الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ : سُتْرَةِ الْمُصَلِّي
باب: نمازی کے سترہ کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 747 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن نسائی: 747
بلوغ المرام: 181
السنن الكبرى للبيهقي: 3453
حدیث نمبر: 747
أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، قال: حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قالت: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ عَنْ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي، فَقَالَ:" مِثْلُ مُؤْخِرَةِ الرَّحْلِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غزوہ تبوک میں نمازی کے سترہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”یہ کجاوہ کی پچھلی لکڑی کی طرح کی بھی کوئی چیز ہو سکتی ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب القبلة/حدیث: 747]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے غزوۂ تبوک میں نمازی کے سترے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر ہونا چاہیے۔“ [سنن نسائي/كتاب القبلة/حدیث: 747]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الصلاة 47 (500)، (تحفة الأشراف: 16395) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 181
وعن عائشة قالت: سئل النبي صلى الله عليه وآله وسلم في غزوة تبوك عن سترة المصلي. فقال: «مثل مؤخرة الرحل» . أخرجه مسلم
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سترہ کے متعلق پوچھا گیا (کہ اس کی لمبائی کتنی ہونی چاہیئے؟) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اونٹ کے پالان کے پچھلے حصہ کی اونچائی کے برابر ہونا چاہیئے۔ “ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 181]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «سُئِلَ» پوچھا گیا – «النَّبِيُّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ» غزوہ تبوک میں – «عَنْ سُتْرَةِ» سترے کے بارے میں – «الْمُصَلِّي» نمازی کے – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «مِثْلُ» مانند – «مُؤْخِرَةِ الرَّحْلِ» کجاوے کی پچھلی لکڑی کے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: غزوہ تبوک میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نمازی کے سترے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”کجاوے کی پچھلی لکڑی جتنا۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 181]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: غزوہ تبوک میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نمازی کے سترے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”کجاوے کی پچھلی لکڑی جتنا۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 181]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصلاة، باب سترة المصلي والندب إلي الصلاة إلي سترة...، حديث:500.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3453
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَسَدِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ عَنْ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي فَقَالَ:" مِثْلُ مُؤَخِّرَةِ الرَّحْلِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، عَنِ الْمُقْرِئِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازی کے سترے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3453]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم 500»
الحكم على الحديث:
صحيح