الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
211. باب الائتمام بالكعبة والصلاة فيها وفضلها وأنها خير المجالس وأفضلها زادها الله شرفا
کعبہ کو قبلہ بنانے، اس میں نماز پڑھنے، اس کی فضیلت اور اس کے بہترین و افضل مجلس ہونے کا بیان، اللہ اس کے شرف میں اضافہ فرمائے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1115 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7899
السنن الكبرى للبيهقي: 14588
المعجم الکبیر للطبرانی: 10735
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3128
1 تا 10
حدیث نمبر: 1115
قَالَ: وَثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ ، سَمِعْتُ ابْنَ عَبَاسٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ شَرَفًا، وَإِنَّ أَشْرَفَ الْمَجَالِسِ اسْتِقْبَالُ الْقِبْلَةِ، وَإِنَّمَا تُجَالِسُونَ بِالْأَمَانَةِ ".
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ ہر چیز کا ایک مقامِ شرف اور بزرگی ہے، اور مجلسوں میں سب سے زیادہ باعزت وہ نشست ہے جس میں قبلہ کی جانب رخ کیا گیا ہو، اور تمہاری باہمی مجلسیں امانت داری کے ساتھ (مشروط) ہیں۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القبلة وفيه ستر العورة وما يصلى فيه/حدیث: 1115]
تخریج الحدیث: «عيسى بن ميمون المدني مولى القاسم (ابن تليدان): ضعيف (التقريب)، وهو الراوي عن محمد بن كعب»
«أخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 14431»
«أخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 14431»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف عيسى بن ميمون المدني
حدیث نمبر: 2673
2673 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَرْمُلْ فِي السَّبْعِ الَّذِي أَفَاضَ فِيهِ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طوافِ افاضہ کے ساتوں چکروں میں رمل نہیں فرمایا۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد وابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2673]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (2001) و ابن ماجه (3060)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 4277
4277 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُتَنَفَّسَ فِي الْإِنَاءِ، أَوْ يُنْفَخَ فِيهِ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”برتن میں سانس لینے یا اس میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے“۔ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4277]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (3728) و ابن ماجه (3428. 3429)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 367
367 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ فِرَاسٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أنا أَبُو عُبَيْدٍ، ثنا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، أَنَّهُ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ: «وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَكْرَمَ النَّاسِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَقْوَى النَّاسِ فَلْيَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَغْنَى النَّاسِ فَلْيَكُنْ بِمَا فِي يَدِ اللَّهِ أَوْثَقَ مِنْهُ بِمَا فِي يَدِهِ»
محمد بن کعب سے مروی ہے کہ انہوں نے عمر بن عبدالعزیز سے کہا کہ ہمیں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لمبی حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”اور جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ عزت والا ہو تو اسے چاہیے کہ اللہ سے ڈرے اور جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سے زیادہ طاقت ور ہو تو اسے چاہیے کہ اللہ پر بھروسا رکھے اور جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ غنی اور مالدار ہو تو اسے چاہیے کہ جو کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے اس پر اپنا اعتماد اور یقین اس سے زیادہ کرے جو اس کے اپنے ہاتھ میں ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 367]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه حاكم: 4/ 270» ۔ ہشام بن زیادہ متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 368
368 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، أنا أَبُو أَحْمَدَ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَفْصٍ الْوَصْنِيُّ ثنا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ، ثنا أَبُو الْمِقْدَامِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ، رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَكْرَمَ النَّاسِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَغْنَى النَّاسِ فَلْيَكُنْ بِمَا فِي يَدِ اللَّهِ أَوْثَقَ مِنْهُ بِمَا فِي يَدِهِ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ عزت والا ہو تو اسے چاہیے کہ اللہ سے ڈرے اور جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ غنی ہو تو اسے چاہیے کہ جو کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے اس پر اپنا اعتماد اور یقین اس سے زیادہ رکھے جو اس کے اپنے ہاتھ میں ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 368]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه حاكم: 4/ 270» ۔ ہشام بن زیادہ متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 464
464 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَفْصِ بْنِ الْوَصِيِّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ، ثنا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ، ثنا أَبُو الْمِقْدَامِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ نَظَرَ فِي كِتَابِ أَخِيهِ بِغَيْرِ إِذْنِهِ فَكَأَنَّمَا يَنْظُرُ فِي النَّارِ» مُخْتَصَرٌ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی کی کتاب (یا تحریر) میں اس کی اجازت کے بغیر نظر ڈالی تو گویا وہ آگ میں نظر ڈال رہا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 464]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف، ابومقدام ہشام بن زیاد متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1020
1020 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّاهِدُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ الْمَالِكِيِّ، أنا أَبُو أَحْمَدَ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَفْصٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ، ثنا أَبُو الْمِقْدَامِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ شَرَفًا، وَإِنَّ أَشْرَفَ الْمَجَالِسِ مَا اسْتُقْبِلَ بِهِ الْقِبْلَةُ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہر چیز کا ایک شرف ہوتا ہے اور بے شک سب سے زیادہ شرف والی مجلس وہ ہے جس کے ذریعے قبلہ کی طرف متوجہ ہوا جائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1020]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، المعجم الكبير: 10781، عبد بن حميد: 675، الضعفاء للعقيلي:»
ابومقدام ہشام بن زیادہ متروک ہے۔
ابومقدام ہشام بن زیادہ متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 1021
1021 - أنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ فِرَاسٍ، أنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا أَبُو عُبَيْدٍ، نا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، أَنَّهُ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ شَرَفًا، وَإِنَّ أَشْرَفَ الْمَجْلِسِ مَا يُسْتَقْبَلُ بِهِ الْقِبْلَةُ، وَإِنَّمَا تَجَالَسُونَ بِالْأَمَانَةِ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہر چیز کا ایک شرف ہوتا ہے اور بے شک سب سے زیادہ شرف والی مجلس وہ ہے جس کے ذریعے قبلہ کی طرف متوجہ ہوا جائے اور بے شک تمہاری مجالس کا انعقاد امانت داری کے ساتھ ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1021]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، المعجم الكبير: 10781، عبد بن حميد: 675، الضعفاء للعقيلي:»
ابومقدام ہشام بن زیادہ متروک ہے۔
ابومقدام ہشام بن زیادہ متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 7899
حَدَّثَنَا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حَدَّثَنَا يحيى بن محمد بن يحيى، حَدَّثَنَا محمد بن معاوية، حَدَّثَنَا مُصادِف بن زياد المَديني - قال: وأثنى عليه خيرًا - قال: سمعتُ محمد بن كعب القُرَظي يقول: لقيتُ عمرَ بنَ عبد العزيز بالمدينة في شَبابِه وجَمالِهِ وغَضَارتِه، قال: فلمَّا استُخلِفَ قدمتُ عليه فاستأذنتُ عليه، فأَذِنَ لي، فجعلتُ أُحِدُّ النَّظر إليه، فقال لي: يا ابنَ كعب، ما لي أَراك تُحِدُّ النظرَ؟ قلت: يا أميرَ المؤمنين، لِما أرى من تغيُّر لونِك ونُحُول جسمِك وتَعَارِ شَعْرِك، فقال: يا ابنَ كعب، فكيف ولو رأيتَني بعدَ ثلاثٍ في قبري وقد انتَزَعَ النملُ مُقلتَيَّ وسالَتا على خدَّيَّ، وابْتَدَر مَنْخِرايَ وفمي صَديدًا؟! لكنتَ لي أشدَّ إنكارًا، دعْ ذاك، أعِدْ عليَّ حديثَ ابن عباس عن رسول الله ﷺ. فقلتُ: قال ابن عَبَّاس: قال رسول الله ﷺ:"إنَّ لكلّ شيء شَرَفًا، وإنَّ أشرفَ المجالس ما استُقبِلَ به القِبلةُ، وإنكم تَجالَسُون بينكم بالأَمانةِ. واقتلوا الحيَّةَ والعقربَ وإن كنتُم في صلاتِكم. ولا تَسْتُروا جُدُرَكم. ولا يَنظُرْ أحدٌ منكم في كتاب أخيه إلَّا بإذنِه. ولا يُصلِّيَنَّ أحدٌ منكم وراءَ نائمٍ ولا مُحدِّث". قال: وسُئِلَ رسولُ الله ﷺ عن أفضلِ الأعمال إلى الله تعالى، فقال:"مَن أدخلَ على مؤمن سُرورًا، إمَّا أطعمَه من جوع، وإما قَضَى عنه دينًا، وإما يُنفِّسُ عنه كُربةً من كُرَب الدنيا نَفَّس الله عنه كُرَبَ الآخرة، ومَن أَنظَرَ مُوسِرًا أو تجاوزَ عن مُعسِر، أظلَّه الله يومَ لا ظِلَّ إلَّا ظِلُّه، ومَن مشى مع أخيه في ناحيةِ القرية ليثبِّتَ حاجتَه، ثبَّتَ اللهُ ﷿ قَدَمَه يومَ تزولُ (1) الأقدامُ، ولأن يمشيَ أحدُكم مع أخيه في قضاءِ حاجتِه - وأشارَ بإصبعِه - أفضلُ من أن يَعتكِفَ في مسجدي هذا شهرَينِ"،"ألا أُخبِرُكم بشِرارِكم؟" قالوا: بلى يا رسول الله، قال:"الذي يَنزِلُ وحدَه، ويَمنعُ رِفْدَه، ويَجلِدُ عبدَه" (2) . ولهذا الحديث إسناد آخر بزيادة أحرُف فيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7706 - بطل الحديث
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7706 - بطل الحديث
محمد بن کعب قرظی بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ سے مدینہ میں ان کی جوانی، خوبصورتی اور شادابی کے دور میں ملا تھا، پھر جب وہ خلیفہ بنے تو میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور اندر آنے کی اجازت مانگی، انہوں نے مجھے اجازت دے دی، تو میں نے انہیں بڑے غور سے دیکھنا شروع کر دیا، انہوں نے مجھ سے پوچھا: اے ابن کعب! کیا بات ہے تم مجھے اتنے غور سے کیوں دیکھ رہے ہو؟ میں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! آپ کے بدلے ہوئے رنگ، نحیف جسم اور بکھرے ہوئے بالوں کو دیکھ کر حیران ہوں، تو انہوں نے فرمایا: اے ابن کعب! تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تم مجھے قبر میں تین دن گزرنے کے بعد دیکھو گے جبکہ چیونٹیاں میری آنکھوں کی پتلیاں نکال چکی ہوں گی اور وہ میرے گالوں پر بہہ رہی ہوں گی، اور میرے نتھنوں اور منہ سے پیپ نکل رہی ہوگی؟! اس وقت تو تم مجھے پہچاننے سے بالکل انکار کر دو گے، خیر یہ باتیں چھوڑو، مجھے ابن عباس کی وہ حدیث دوبارہ سناؤ جو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی تھی، تو میں نے کہا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہر چیز کی ایک بلندی ہوتی ہے، اور مجلسوں میں سب سے زیادہ معزز وہ ہے جس میں قبلہ رخ بیٹھا جائے، اور تمہاری آپس کی مجلسیں امانت کے ساتھ ہونی چاہئیں، اور سانپ اور بچھو کو مار دیا کرو خواہ تم نماز ہی میں کیوں نہ ہو، اور اپنی دیواروں کو (کپڑوں وغیرہ سے) مت ڈھانکو، اور تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی تحریر میں اس کی اجازت کے بغیر نہ دیکھے، اور تم میں سے کوئی کسی سونے والے یا باتیں کرنے والے کے پیچھے نماز نہ پڑھے۔“ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ ترین اعمال کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مومن کو خوشی پہنچائی، خواہ اسے بھوک میں کھانا کھلایا، یا اس کا قرض ادا کیا، یا اس کی دنیا کی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کی تو اللہ تعالیٰ اس کی آخرت کی تکلیفیں دور فرمائے گا، اور جس نے کسی آسودہ حال کو مہلت دی یا کسی تنگ دست سے درگزر کیا تو اللہ اسے اس دن اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا، اور جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بستی کے ایک گوشے تک اس کے ساتھ چلا تو اللہ عزوجل اس دن اس کے قدموں کو ثابت قدم رکھے گا جس دن قدم ڈگمگا رہے ہوں گے، اور تم میں سے کسی کا اپنے بھائی کی حاجت روائی کے لیے چلنا - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی سے اشارہ فرمایا - میری اس مسجد میں دو ماہ کے اعتکاف سے بہتر ہے“، (پھر فرمایا): ”کیا میں تمہیں تمہارے برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! فرمایا: ”وہ جو اکیلا پڑاؤ ڈالے، کسی کی مدد نہ کرے اور اپنے غلام کو مارے۔“
اس حدیث کی ایک اور سند بھی ہے جس میں کچھ حروف کا اضافہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7899]
اس حدیث کی ایک اور سند بھی ہے جس میں کچھ حروف کا اضافہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7899]
تخریج الحدیث: «إسناده تالف، محمد بن معاوية» [ترقيم الرساله 7899] [ترقيم الشركة 7805] [ترقيم العلميه 7706]
الحكم على الحديث:
إسناده تالف
حدیث نمبر: 14588
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي قَالَا: نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، نا أَبِي، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الضَّبِّيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ، يَرْفَعُ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ شَرَفًا، وَأَشْرَفُ الْمَجَالِسِ مَا اسْتُقْبِلَ بِهِ الْقِبْلَةَ، لَا تُصَلُّوا خَلْفَ نَائِمٍ وَلَا مُتَحَدِّثٍ، وَاقْتُلُوا الْحَيَّةَ وَالْعَقْرَبَ وَإِنْ كُنْتُمْ فِي صَلَاتِكُمْ، وَلَا تَسْتُرُوا الْجُدُرَ بِالثَّوْبِ" وَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَرُوِيَ ذَلِكَ أَيْضًا عَنْ هِشَامِ بْنِ زِيَادٍ أَبِي الْمِقْدَامِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ مُنْقَطِعٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ وَلَمْ يَثْبُتْ فِي ذَلِكَ إِسْنَادٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چیز کے لیے ایک شرف ہوتا ہے اور تمام مجالس سے شرف والی مجلس وہ ہے جس کے ذریعے قبلہ کی طرف متوجہ ہوا جاتا ہے۔ تم سونے والے اور باتیں کرنے والے آدمی کے پیچھے نماز نہ پڑھو اور تم سانپ اور بچھو کو نماز کی حالت میں قتل کر دو اور دیواروں پر پردے نہ لٹکاؤ۔“
یہ ایک دوسری منقطع سند سے بھی مروی ہے، اور اس بارے میں کوئی سند ثابت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14588]
یہ ایک دوسری منقطع سند سے بھی مروی ہے، اور اس بارے میں کوئی سند ثابت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14588]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف