المؤمنین عائشہ و ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہما سے اسی کے مثل روایت ہے کہ صرف وہی شخص روزہ رکھے جو فجر سے پہلے روزہ کی پختہ نیت کر لے۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2343]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے اسی کے مثل مروی ہے، انہوں نے فرمایا: ”وہ شخص روزہ نہ رکھے جس نے طلوع فجر سے قبل روزے کی نیت نہیں کی۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2343]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، السند ضعيف، لإنقطاعه. والحديث الموقوف المتقدم (2338) يغني عنه. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 339

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2342
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حَفْصَةَ، قَالَتْ:" لَا صِيَامَ لِمَنْ لَمْ يُجْمِعِ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ" , أَرْسَلَهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ.
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ اس شخص کا روزہ نہیں جو فجر سے پہلے روزہ کی پختہ نیت نہ کر لے۔ مالک بن انس نے اسے مرسلاً روایت کیا ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2342]
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”اس شخص کا روزہ نہیں ہوتا جو طلوع فجر سے پہلے روزے کی نیت نہیں کرتا۔“ امام مالک رحمہ اللہ نے اس روایت کو مرسل (منقطع) بیان کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2342]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی مالک نے اسے منقطعاً روایت کیا ہے، کیونکہ زہری نے عائشہ رضی الله عنہا کو نہیں پایا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں