🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ : بَيْعِ الزَّرْعِ بِالطَّعَامِ
باب: اناج کے بدلے کھڑی کھیتی (فصل) بیچنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 4554 (کل: 66 مقامات، 19 کتب)
سنن نسائی: 4554، 3910، 3911، 3913، 3914، 3952، 4527، 4528، 4637، 4638
صحیح بخاری: 2381
صحیح مسلم: 3871، 3872، 3908، 3910، 3911، 3912، 3913، 3915، 3917، 3918، 3920، 3921، 3923، 3924، 3925، 3928، 3929، 3930، 3932
سنن ابوداود: 3373، 3375، 3404، 3405، 3406
سنن ترمذی: 1290، 1313
بلوغ المرام: 672
مشکوۃ المصابیح: 2836
مسند احمد: 14358، 14841، 14876، 14921، 15215
مسند الحمیدی: 1329
اللؤلؤ والمرجان: 992
المنتقى ابن الجارود: 598
سنن دارقطنی: 2990
الفتح الربانی: 5846
صحیح ابن حبان: 4992، 5000، 5192
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 197
الجامع الكامل: 5743، 5770، 5882
السنن الكبرى للبيهقي: 10601، 10602، 10618، 10621، 10653، 10832
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1806، 1845
المعجم الاوسط: 9022، 9056
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3913
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنِ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى عَنِ الْحَقْلِ وَهِيَ الْمُزَابَنَةُ". خَالَفَهُ هِشَامٌ وَرَوَاهُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «حقل» (تہائی، چوتھائی پر بیع)، اور یہی مزابنہ ہے، سے منع فرمایا۔ ہشام نے معاویہ کی مخالفت کی ہے، انہوں نے اسے «عن یحییٰ عن ابی سلمہ عن جابر» کی سند سے روایت کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3913]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” «الْحَقْلِ» حقل سے منع فرمایا ہے“ اور اس سے مراد «الْمُزَابَنَةُ» ”مزابنہ“ ہے۔ ہشام بن ابی عبداللہ نے معاویہ بن سلام کی مخالفت کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3913]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/البیوع 17(1536)، (تحفة الأشراف: 3145) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3914
أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْمُزَابَنَةِ وَالْمُخَاضَرَةِ، وَقَالَ:" الْمُخَاضَرَةُ: بَيْعُ الثَّمَرِ قَبْلَ أَنْ يَزْهُوَ، وَالْمُخَابَرَةُ: بَيْعُ الْكَرْمِ بِكَذَا وَكَذَا صَاعٍ". خَالَفَهُ عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، فَقَالَ: عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مزابنہ اور مخاضرہ سے منع فرمایا ہے۔ اور کہا مخاضرہ: پھل کو پکنے سے پہلے بیچنا اور مخابرہ (درخت کی) انگور کو خشک انگور کے اتنے اتنے صاع کے بدلے بیچنا ہے۔ اس میں عمرو بن ابی سلمہ نے یحییٰ کی مخالفت کی ہے، انہوں نے اسے اپنے باپ ابوسلمہ سے، اور ابوسلمہ نے، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3914]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مزابنہ اور مخاضرہ سے منع فرمایا ہے“، اور مخاضرہ یہ ہے کہ پھل پکنے سے قبل اس کی بیع کی جائے، اور مخابرہ یہ ہے کہ درخت پر لگے انگوروں کی بیع مقررہ وزن کی منقیٰ (خشک انگوروں) سے کی جائے۔ عمر بن ابوسلمہ نے یحییٰ بن ابوکثیر کی مخالفت کی ہے کہ انہوں نے «عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ» ”اپنے والد سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے“ کہا ہے (جبکہ یحییٰ نے «عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ» ”ابوسلمہ سے، انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے“ کہا ہے)۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3914]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 3164) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3952
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَامِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:" نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُخَابَرَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ". جَمَعَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ الْحَدِيثَيْنِ، فَقَالَ: عَنْ ابْنِ عُمَرَ , وَجَابِرٍ.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مخابرہ، محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے۔ سفیان بن عیینہ نے دونوں حدیثوں کو جمع کر کے ہے اور «عن ابن عمر و جابر» کہا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3952]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مجھے مخابرہ، محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا۔“ سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے (دونوں صحابہ کی) دو حدیثوں کو جمع کر دیا ہے اور کہا ہے: «عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَجَابِرٍ» ”ابن عمر رضی اللہ عنہما اور جابر رضی اللہ عنہ سے۔“ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3952]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2565) (صحیح) (اس کے راوی ”محمد بن مسلم“ حافظہ کے قدرے کمزور تھے، لیکن متابعات سے تقویت پاکر یہ روایت صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4527
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنْ عَطَاءٍ , سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ نَهَى عَنِ الْمُخَابَرَةِ , وَالْمُزَابَنَةِ , وَالْمُحَاقَلَةِ , وَأَنْ يُبَاعَ الثَّمَرُ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ , وَأَنْ لَا يُبَاعَ إِلَّا بِالدَّنَانِيرِ وَالدَّرَاهِمِ , وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مخابرہ، مزابنہ، محاقلہ سے، اور پکنے سے پہلے پھل بیچنے سے منع فرمایا، اور پھلوں کو درہم و دینار کے سوا کسی اور چیز کے بدلے بیچنے سے منع فرمایا، اور بیع عرایا میں رخصت دی۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4527]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مخابرہ، مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا اور اس بات سے کہ پھلوں کو ان کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے فروخت کیا جائے یا تازہ پھل کو خشک پھل کے عوض بیچا جائے، بلکہ ان کو دینار و درہم (روپے پیسے) کے عوض بیچا جائے، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عطیہ کے درختوں میں اس بیع کی اجازت عطا فرمائی ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4527]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3910 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «مخابرہ» : بیل میں لگی ہوئی انگور کو کشمش (توڑی ہوئی خشک انگور) سے بیچنا، یا کھیت کو اس طرح بٹائی پر دینا کہ پیداوار کٹنے کے وقت کھیت کا مالک یہ کہے کہ فلاں حصے میں جو پیداوار ہے وہ میں لوں گا، ایسا اکثر ہوتا ہے کہ ایک ہی کھیت کے مختلف حصوں میں مختلف انداز سے اچھی یا خراب پیداوار ہوتی ہے، اور کھیت کا مالک اچھی والی پیداوار لینا چاہتا ہے، یہ جھگڑے فساد یا دوسرے فریق کے نقصان کا سبب ہے، اس لیے بٹائی کے اس معاملہ سے روکا گیا، ہاں مطلق پیداوار کے آدھے یا تہائی پر بٹائی کا معاملہ صحیح ہے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر میں کیا تھا۔ ۲؎ «مزابنہ» : درخت پر لگے ہوئے پھل کو توڑے ہوئے پھل کے معینہ مقدار سے بیچنے کو «مزابنہ» کہتے ہیں۔ «محاقلہ» : کھیت میں لگی ہوئی فصل کا اندازہ کر کے اسے غلّہ سے بیچنا۔ «عرایا» : «عرایا» یہ ہے کہ باغ کا مالک ایک یا دو درخت کے پھل کسی مسکین کو کھانے کے لیے مفت دیدے اور باغ کے اندر اس کے آنے جانے سے تکلیف ہو تو مالک اس درخت کے پھلوں کا اندازہ کر کے مسکین سے خرید لے اور اس کے بدلے تازہ تر یا خشک کھجور اس کے حوالے کر دے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4528
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ , قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ , عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنْ عَطَاءٍ , وَأَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى عَنِ الْمُخَابَرَةِ , وَالْمُزَابَنَةِ , وَالْمُحَاقَلَةِ , وَبَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يُطْعَمَ , إِلَّا الْعَرَايَا".
جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مخابرہ، مزابنہ، محاقلہ اور کھانے کے لائق ہونے سے پہلے درخت پر لگے پھلوں کو بیچنے سے منع فرمایا، سوائے بیع عرایا کے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4528]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” «الْمُخَابَرَةِ» (مخابرہ)، «الْمُحَاقَلَةِ» (محاقلہ) اور پکنے سے پہلے پھل بیچنے سے منع فرمایا ہے، البتہ «الْعَرَايَا» (عطیہ کے درختوں) میں «الْمُزَابَنَةِ» (مزابنہ) کی اجازت عطا فرمائی ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4528]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3910 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: بیع عرایا کا استثناء بیع مزابنہ سے ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4637
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ , قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ , قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ , عَنْ عَطَاءٍ , عَنْ جَابِرٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى عَنِ الْمُحَاقَلَةِ , وَالْمُزَابَنَةِ , وَالْمُخَابَرَةِ , وَعَنِ الثُّنْيَا إِلَّا أَنْ تُعْلَمَ".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ سے اور بیع میں استثناء کرنے سے سوائے اس کے کہ مقدار معلوم ہو منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4637]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ اور سودے میں استثنا سے منع فرمایا ہے، الا یہ کہ وہ استثنا معلوم ہو“۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4637]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3911 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی درخت کے پھل بیچتے وقت کچھ غیر معلوم پھل الگ کرنے سے منع فرمایا، اگر الگ کئے ہوئے پھلوں کی مقدار طے ہو تو یہ معاملہ جائز ہے، لیکن یہ مقدار اتنی بھی نہ ہو کہ بیچے ہوئے پھل کی مقدار انتہائی کم رہ جائے، جس سے خریدار کو گھاٹا ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4638
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ , وأَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ , قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ , قَالَ: أَنْبَأَنَا أَيُّوبُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ , قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُحَاقَلَةِ , وَالْمُزَابَنَةِ , وَالْمُخَابَرَةِ , وَالْمُعَاوَمَةِ , وَالثُّنْيَا , وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ، معاومہ (کئی سالوں کی بیع) اور بیع میں الگ کرنے سے منع فرمایا اور بیع عرایا (عاریت والی بیع) میں رخصت دی۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4638]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ، معاومہ اور بیع میں استثنا سے منع فرمایا، البتہ عطیے کے درختوں میں مزابنہ (موجود پھل کی بیع خشک پھل کے ساتھ) کی رخصت دی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4638]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/البیوع 16 (1536)، سنن ابی داود/البیوع 34 (3404)، سنن الترمذی/البیوع 55 (1313)، سنن ابن ماجہ/التجارات 54 (2266)، (تحفة الأشراف: 2666)، مسند احمد (3/313، 356، 364) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 672
وعن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنهما،‏‏‏‏ أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن المحاقلة،‏‏‏‏ والمزابنة،‏‏‏‏ والمخابرة،‏‏‏‏ وعن الثنيا،‏‏‏‏ إلا أن تعلم. رواه الخمسة إلا ابن ماجه،‏‏‏‏ وصححه الترمذي.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ اور ایک آدھ چیز مستثنی (یعنی) الگ رکھنے سے منع فرمایا ہے، مگر اس صورت میں (بیع استثنا) جائز ہے کہ اس کی مقدار کر لی جائے۔ اسے ابن ماجہ کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 672]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ» جابر بن عبداللہ – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا» اللہ تعالیٰ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ النَّبِيَّ» کہ نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «نَهَى» منع فرمایا – «عَنِ الْمُحَاقَلَةِ» محاقلہ سے – «وَالْمُزَابَنَةِ» اور مزابنہ – «وَالْمُخَابَرَةِ» اور مخابرہ سے – «وَعَنِ الثُّنْيَا» اور استثناء سے – «إِلَّا أَنْ تُعْلَمَ» مگر یہ کہ وہ معلوم ہو۔ – «رَوَاهُ الْخَمْسَةُ» اسے پانچوں نے روایت کیا – «إِلَّا ابْنَ مَاجَهْ» سوائے ابن ماجہ کے – «وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی نے اسے صحیح کہا۔
اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محاقلہ (کھڑی کھیتی کو غلے کے بدلے بیچنے)، مزابنہ (درخت پر لگی کھجور کو خشک کھجور کے بدلے بیچنے)، مخابرہ (زمین کو پیداوار کے حصے پر دینے کی ممنوع صورت) اور استثناء (سودے میں نامعلوم مقدار الگ کرنے) سے منع فرمایا، مگر یہ کہ وہ (استثناء) معلوم ہو۔ اسے ابن ماجہ کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 672]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في المخابرة، حديث:3405، والترمذي، البيوع، حديث:1290، والنسائي، المزارعة، حديث:3911، وابن ماجه، التجارات، حديث:2266، وأحمد:3 /392.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2836
2836 - وَعَنْهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَالْمُخَابَرَةِ وَالْمُعَاوَمَةِ وَعَنِ الثُّنْيَا وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ”محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ، باغ کو کئی سال پر ٹھیکے پر دینے اور استثنا سے منع کیا ہے، البتہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اندازہ لگانے کی اجازت فرمائی۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2836]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1536/85)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14358
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنِ الْمُحَاقَلَةِ، وَالْمُزَابَنَةِ، وَالْمُخَابَرَةِ، وَالْمُعَاوَمَةِ، وَالثُّنْيَا، وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع محاقلہ، مزابنہ، بٹائی، کئی سالوں کے ٹھیکے پر پھلوں کی فروخت اور مخصوص درختوں کے استثناء سے منع فرمایا ہے البتہ اس بات کی اجازت دی ہے کہ کوئی شخص اپنے باغ کو عاریۃ کسی غریب کے حوالے کر دے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14358]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، أبو الزبير قد توبع، م: 1536
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں