🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. بَابُ : الْقِرَاءَةِ فِي الْمَغْرِبِ بِـ { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى }
باب: مغرب میں «سبح اسم ربک الاعلی» پڑھنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 985 (کل: 37 مقامات، 19 کتب)
سنن نسائی: 985، 832، 836، 998، 999
صحیح بخاری: 700، 705، 711، 6106
صحیح مسلم: 1041
سنن ابوداود: 790
سنن ابن ماجہ: 836، 986
مشکوۃ المصابیح: 833
مسند احمد: 14190، 14307
مسند الحمیدی: 1283
صحیح ابن خزیمہ: 521، 1611
المنتقى ابن الجارود: 327
الفتح الربانی: 2554، 2555
صحیح ابن حبان: 1840، 2400، 2402
مسند امام شافعی: 145
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 7
الجامع الكامل: 2025، 13683، 13702
السنن الكبرى للبيهقي: 4038، 5100، 5251
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 92، 393
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1827
المعجم الاوسط: 2661
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2554
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَهُ مِنْ جَابِرٍ كَانَ مُعَاذٌ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّنَا وَقَالَ مَرَّةً ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُصَلِّي بِقَوْمِهِ فَأَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً الصَّلَاةَ وَقَالَ مَرَّةً الْعِشَاءَ، فَصَلَّى مُعَاذٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ جَاءَ قَوْمَهُ، فَقَرَأَ الْبَقَرَةَ، فَاعْتَزَلَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَصَلَّى، فَقِيلَ: نَافَقْتَ يَا فُلَانُ، قَالَ: مَا نَافَقْتُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ مُعَاذًا يُصَلِّي مَعَكَ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّمَا نَحْنُ أَصْحَابُ نَوَاضِحَ وَنَعْمَلُ بِأَيْدِينَا، وَإِنَّهُ جَاءَ يُؤُمُّنَا فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَسَأَلَ: ( (يَا مُعَاذُ! أَفَتَّانٌ أَنْتَ؟ أَفَتَّانٌ أَنْتَ؟ اقْرَأْ بِكَذَا وَكَذَا قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ بِـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى} فَذَكَرْنَا لِعَمْرٍو فَقَالَ أُرَاهُ قَدْ ذَكَرَهُ) )
سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے، پھر وہاں سے لوٹتے اور ہمیں نماز پڑھاتے تھے،ایک روایت میں ہے: پھر وہ لوٹتے اور اپنی قوم کو نماز پڑھاتے تھے، ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمازِ عشاء کو مؤخر کر دیا۔ سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (عام عادت کے مطابق) نماز پڑھی، پھر وہ اپنی قوم کی طرف گئے اور نماز میں سورۂ بقرہ کی تلاوت شروع کر دی، (اِس طویل قیام کی وجہ سے) ایک آدمی نے علیحدہ ہو کر نماز پڑھ لی۔ اس سے کہا گیا: او فلاں! تو تو منافق ہو گیا ہے، لیکن اس نے کہا: میں منافق نہیں ہوا۔ پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ ا ٓپ کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں، پھر وہ یہاں سے واپس جا کر ہماری امامت کرواتے ہیں، ہم اونٹوں والے لوگ ہیں اوراپنے ہاتھ سے کام کرتے ہیں، لیکن جب سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ ہمیں نماز پڑھانے لگے تو انھوں نے سورۂ بقرہ کی تلاوت شروع کر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: معاذ! کیا تو فتنہ باز ہے؟ کیا تو لوگوں کو فتنے میں مبتلا کرنا چاہتا ہے؟ فلاں فلاں سورت پڑھ لیا کر۔ ابوزبیر ((حدیث بیان کرتے ہوئے)) کہتے ہیں: تو سورۂ اعلی اور سورۂ لیل پڑھا کر۔ پھر ہم نے یہ بات عمرو بن دینار کے لیے ذکر کی، تو انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ نے اس کو ذکر کیا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2554]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا ومختصرا البخاري: 705، 711، 6106، ومسلم: 465، وابوداود: 600، 790، والنسائي: 2/102، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14190، 14307 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14358»

الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا ومختصرا البخاري: 705
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2555
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَحَجَّاجُ قَالَا ثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيَّ قَالَ: أَقْبَلَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ وَمَعَهُ نَاضِحَانِ لَهُ وَقَدْ جَنَحَتِ الشَّمْسُ وَمُعَاذٌ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ فَدَخَلَ مَعَهُ الصَّلَاةَ فَاسْتَفْتَحَ مُعَاذُ الْبَقَرَةَ أَوِ النِّسَاءَ، مُحَارِبٌ الَّذِي يَشُكُّ، فَلَمَّا رَأَى الرَّجُلُ ذَلِكَ صَلَّى ثُمَّ خَرَجَ، قَالَ: فَبَلَغَهُ أَنَّ مُعَاذًا نَالَ مِنْهُ، قَالَ حَجَّاجٌ يَنَالُ مِنْهُ، قَالَ: فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ( (أَفَتَّانٌ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟ أَفَتَّانٌ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟ أَوْ فَاتِنٌ فَاتِنٌ فَاتِنٌ؟) ) ، وَقَالَ حَجَّاجٌ: ( (أَفَاتِنٌ أَفَاتِنٌ أَفَاتِنٌ) ) ، فَلَوْلَا قَرَأْتَ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا} فَصَلَّى وَرَاءَ كَ الْكَبِيرُ وَذُو الْحَاجَةِ وَالضَّعِيفُ، أَحْسِبُ مُحَارِبًا الَّذِي يَشُكُّ فِي الضَّعِيفِ
(دوسری سند)سیّدنا جابر بن عبد اللہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک انصاری آدمی آیا، اس کے ساتھ دو اونٹنیاں بھی تھیں، اُدھر سورج غروب ہوچکا تھا اور سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ مغرب کی نماز پڑھا رہے تھے، اس لیے وہ بھی نماز میں شامل ہو گیا، سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے سورۂ بقرہ یا سورۂ نساء کی تلاوت شروع کردی، جب اس آدمی نے یہ صورتحال دیکھی تو اس نے علیحدہ نماز پڑھ لی اور چلا گیا۔جب اسے پتہ چلا کہ سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے تو اس کی عیب جوئی کی (کہ وہ منافق ہے) تو اس نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچا دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ! کیا تو فتنہ باز ہے؟ معاذ! کیاتو فتنہ باز ہے؟ تو نے {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی} اور {وَالشَّمْسِ وَضُحَاھَا} جیسی سورتیں کیوں نہیں پڑھیں، وجہ یہ ہے کہ تیرے پیچھے بوڑھے، حاجت مند اور کمزور لوگ بھی نماز پڑھتے ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2555]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14239»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14239
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1840
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، وأبي الزبير ، سمعا جابر بن عبد الله ، يزيد أحدهما على صاحبه، قَالَ: كَانَ مُعَاذٌ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى قَوْمِهِ فَيُصَلِّي بِهِمْ، فَأَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَرَجَعَ مُعَاذٌ فَأَمَّهُمْ فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، انْحَرَفَ إِلَى نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ، فَصَلَّى وَحْدَهُ، فَقَالُوا: نَافَقْتَ. قَالَ: لا، وَلآتِيَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلأُخْبِرَنَّهُ. فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ مُعَاذًا يُصَلِّي مَعَكَ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّنَا، وَإِنَّكَ أَخَّرْتَ الصَّلاةَ الْبَارِحَةَ، فَجَاءَ فَأَمَّنَا، فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَإِنِّي أَخَّرْتَ عَنْهُ، فَصَلَّيْتُ وَحْدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّا نَحْنُ أَصْحَابُ نَوَاضِحَ، وَإِنَّا نَعْمَلُ بِأَيْدِينَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مُعَاذُ، أَفَتَّانٌ أَنْتَ؟ اقْرَأْ بِهِمْ سُورَةَ: وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى سورة الليل آية 1، وَ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى سورة الأعلى آية 1، وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ سورة البروج آية 1" .
عمرو بن دینار اور ابوزبیر سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ حدیث نقل کرتے ہیں، ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی کے مقابلے میں زیادہ الفاظ نقل کیے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کرتے تھے، پھر وہ اپنے محلے میں جا کر لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز ذرا تاخیر سے ادا کی (سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کی)، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ واپس گئے اور ان لوگوں کو نماز پڑھانے لگے، انہوں نے سورۃ البقرہ کی تلاوت شروع کر دی، وہاں موجود لوگوں میں سے ایک شخص نے جب یہ بات دیکھی تو وہ مسجد کے کونے میں گیا اور وہاں تنہا نماز ادا کی (اور چلا گیا)، ان لوگوں نے اس سے کہا: ”تم منافق ہو گئے ہو“، تو اس نے کہا: ”جی نہیں! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کو اس بارے میں بتاؤں گا“، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: ”یا رسول اللہ! سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ آپ کی اقتدا میں نماز ادا کرتے ہیں پھر وہ واپس آ کر ہماری امامت کرتے ہیں، گزشتہ رات آپ نے نماز تاخیر سے ادا کی تھی، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے ہمیں نماز پڑھانا شروع کی تو انہوں نے سورۃ البقرہ کی تلاوت شروع کر دی، میں پیچھے ہٹا اور تنہا نماز ادا کر لی، یا رسول اللہ! ہم اونٹوں کے ذریعے پانی بھر کر لانے والے اور اپنے ہاتھوں کے ذریعے خود کام کرنے والے لوگ ہیں“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ! کیا تم آزمائش کا شکار کرنا چاہتے ہو؟ تم ان لوگوں کو (نماز پڑھاتے ہوئے) سورۃ الیل، سورۃ الاعلیٰ اور سورۃ البروج کی تلاوت کیا کرو“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1840]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 700، 701، 705، 711، 6106، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 465، وابن الجارود فى "المنتقى"، 357، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 521، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1524، 1839، 1840، 2400، 2401، 2402، 2403، 2404، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 830، وأبو داود فى (سننه) برقم: 599، 600، 790، والترمذي فى (جامعه) برقم: 583، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 836، 986، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1075، 1076، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14410» «رقم طبعة با وزير 1837»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (295). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، إبراهيم بن بشار الرمادي: ثقة حافظ، ومن فوقه من رجال الشيخين غير أبي الزبير، فإنه من رجال مسلم، وخرج له البخاري مقرونا بغيره، وهو متابع بعمرو بن دينار.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2400
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى قَوْمِهِ فَيَؤُمُّهُمْ، قَالَ: فَأَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَصَلَّى مَعَهُ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْنَا فَتَقَدَّمَ لَيَؤُمَّنَا، فَافْتَتَحَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ تَنَحَّى فَصَلَّى وَحْدَهُ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقُلْنَا لَهُ: مَا لَكَ يَا فُلانُ، أَنَافَقْتَ؟ قَالَ: مَا نَافَقْتُ، وَلآتِيَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلأُخْبِرَنَّهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ مُعَاذًا يُصَلِّي مَعَكَ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّنَا، وَإِنَّكَ أَخَّرْتَ الْعِشَاءَ الْبَارِحَةَ فَصَلَّى مَعَكَ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْنَا فَتَقَدَّمَ لَيَؤُمَّنَا، فَافْتَتَحَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ تَنَحَّيْتُ فَصَلَّيْتُ وَحْدِي، أَيْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنَّمَا نَحْنُ أَصْحَابُ نَوَاضِحَ، وَإِنَّمَا نَعْمَلُ بِأَيْدِينَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفَتَّانٌ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟ أَفَتَّانٌ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟ اقْرَأْ بِسُورَةِ كَذَا وَسُورَةِ كَذَا" ، قَالَ عَمْرٌو:" وَأَمَرَهُ بِسُوَرٍ قِصَارٍ" لا أَحْفَظُهَا، قَالَ سُفْيَانُ: فَقُلْنَا لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ: إِنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ قَالَ لَهُمْ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ:" اقْرَأْ بِ: السَّمَاءِ وَالطَّارِقِ، وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ، وَ الشَّمْسِ وَضُحَاهَا، وَ اللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى"، قَالَ عَمْرٌو: نَحْوَ هَذَا.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کرتے تھے، پھر وہ اپنی قوم کی طرف واپس جا کر ان کی امامت کیا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کی، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی پھر وہ ہمارے پاس واپس آئے اور ہماری امامت کرنے کے لیے آگے بڑھ گئے۔ انہوں نے سورہ بقرہ کی تلاوت شروع کر دی، حاضرین میں سے ایک صاحب نے جب یہ صورت حال دیکھی تو وہ پیچھے ہٹے، انہوں نے تنہا نماز ادا کی اور چلے گئے۔ ہم نے ان صاحب سے دریافت کیا: اے فلاں! کیا وجہ ہے؟ کیا تم منافق ہو گئے ہو؟ اس نے جواب دیا: میں منافق نہیں ہوا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ضرور حاضر ہو کر آپ کو اس بارے میں بتاؤں گا۔ پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! سیدنا معاذ آپ کی اقتداء میں نماز ادا کرتے ہیں پھر وہ واپس آ کر ہماری امامت کرتے ہیں، گزشتہ رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کی تھی، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کی پھر یہ ہمارے پاس واپس آئے اور آگے کھڑے ہوئے، انہوں نے سورہ بقرہ پڑھنی شروع کر دی، جب میں نے یہ صورت حال دیکھی تو میں پیچھے ہٹا اور اکیلے نماز ادا کر لی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کام کاج کرنے والے لوگ ہیں، ہم خود کام کرتے ہیں (ہمارے لیے اتنی لمبی نماز پڑھنا مشکل ہوتا ہے)۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے معاذ! کیا تم آزمائش کا شکار کرنا چاہتے ہو؟ تم فلاں اور فلاں سورت کی تلاوت کیا کرو۔“ عمرو نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مختصر سورتوں کو پڑھنے کا حکم دیا تھا، ان سورتوں کے نام مجھے یاد نہیں رہے۔ سفیان نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ ہم نے عمرو بن دینار نامی راوی سے کہا: ابوزبیر نامی راوی نے ان لوگوں کو یہ حدیث سنائی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا تھا: ”تم سورہ طارق، سورہ بروج، سورہ شمس اور سورہ لیل کی تلاوت کیا کرو۔“ تو عمرو نے کہا: اسی کی مانند (الفاظ ہوں گے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2400]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 700، 701، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 465، وابن الجارود فى "المنتقى"، 357، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 521، 1611، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1524، 1839، 1840، 2400، 2401، 2402، 2403، 2404، وأبو داود فى (سننه) برقم: 599، 600، والترمذي فى (جامعه) برقم: 583، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1333، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 836، 986،والدارقطني فى (سننه) برقم: 1075، 1076، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14410» «رقم طبعة با وزير 2393»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (613 و 756): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي، إبراهيم بن بشار الرمادي من الحفاظ إلا أن له أوهاماً وقد توبع، ومن فوقه ثقات من رجال الشيخين، سفيان: هو ابن عيينة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2402
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ:" كَانَ مُعَاذٌ وَهُوَ ابْنُ جَبَلٍ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى قَوْمِهِ فَيَؤُمُّهُمْ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ (راوی کہتے ہیں کہ یہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز ادا کرتے تھے، پھر وہ اپنی قوم کی طرف واپس جا کر ان لوگوں کی امامت کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2402]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 700، 701، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 465، وابن الجارود فى "المنتقى"، 357، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 521، 1611، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1524، 1839، 1840، 2400، 2401، 2402، 2403، 2404، وأبو داود فى (سننه) برقم: 599، 600، والترمذي فى (جامعه) برقم: 583، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1333، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 836، 986،والدارقطني فى (سننه) برقم: 1075، 1076، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14410» «رقم طبعة با وزير 2395»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر (2393). تنبيه!! رقم (2393) = (2400) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي وانظر الحديث (2400).
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 145
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ أَوِ الْعَتَمَةَ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُصَلِّيهَا بِقَوْمِهِ فِي بَنِي سَلَمَةَ، قَالَ: فَأَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، قَالَ: فَصَلَّى مُعَاذٌ مَعَهُ، ثُمَّ رَجَعَ فَأَمَّ قَوْمَهُ، فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَتَنَحَّى رَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ فَصَلَّى وَحْدَهُ، فَقَالُوا لَهُ: أَنَافَقْتَ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ آتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ أَخَّرْتَ الْعِشَاءَ، وَإِنَّ مُعَاذًا صَلَّى مَعَكَ، ثُمَّ رَجَعَ فَأَمَّنَا، فَافْتَتَحَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ تَأَخَّرْتُ فَصَلَّيْتُ، وَإِنَّمَا نَحْنُ أَصْحَابُ مَوَاضِعَ نَعْمَلُ بِأَيْدِينَا، فَأَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مُعَاذٍ، فَقَالَ:"أَفَتَّانٌ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟ أَفَتَّانٌ أَنْتَ؟ اقْرَأْ بِسُورَةِ كَذَا، وَبِسُورَةِ كَذَا"  .
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (فرض) نمازِ عشاء پڑھتے، پھر اپنی قوم بنی سلمہ میں وہی نماز پڑھاتے، جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز کو ایک رات لیٹ کر دیا، معاذ رضی اللہ عنہ نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی، پھر واپس آکر قوم کی امامت کی، تو سورہ بقرہ کی قرآت شروع کر دی، ایک آدمی ان کے پیچھے سے علیحدہ ہوا اور اس نے اکیلے نماز پڑھ لی، لوگوں نے اسے کہا: کیا تو منافق ہو گیا؟ اس آدمی نے کہا: نہیں، البتہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤں گا، وہ آپ کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے نماز دیر سے پڑھائی، اور معاذ رضی اللہ عنہ نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی، پھر واپس جا کر ہم کو امامت کروائی تو سورہ بقرہ شروع کر دی، جب میں نے یہ دیکھا تو علیحدہ ہو کر نماز پڑھ لی، کیونکہ ہم کاشتکار ہیں اور ہاتھ سے کام کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم معاذ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے معاذ! کیا تو آزمائش میں ڈالنے والا ہے؟ کیا تو آزمائش میں ڈالنے والا ہے؟ فلاں فلاں سورہ پڑھا کر۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 145]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: الاذان، باب اذا طول الامام وكان للرجل حاجة فخرج وصلی (701) (705) ومسلم، الصلاة، باب القرأة في العشاء (465).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ , أَوْ قَالَ: الْعَتَمَةَ , ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُصَلِّيهَا بِقَوْمِهِ فِي بَنِي سَلِمَةَ , قَالَ: فَأَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْعِشَاءِ أَوْ قَالَ الْعَتَمَةِ ذَاتَ لَيْلَةٍ , قَالَ: فَصَلَّى مُعَاذٌ مَعَهُ , ثُمَّ رَجَعَ , فَأَمَّ قَوْمَهُ , فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ , فَتَنَحَّى رَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ فَصَلَّى وَحْدَهُ , فَقِيلَ لَهُ: أَنَافَقْتَ؟ قَالَ: لا , وَلَكِنِّي آتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُخْبِرُهُ , فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّكَ أَخَّرْتَ الْعِشَاءَ , وَإِنَّ مُعَاذًا صَلَّى مَعَكَ , ثُمَّ رَجَعَ فَأَمَّنَا , فَافْتَتَحَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ , فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ تَأَخَّرْتُ فَصَلَّيْتُ , وَإِنَّمَا نَحْنُ أَصْحَابُ نَوَاضِحَ , نَعْمَلُ بِأَيْدِينَا , فَأَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مُعَاذٍ فَقَالَ:" أَفَتَّانٌ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟! أَفَتَّانٌ أَنْتَ؟! اقْرَأْ بِسُورَةِ كَذَا , وَسُورَةِ كَذَا".
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نماز عشاء با جماعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھ کر واپس جا کر اپنی قوم بنی سلمہ کو عشاء کی جماعت کراتے تھے ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عشاء تاخیر سے اداء کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پڑھی پھر جا کر قوم کی امامت کرائی اور سورہ بقرہ شروع کر دی۔ ایک آدمی علیحدہ ہو گیا اور اس نے اکیلے نماز پڑھی۔ اسے کہا گیا: کیا تو منافق ہے؟ اس نے کہا: نہیں لیکن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤں گا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ کروں گا۔ وہ صبح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے عشاء تاخیر سے پڑھائی اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی پھر واپس آکر ہمیں امامت کرائی اور سورۃ بقرۃ شروع کر دی، جب میں نے یہ دیکھا تو پیچھے ہٹ گیا اور اپنی علیحدہ نماز پڑھ لی ہم مزدور لوگ ہیں اونٹوں پر پانی لاتے ہیں یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم معاذ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: اے معاذ! کیا تو فتنہ پھیلانے والا ہے؟ کیا تو فتنہ پھیلانے والا ہے؟ یہ یہ یعنی چھوٹی چھوٹی سورتیں پڑھ لیا کر۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب/حدیث: 7]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الاذان، باب اذا طول الامام، رقم: 701، صحيح مسلم، الصلاة، باب القرأة في العشاء، رقم: 465.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2025
2025. عن جابر قال: كان معاذ يُصَلِّي مع النبي صلى الله عليه وسلم ثم يأتي فيؤمُّ قومه. فصلَّى ليلةً مع النبي صلى الله عليه وسلم العشاءَ، ثم أتى قومه فأمَّهم، فافتتح بسورة البقرة. فانحرف رجل فسلَّم. ثم صلَّى وحده وانصرف، فقالوا له: أنافقت يا فلان؟ قال: لا والله، ولآتينَّ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم فلأخبرنَّه. فأتى رسولَ الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله! إنا أصحاب نواضح نعمل بالنهار، وإن معاذاً صلى معك العشاء، ثم أتى فافتتح بسورة البقرة. فأقبل رسولُ الله صلى الله عليه وسلم على معاذ فقال: أفتَّان أنت؟ اقرأ بكذا. واقرأ بكذا.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مسلم في الصلاة (465) عن محمد عباد، حدثنا سفيان، عن عمرو، عن جابر فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13683
13683- عن جابر قال: قام معاذ، فصلَّى العشاء الآخرة، فطوَّل، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: أفتَّان يا معاذ؟ أين كنت عن سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى و وَالضُّحَى و إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه النسائي في الكبرى (11588) عن محمد بن قدامة، حدثنا جرير، عن الأعمش، عن محارب بن دثار، عن جابر، قال: فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13702
13702- عن جابر قال: صلَّى معاذ المغرب، فقرأ البقرة والنساء، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: أفتَّان يا معاذ؟! ما كان يكفيك أن تقرأ بـ وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ و وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه النسائي في الكبرى (11600) عن عمرو بن منصور، حدثنا أبو نعيم، عن مسعر، عن محارب بن دثار، عن جابر، قال: فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں