الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ : ذِكْرِ الرِّوَايَةِ الْمُبَيِّنَةِ عَنْ صَلَوَاتِ شَارِبِ الْخَمْرِ
باب: شرابیوں کی نماز کے متعلق صریح روایات کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5668 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن نسائی: 5668
مصنف ابن ابی شیبہ: 23353
سنن سعید بن منصور: 739
حدیث نمبر: 5668
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ , وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا خَلَفٌ يَعْنِي ابْنَ خَلِيفَةَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ، عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ:" الْقَاضِي إِذَا أَكَلَ الْهَدِيَّةَ فَقَدْ أَكَلَ السُّحْتَ، وَإِذَا قَبِلَ الرِّشْوَةَ بَلَغَتْ بِهِ الْكُفْرَ". (حديث مقطوع) (حديث موقوف) وَقَالَ مَسْرُوقٌ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَقَدْ كَفَرَ، وَكُفْرُهُ أَنْ لَيْسَ لَهُ صَلَاةٌ".
مسروق کہتے ہیں کہ قاضی نے جب ہدیہ لیا ۱؎ تو اس نے حرام کھایا، اور جب اس نے رشوت قبول کر لی تو وہ کفر تک پہنچ گیا، مسروق نے کہا: جس نے شراب پی، اس نے کفر کیا اور اس کا کفر یہ ہے کہ اس کی نماز (قبول) نہیں ہوتی۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5668]
حضرت مسروق رحمہ اللہ نے کہا کہ جب قاضی تحفہ وصول کرے تو اس نے حرام کھایا اور جب رشوت قبول کر لے تو یہ اس کو کفر تک پہنچا دیتی ہے، اور مسروق رحمہ اللہ نے (یہ بھی) کہا کہ جس شخص نے شراب پی اس نے کفر کیا اور اس کا کفر یہ ہے کہ اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5668]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 19433) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی ”خلف“ حافظہ کے کمزور ہیں)»
وضاحت: ۱؎: یعنی کسی ایسے شخص سے جس سے قاضی بننے سے پہلے نہیں لیتا تھا۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، الحكم بن عتيبة عنعن. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 366
ترقیم عوامۃ: 22384 ترقیم الشثری: -- 23353
«حدثنا خلف بن خليفة ، عن منصور ، عن الحكم ، عن ابي وائل ، عن مسروق قال: القاضي إذا اخذ هدية فقد اكل السحت، وإذا اخذ الرشوة بلغت به الكفر» .
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں قاضی اگر ہدیہ وصول کرے تو اس نے حرام کھایا اور اگر وہ رشوت لے تو کفر تک پہنچ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23353]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 5681 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5155، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 739، ترقيم محمد عوامة: 22384»
ترقیم دار السلفیہ: 739 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 739
نا نا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ , قَالَ: نا مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ , قَالَ: " إِذَا قَبِلَ الْقَاضِي الْهَدِيَّةَ أَكَلَ السُّحْتَ، وَإِذَا قَبِلَ الرِّشْوَةَ بَلَغَتْ بِهِ الْكُفْرَ" .
مسروق رحمہ اللہ نے فرمایا: جب قاضی تحفہ قبول کرے تو وہ سحت کھاتا ہے، اور جب رشوت قبول کرے تو وہ کفر کی حد کو پہنچ جاتا ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 739]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5681، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5155، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 739، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 22384»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لما تقدم عن حال خلف بن خليفة.