الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ : بَيْعِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ
باب: سونا کے بدلے سونا بیچنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 4576 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن نسائی: 4576
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1334
مسند امام شافعی: 1390
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 215
السنن الكبرى للبيهقي: 10494
حدیث نمبر: 4576
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ , عَنْ مَالِكٍ , عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ , أَنَّ مُعَاوِيَةَ بَاعَ سِقَايَةً مِنْ ذَهَبٍ , أَوْ وَرِقٍ بِأَكْثَرَ مِنْ وَزْنِهَا , فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذَا , إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ".
عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے پینے کا برتن جو سونے یا چاندی کا تھا اس سے زائد وزن کے بدلے بیچا تو ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کی بیع سے منع فرماتے ہوئے سنا، سوائے اس کے کہ وہ برابر برابر ہوں۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4576]
حضرت عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے سونے یا چاندی کا ایک برتن اس کے وزن سے زیادہ سونے یا چاندی کے عوض بیچا۔ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس جیسے سودے سے منع فرماتے سنا الا یہ کہ دونوں کا وزن برابر ہو۔“ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4576]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 10953)، موطا امام مالک/البیوع 16 (33)، مسند احمد (6/448) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1334
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ بَاعَ سِقَايَةً مِنْ ذَهَبٍ أَوْ وَرِقٍ بِأَكْثَرَ مِنْ وَزْنِهَا، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذَا، إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ" . فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: مَا أَرَى بِمِثْلِ هَذَا بَأْسًا. فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: مَنْ يَعْذِرُنِي مِنْ مُعَاوِيَةَ، أَنَا أُخْبِرُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُخْبِرُنِي عَنْ رَأْيِهِ: لَا أُسَاكِنُكَ بِأَرْضٍ أَنْتَ بِهَا. ثُمَّ ثُمَّ قَدِمَ أَبُو الدَّرْدَاءِ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَكَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى مُعَاوِيَةَ:" أَنْ لَا تَبِيعَ ذَلِكَ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ وَزْنًا بِوَزْنٍ"
حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے ایک برتن پانی پینے کا سونے یا چاندی کا اس کے وزن سے زیادہ سونے یا چاندی کے بدلے میں بیچا، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے منع کرتے تھے، مگر برابر برابر بیچنا درست رکھتے تھے۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے نزدیک کچھ قباحت نہیں ہے۔ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: بھلا کون میرا عذر قبول کرے گا اگر میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو اس کا بدلہ دوں، میں تو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کرتا ہوں، اور وہ مجھ سے اپنی رائے بیان کرتے ہیں، اب میں تمہارے ملک میں نہ رہوں گا۔ پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ مدینہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور ان سے یہ قصہ بیان کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ پھر ایسی بیع نہ کریں، مگر برابر تول کر۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1334]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحیح، وأخرجه النسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4576، وأحمد فى «مسنده» برقم: 28081، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10494، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم:3344، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 33»
الحكم على الحديث:
[مرفوع صحیح
حدیث نمبر: 1390
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ بَاعَ سِقَايَةً مِنْ ذَهَبٍ أَوْ وَرِقٍ بِأَكْثَرَ مِنْ وَزْنِهَا، فَقَالَ لَهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذَا. فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا أَرَى بِهَذَا بَأْسًا. فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: مَنْ يَعْذِرُنِي مِنْ مُعَاوِيَةَ، أُخْبِرُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُخْبِرُنِي عَنْ رَأْيِهِ لَا أُسَاكِنُكَ بِأَرْضٍ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْبُيُوعِ، وَإِلَى آخِرِ الرَّابِعِ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ، وَالْخَامِسَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ، وَالسَّادِسَ وَالسَّابِعَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ.
عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ سونے یا چاندی کا برتن اس کے وزن سے زیادہ قیمت پر بیچا، تو ابودرداء رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا، میرے خیال میں اس میں کوئی حرج نہیں، تو ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”معاویہ کے معاملہ میں کون میرا عذر مانتا ہے، میں اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سناتا ہوں اور وہ مجھے اپنی رائے بتاتا ہے، میں اس علاقے میں ہی نہیں رہوں گا، جس میں (اے معاویہ!) تم رہتے ہو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1390]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه النسائي، البيوع، باب بيع الذهب بالذهب (4576) - واحمد: 6 / 448 - والبيهقي: (280/5).»
حدیث نمبر: 215
أَنْبَأَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَاعَ سِقَايَةً مِنْ ذَهَبَ أَوْ وَرِقٍ بِأَكْثَرَ مِنْ وَزْنِهَا، فَقَالَ لَهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ مِثْلِ هَذَا إِلا مِثْلا بِمِثْلٍ. فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا أَرَى بِهَذَا بَأْسًا. فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: مَنْ يَعْذِرُنِي مِنْ مُعَاوِيَةَ؟ أُخْبِرُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُخْبِرُنِي عَنْ رَأْيِهِ! لا أُسَاكِنُكَ بِأَرْضٍ أَنْتَ فِيهَا، ثُمَّ قَدِمَ أَبُو الدَّرْدَاءِ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَكَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى مُعَاوِيَةَ:" أَنْ لا تَبِيعَ ذَلِكَ إِلا مِثْلا بِمِثْلٍ وَوَزْنًا بِوَزْنٍ".
عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے سونے یا چاندی کا برتن اس کے وزن سے زیادہ سونے یا چاندی کے عوض فروخت کیا، تو سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس جیسے سودے سے منع فرماتے ہوئے سنا الا یہ کہ دونوں کا وزن برابر ہو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا مجھے اس میں کوئی حرج نہیں لگتا (کیونکہ زیادہ مزدوری کے عوض ہے)۔ (بعض نسخوں کے مطابق) سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ نے کہا میرے معاملے میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کون نمٹے گا میں حدیث سنا رہا ہوں یہ اپنی رائے دے رہا ہے پھر ابو درداء رضی اللہ عنہ نے کہا میں ایسی زمین میں سکونت اختیار نہیں کر سکتا جہاں تم ہو پھر سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے آکر شکایت کی کہ وہاں حدیث پر عمل نہیں کیا جا رہا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام حکم لکھا کہ ”سونا چاندی کی خرید و فروخت وزن بروزن اور مثل بمثل (یعنی دونوں کی جب جنس ایک ہو تو وزن برابر برابر ہو اور نقد ہو) ہوں۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 215]
تخریج الحدیث: «سنن نسائی، البيوع، باب الذهب بالذهب، رقم: 4572 وقال الالباني: صحیح مختصر، السنن الكبرى للبيهقى: 280/5، مؤطا امام مالك، البيوع، باب بيع الذهب بالفضة تبرا وعنيا، رقم: 33 .»
حدیث نمبر: 10494
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَغَيْرُهُمَا، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنا الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنا مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ اللهِ يَعْنِي الْقَعْنَبِيَّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ بَاعَ سِقَايَةً مِنْ ذَهَبٍ، أَوْ مِنْ وَرِقٍ بِأَكْثَرَ مِنْ وَزْنِهَا، فَقَالَ لَهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ:" سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذَا إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ"، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ:" مَا أَرَى بِهَذَا بَأْسًا"، فَقَالَ لَهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ:" مَنْ يَعْذِرُنِي مِنْ مُعَاوِيَةَ؟ أُخْبِرُهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيُخْبِرُنِي عَنْ رَأْيِهِ، لَا أُسَاكِنُكَ بِأَرْضٍ أَنْتَ بِهَا"، ثُمَّ قَدِمَ أَبُو الدَّرْدَاءِ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ، فَكَتَبَ عُمَرُ إِلَى مُعَاوِيَةَ أَنْ لَا يَبِيعَ ذَلِكَ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ وَزْنًا بِوَزْنٍ وَلَمْ يَذْكُرِ الرَّبِيعُ، عَنِ الشَّافِعِيِّ فِي هَذَا قَدُومَ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَلَى عُمَرَ، وَقَدْ ذَكَرَهُ الشَّافِعِيُّ فِي رِوَايَةِ الْمُزَنِيِّ.
حضرت عطاء بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے سونے یا چاندی کا برتن اس کے وزن سے زائد میں فروخت کیا۔ ابودرداء رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، ”آپ اس جیسے سے منع فرماتے تھے ماسوائے برابر، برابر“، معاویہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میں اس میں کوئی حرج خیال نہیں کرتا۔ ابودرداء رضی اللہ عنہ ان سے کہنے لگے: کون میرا عذر پیش کرے معاویہ کو کہ میں اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خبر دے رہا ہوں اور وہ مجھے اپنی رائے سے خبر دے رہے ہیں، میں اس سر زمین میں تمہارے ساتھ نہیں رہوں گا جس میں تم ہو۔ پھر ابودرداء رضی اللہ عنہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان کے سامنے یہ تذکرہ کیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ آپ اس کو فروخت نہ کریں مگر برابر وزن کے ساتھ، لیکن ربیع نے امام شافعی رحمہ اللہ سے ابودرداء رضی اللہ عنہ کا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آنا ذکر نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10494]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه المالك 1302»
الحكم على الحديث:
صحيح