🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ : النَّهْىِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ، بِالْيَمِينِ
باب: داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 49 (کل: 27 مقامات، 16 کتب)
سنن نسائی: 49، 41
صحیح مسلم: 606، 607
سنن ابوداود: 7
سنن ترمذی: 16
سنن ابن ماجہ: 316
بلوغ المرام: 84
مشکوۃ المصابیح: 370
مسند احمد: 23703، 23708، 23713، 23719
صحیح ابن خزیمہ: 74، 81
المنتقى ابن الجارود: 29
مصنف ابن ابی شیبہ: 1614، 39065
سنن دارقطنی: 146
الفتح الربانی: 511، 521
الجامع الكامل: 1384
السنن الكبرى للبيهقي: 430، 499، 545
المعجم الکبیر للطبرانی: 6054، 6055
21 تا 27
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 521
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ لَهُ الْمُشْرِكُونَ: إِنَّا نَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ حَتَّى يُعَلِّمَكُمُ الْخِرَاءَةَ، قَالَ: أَجَلْ، إِنَّهُ يَنْهَانَا أَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدُنَا بِيَمِينِهِ أَوْ يَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَيَنْهَانَا عَنِ الرَّوْثِ وَالْعِظَامِ وَقَالَ: ( (لَا يَسْتَنْجِي أَحَدُكُمْ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ) )
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ مشرکوں نے ان سے مذاق کرتے ہوئے کہا: ”ہم دیکھتے ہیں کہ تمہارا نبی تو تمہیں قضائے حاجت کے آداب کی بھی تعلیم دیتا ہے،“ انہوں نے آگے سے کہا: ”جی بالکل، بیشک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع کیا ہے کہ کوئی آدمی دائیں ہاتھ سے استنجا کرے یا قبلہ رخ ہو کر قضائے حاجت کرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں لید اور ہڈی سے استنجا کرنے سے منع کیا ہے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’کوئی آدمی تین پتھروں سے کم سے استنجا نہ کرے۔‘“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 521]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 262، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23708 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24109»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 262
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1384
1384. عن سلمان الفارسي أنَّه: قيل له: قد علَّمكم نبيُّكم كلَّ شيءٍ حتى الخِراءة؟ قال: فقال: أجل! لقد نهانا أن نستقبل القبلة بغائط، أو بول، أو أن نستنجي باليمين، أو أن نستنجي بأقل من ثلاثة أحجار، أو أن نستنجي برجيع أو بعظم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الطهارة (262) من طريق الأعمش، عن إبراهيم، عن عبدالرحمن بن يزيد، عن سلمان.. فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 430
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: قِيلَ لَهُ: قَدْ عَلَّمَكُمْ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى الْخِرَاءَةَ؟ قَالَ: فَقَالَ:" أَجَلْ، لَقَدْ نَهَانَا أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ لِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ، أَوْ أَنْ نَسْتَنْجِيَ بِالْيَمِينِ، أَوْ أَنْ نَسْتَنْجِيَ بِأَقَلَّ مِنْ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ، أَوْ أَنْ نَسْتَنْجِيَ بِرَجِيعٍ أَوْ بِعَظْمٍ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ان سے کہا گیا:) تحقیق تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تم کو ہر چیز سکھلائی ہے یہاں تک کہ قضائے حاجت کا طریقہ بھی۔ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: «نَعَمْ» ”جی ہاں!“ بلاشبہ ہم کو منع کیا ہے کہ ”قضائے حاجت یا پیشاب کرتے وقت اپنا منہ قبلہ کی طرف کریں، یا دائیں ہاتھ سے استنجا کریں، یا تین ڈھیلوں سے کم استنجا کریں، یا گوبر اور ہڈی سے استنجا کریں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 430]
تخریج الحدیث: «صحيح أخرجه مسلم 262»

الحكم على الحديث:
صحيح أخرجه مسلم 262
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 499
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رَجَاءٍ، وَالْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، قَالَا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: قَالُوا لِسَلْمَانَ: قَدْ عَلَّمَكُمْ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى الْخِرَاءَةَ؟ فَقَالَ:" أَجَلْ، قَدْ نَهَانَا أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ، وَنَهَانَا أَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدُنَا بِأَقَلَّ مِنْ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ، وَنَهَانَا أَنْ نَسْتَنْجِيَ بِرَجِيعٍ أَوْ بِعَظْمٍ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، وَمَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فَذَكَرَهُ، وَفِيهِ قَالَ: لَا يسْتَنْجِي أَحَدُكُمْ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ.
عبد الرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے کہا: ”تمہارا نبی تم کو ہر چیز سکھلاتا ہے یہاں تک کہ قضائے حاجت کا طریقہ بھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں! یقیناً نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو منع کیا کہ ہم قضائے حاجت یا پیشاب کرتے وقت اپنا منہ قبلے کی طرف کریں، اور تین ڈھیلوں سے کم استعمال کرنے سے بھی منع کیا، اور گوبر اور ہڈی سے استنجا کرنے سے بھی منع فرمایا۔“
(ب) ایک روایت میں ہے کہ: ”تم میں سے کوئی تین ڈھیلوں سے کم سے استنجا نہ کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 262»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 545
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، نا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الصَّيْدَلَانِيُّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، وَمَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: قَالَ لَهُ الْمُشْرِكُونَ: إِنَّا نَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ حَتَّى يُعَلِّمَكُمُ الْخِرَاءَةَ؟ قَالَ: أَجَلْ، إِنَّهُ نَهَانَا أَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدُنَا بِيَمِينِهِ، وَأَنْ يَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ، وَنَهَانَا عَنِ الرَّوْثِ وَالْعِظَامِ، وَقَالَ:" لَا يَسْتَنْجِ أَحَدُكُمْ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کو مشرکوں نے کہا: ”بلاشبہ ہم تمہارے ساتھی (نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھتے ہیں کہ وہ تمہیں قضائے حاجت کے لیے بیٹھنے کا طریقہ بھی سکھاتا ہے!!“ انھوں نے کہا: جی ہاں، یقیناً آپ نے ہم کو منع کیا ہے کہ ہم میں سے کوئی اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور قبلہ کی طرف منہ کرے اور ہم کو گوبر اور ہڈیوں سے منع کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے کوئی تین پتھروں سے کم میں بھی استنجا نہ کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 545]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 262»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6054
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: قَالَ الْمُشْرِكُونَ: إِنَّا لَنَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ، حَتَّى يُعَلِّمَكُمُ الْخَرْأَةَ، قَالَ: إِنَّهُ يَنْهَانَا أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ، وَأَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدُنَا بِيَمِينِهِ، وَنَهَانَا عَنِ الرَّوْثِ وَالْعِظَامِ، وَقَالَ: لَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ دُونَ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مشرکین نے کہا: ہم دیکھتے ہیں کہ تمہارا ساتھی تمہیں سکھاتا ہے، یہاں تک کہ وہ تمہیں قضائے حاجت کے آداب بھی سکھاتا ہے! انہوں نے فرمایا: وہ ہمیں منع کرتے ہیں کہ ہم قبلہ رخ ہو کر قضائے حاجت کریں، اور یہ کہ ہم میں سے کوئی اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرے، اور انہوں نے ہمیں گوبر اور ہڈیوں سے استنجا کرنے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”تم میں سے کسی کو تین پتھروں سے کم کافی نہیں ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6054]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 234، حدیث 6079»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6055
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ لِي رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ: وَاللهِ إِنِّي لَأَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ كُلَّ شَيْءٍ، حَتَّى يُعَلِّمَكُمُ الْخَرْأَةَ، قَالَ: أَجَلْ " نَهَانَا أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ، وَأَنْ نَسْتَنْجِيَ بِأَيْمَانِنَا، وَأَنْ نَسْتَنْجِيَ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ، وَأَنْ نَسْتَنْجِيَ بِرَجِيعٍ أَوْ عَظْمٍ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مشرکین میں سے ایک شخص نے مجھ سے کہا: اللہ کی قسم! میں دیکھتا ہوں کہ تمہارا ساتھی تمہیں ہر چیز سکھاتا ہے، یہاں تک کہ وہ تمہیں قضائے حاجت کے آداب بھی سکھاتا ہے! میں نے کہا: جی ہاں، ”انہوں نے ہمیں منع کیا ہے کہ ہم قبلہ رخ ہو کر قضائے حاجت کریں، اور یہ کہ ہم اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کریں، اور یہ کہ ہم تین پتھروں سے کم پر استنجا کریں، اور یہ کہ ہم گوبر یا ہڈی سے استنجا کریں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6055]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 234، حدیث 6080»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں