الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ : الاِسْتِنْصَارِ بِالضَّعِيفِ
باب: کمزور آدمی سے مدد چاہنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3180 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن نسائی: 3180
السنن الكبرى للبيهقي: 6389
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2388
حدیث نمبر: 3180
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ ظَنَّ أَنَّ لَهُ فَضْلًا عَلَى مَنْ دُونَهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا يَنْصُرُ اللَّهُ هَذِهِ الْأُمَّةَ بِضَعِيفِهَا، بِدَعْوَتِهِمْ، وَصَلَاتِهِمْ، وَإِخْلَاصِهِمْ".
سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہیں خیال ہوا کہ انہیں اپنے سوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگر صحابہ پر فضیلت و برتری حاصل ہے ۱؎، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس امت کی مدد اس کے کمزور لوگوں کی دعاؤں، صلاۃ اور اخلاص کی بدولت فرماتا ہے“ ۲؎۔ [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3180]
حضرت مصعب بن سعد سے روایت ہے کہ میرے والد محترم (حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) نے سمجھا کہ شاید مجھے دوسرے صحابہ پر فضیلت حاصل ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کمزور لوگوں کی دعاؤں، نمازوں اور اخلاص کی وجہ سے اس امت کی مدد فرماتا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3180]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجہاد 76 (2896)، (تحفة الأشراف: 3935)، مسند احمد (1/173) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: انہیں ایسا خیال شاید اپنی مالداری، بہادری، تیر اندازی اور زور آوری کی وجہ سے ہوا۔ ۲؎: اس لیے انہیں حقیر و کمزور نہ سمجھو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
حدیث نمبر: 6389
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا قَاسِمُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ الْهَمْدَانِيُّ، بِهَمْدَانَ ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، ثنا أَبِي، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ ⦗٤٨١⦘ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ ظَنَّ أَنَّ لَهُ فَضْلًا عَلَى مَنْ دُونِهِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا نَصَرَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ بِضَعِيفِهَا، بِدَعْوَتِهِمْ، وَصَلَاتِهِمْ، وَإِخْلَاصِهِمْ". أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِيهِ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ.
مصعب بن سعد اپنے باپ (سعد رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے خیال کیا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگر صحابہ سے افضل ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اس امت کی مدد ان کے کمزور لوگوں کی دعا، نماز اور اخلاص کی وجہ سے کی ہے۔“ اس حدیث کی تخریج امام بخاری رحمہ اللہ نے محمد بن طلحہ کی حدیث سے کی ہے جو انہوں نے اپنے باپ سے بیان کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6389]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح بخاري
حدیث نمبر: 2388
«إنما ينصر الله هذه الأمة بضعيفها بدعوتهم وصلاتهم وإخلاصهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس امت کی مدد اس کے کمزور لوگوں کی وجہ سے، ان کی دعاؤں، ان کی نمازوں اور ان کے خلوص کی برکت سے فرماتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2388]
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس امت کی مدد اس کے کمزور لوگوں کی وجہ سے، ان کی دعاؤں، ان کی نمازوں اور ان کے خلوص کی برکت سے فرماتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2388]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن سعد. صحيح الترغيب 5.»
قال الشيخ الألباني: صحيح