🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ : كَمْ دِيَةُ شِبْهِ الْعَمْدِ وَذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى أَيُّوبَ فِي حَدِيثِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ فِيهِ
باب: شبہ عمد کی دیت کتنی ہے؟ اور قاسم بن ربیعہ کی اس حدیث میں ایوب کے تلامذہ کے اختلاف کا ذکر۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 4795 (کل: 23 مقامات، 12 کتب)
سنن نسائی: 4795، 4797، 4798، 4799، 4800، 4801، 4802، 4804
سنن ابوداود: 4547، 4588
سنن ابن ماجہ: 2627
بلوغ المرام: 1012
سنن دارمی: 2420
مشکوۃ المصابیح: 3490
مسند احمد: 6533، 6552
المنتقى ابن الجارود: 773
سنن دارقطنی: 3170
الفتح الربانی: 6584
صحیح ابن حبان: 6011
السنن الكبرى للبيهقي: 15998، 16000، 16117
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2627
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" قَتِيلُ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ قَتِيلُ السَّوْطِ وَالْعَصَا مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ أَرْبَعُونَ مِنْهَا خَلِفَةً فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمداً و قصداً قتل کے مشابہ یعنی غلطی سے قتل کیا جانے والا وہ ہے جو کوڑے یا ڈنڈے سے مر جائے، اس میں سو اونٹ دیت (خون بہا) کے ہیں جن میں چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں گی“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الديات/حدیث: 2627]
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلطی سے ہو جانے والا جو قتل ارادتاً کیے جانے والے قتل کے مشابہ ہو، یعنی کوڑے یا ڈنڈے (کی ضرب) سے قتل ہو جائے (اس کی دیت) سو اونٹ ہیں۔ ان میں سے چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں گی جن کے پیٹوں میں بچے ہوں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الديات/حدیث: 2627]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/القسامة 27 (4795)، (تحفة الأشراف: 8911)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الدیات 19 (4547، 4548)، مسند احمد (1/164، 166)، سنن الدارمی/الدیات 22 (2428) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اصل دیت سو اونٹ، یا سو گائے، یا دو ہزار بکریاں، یا ہزار دینار یا بارہ ہزار درہم، یا دو سو جوڑے کپڑے ہیں، لیکن بعض جرائم میں یہ دیت سخت کی جاتی ہے، اسی کو دیت مغلظہ کہتے ہیں، وہ یہ کہ مثلاً سو اونٹوں میں چالیس حاملہ اونٹیاں ہوں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1012
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏ألا إن دية الخطأ وشبه العمد ما كان بالسوط والعصا مائة من الإبل منها أربعون في بطونها أولادها» .‏‏‏‏ أخرجه أبو داود والنسائي وابن ماجه وصححه ابن حبان.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” قتل خطا اور شبہ عمد کی دیت جو کوڑے اور لاٹھی سے (مارا گیا) ہو۔ اس کی دیت سو اونٹ ہے۔ ان میں چالیس اونٹنیاں ایسی ہوں گی جن کے پیٹ میں بچے پرورش پا رہے ہوں گے۔“ اسے ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے نکالا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1012]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1012]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الديات، باب في دية الخطاء شبه العمد، حديث:4547، والنسائي، القسامة، حديث:4795، وابن ماجه، الديات، حديث:2627، وابن حبان (الإحسان):7 /601، 602، حديث:5979.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2420
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "دِيَةُ قَتِيلِ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ، وَمَا كَانَ بِالسَّوْطِ وَالْعَصَا مِائَةٌ مِنْهَا: أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مقتول خطا يا شبہ العمد کی دیت جو کہ کوڑے اور لاٹھی سے (مارا گیا) ہو (سو اونٹ ہے) جن میں چالیس اونٹنیاں ایسی ہوں جن کے پیٹ میں بچے ہوں۔“ (یعنی حامل ہوں)۔ [سنن دارمي/من كتاب الديات/حدیث: 2420]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2428] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4547] ، [نسائي 4817 - 4818] ، [ابن حبان 6011] ، [موارد الظمآن 1526] ، [أبويعلی 5923]
وضاحت: (تشریح حدیث 2419)
قتل کئی طرح کا ہوتا ہے جس کی تفصیل حدیث رقم (2404) کے ذیل میں گذر چکی ہے۔
شبہ عمد وہ ہے کہ ایسی چیز سے مارے جس سے مرنے کا احتمال نہ ہو، جیسے کوڑا، ہلکی سی چھڑی یا لاٹھی، اس میں اور قتلِ خطا میں دیت واجب ہوگی جو سو اونٹ ہیں، اس کی تفصیل ابوداؤد و ترمذی کی حدیث میں ہے جو عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ سے مروی ہے کہ تیس تین سالہ اور تیس چار سالہ اور چالیس حاملہ اونٹنی قتلِ خطا اور شبہ العمد کی دیت ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی [أبوداؤد 4550] میں ایسے ہی مروی ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3490
الْفَصْلُ الثَّانِي 3490 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: (أَلَا إِنَّ دِيَةَ الْخَطَأِ شِبْهِ الْعَمْدِ  مَا كَانَ بِالسَّوْطِ وَالْعَصَا مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ: مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا) وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”سن لو! شبہ عمد والے قتلِ خطا کی دیت، جو کوڑے اور لاٹھی سے ہو، سو اونٹ ہے، جن میں سے چالیس حاملہ ہوں گی۔“ حسن، رواہ النسائی وابن ماجہ والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب القصاص/حدیث: 3490]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه النسائي (42/8 ح 4797) و ابن ماجه (2628 مطولاً و سنده ضعيف) و الدارمي (197/2 ح 2388) [و أبو داود (4547 صحيح، 4548) و رواه البخاري (6895) ] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6533
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ رَبِيعَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ قَتِيلَ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ، قَتِيلَ السَّوْطِ أَوْ الْعَصَا، فِيهِ مِائَةٌ مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتل خطا شبہ عمد یعنی کسی کوڑے یا لاٹھی سے مارے جانے والے کی دیت سو اونٹ ہے جن میں چالیس حاملہ اونٹنیاں بھی ہوں گی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6533]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6552
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ رَبِيعَةَ حَدَّثَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ قَتِيلَ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ، قَتِيلَ السَّوْطِ أَوْ الْعَصَا، فِيهِ مِائَةٌ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتل خطا شبہ عمد یعنی کسی کوڑے یا لاٹھی سے مارے جانے والے کی دیت سو اونٹ ہے جن میں چالیس حاملہ اونٹنیاں بھی ہوں گی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6552]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 773
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ كَانَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ تُعَدُّ وَتُدْعَى مِنْ دَمٍ أَوْ مَالٍ تَحْتَ قَدَمَيَّ، إِلا مَا كَانَ مِنْ سِقَايَةِ الْحَاجِّ وَسِدَانَةِ الْبَيْتِ، ثُمَّ قَالَ: أَلا إِنَّ دِيَةَ الْخَطَإِ مَا كَانَ بِالسَّوْطِ، أَوِ الْعَصَا مِائَةٌ مِنَ الإِبِلِ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلادُهَا" .
سیدنا عبد الله بن عمرو رضی الله عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: سن لیں! ہر وہ خون (حسب و نسب) یا مال یا کوئی بھی کام جو زمانہ جاہلیت میں بطور فخر سمجھا جاتا تھا، میرے قدموں کے نیچے ہے (اس کی کوئی اہمیت نہیں) بجز حاجیوں کو پانی پلانے اور اس کے گھر کی حفاظت کرنے کے۔ پھر فرمایا: سن لیں! قتل خطأ جو کوڑے اور لاٹھی سے ہو، کی دیت سو اونٹ ہے، ان میں چالیس حاملہ (اونٹنیاں) ہوں گی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 773]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: سنن أبي داود: 4547، 4548، سنن النسائي: 4797، سنن ابن ماجه: 2627، سنن الدارقطني: 104/3، 105، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (6011)، حافظ ابن قطان فاسی رحمہ اللہ (بیان الوهم والإيهام: 410/5) اور حافظ نووی رحمہ اللہ (شرح صحيح مسلم: 83/9) نے صحیح کہا ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3131 ترقیم الرسالہ : -- 3170
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو سَلَمَةَ ، نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" لَمَّا فَتَحَ مَكَّةَ، قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ، صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ، أَلا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ كَانَتْ تُعَدُّ أَوْ تُدْعَى تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، إِلا السِّدَانَةَ وَالسِّقَايَةَ، أَلا وَإِنَّ قَتِيلَ الْخَطَأِ شِبْهِ الْعَمْدِ، قَتِيلَ السَّوْطِ وَالْعَصَا دِيَةٌ مُغَلَّظَةٌ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلادُهَا" ، يَعْنِي مِائَةً مِنَ الإِبِلِ،.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اس نے اپنے وعدے کو سچ ثابت کیا، اس نے اپنے بندے کی مدد کی، اسی نے (دشمنوں کے) لشکروں کو پسپا کیا، یاد رکھنا! ہر وہ چیز جو (معاشرے میں) بڑائی (اور فضیلت) سمجھی جاتی ہو اور شمار کی جاتی ہو، وہ سب میرے ان دونوں قدموں کے نیچے ہے (یعنی میں اسے کالعدم قرار دیتا ہوں)، ماسوائے بیت اللہ کی خدمت اور حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمت کے (کیونکہ یہ فضیلت کا معیار ہوں گے)، یاد رکھنا! قتل خطاء شبہ عمدیہ ہے کہ لاٹھی یا عصا کے ذریعے (کسی کو مارا گیا ہو)، اس کی دیت مغلظہ ہے، جن میں سے چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں گی۔“ (راوی کہتے ہیں:) یعنی اس کی دیت سو اونٹ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3170]
ترقیم العلمیہ: 3131
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 835، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6011،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4797، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4547، 4588، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2627، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3168، 3169، 3170، 3171، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6644»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6584
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ قَتِيلَ الْخَطَأِ شِبْهِ الْعَمْدِ قَتِيلُ السَّوْطِ وَالْعَصَا فِيهِ مِائَةٌ مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: کوڑے یا لاٹھی وغیرہ سے ہو جانے والا قتل خطأ شبہ عمد ہے، اس کی دیت سو اونٹ ہے، ان میں چالیس اونٹنیاں گابھن ہوں گی۔ [الفتح الربانی/أبواب الدية/حدیث: 6584]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 4547، 4548، 4588، وابن ماجه: 2627، والنسائي: 8/ 40، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6552 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6552»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 4547
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6011
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا وهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أن رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا افْتَتَحَ مَكَّةَ قَالَ: " لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ، أَلا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، إِلا السِّدَانَةَ، وَالسِّقَايَةَ، أَلا إِنَّ قَتِيلَ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ قَتِيلَ السَّوْطِ وَالْعَصَا دِيَةٌ مُغَلَّظَةٌ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلادُهَا" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ، صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» ”اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اس نے اپنے وعدے کو سچ کیا، اس نے اپنے بندے کی مدد کی، تنہا اس نے (دشمن کے لشکروں کو پسپا کیا)“ خبردار! سدانہ اور سقایہ کے علاوہ ہر ترجیحی چیز میرے ان دونوں پاؤں کے نیچے ہے، خبردار! وہ مقتول جسے عمد کے ساتھ مشابہت رکھنے والے قتلِ خطا کے طور پر قتل کیا گیا ہو، یہ وہ مقتول ہے جسے سوٹی یا لاٹھی کے ذریعے قتل کیا گیا ہو، اس کی دیت مغلظہ ہو گی، جس میں چالیس ایسی اونٹنیاں ہوں گی جو حاملہ ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الديات/حدیث: 6011]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 835، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6011، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4805، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4547، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2627، 2627 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16097، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3168، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6644» «رقم طبعة با وزير 5979»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «ابن ماجه» (2628). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں