الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
314. باب فضل يوم الجمعة وما جاء في ساعتها
جمعہ کے دن کی فضیلت اور اس کی (قبولیت والی) گھڑی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1469 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1469
مشکوۃ المصابیح: 1364
مسند احمد: 22457
الفتح الربانی: 2696
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2995
المعجم الکبیر للطبرانی: 5357
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 724
حدیث نمبر: 1469
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - "أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَخْبِرْنَا عَنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ مَاذَا فِيهِ مِنَ الْخَيْرِ؟ فَقَالَ: فِيهِ خَمْسُ خِصَالٍ: فِيهِ خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ، وَفِيهِ أُهْبِطَ آدَمُ، وَفِيهِ تَوَفَّى اللَّهُ آدَمَ، وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ اللَّهَ الْعَبْدُ شَيْئًا إِلَّا أَتَاهُ إِيَّاهُ مَا لَمْ يَسْأَلْ مَأْثَمًا أَوْ قَطِيعَةَ رَحِمٍ، وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ، مَا مَلَكٌ مُقَرَّبٌ وَلَا سَمَاءٌ وَلَا أَرْضٌ وَلَا جِبَالٌ وَلَا رِيحٌ إِلَّا وَهُنَّ يُشْفِقْنَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَفِي سَنَدِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ .
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ.
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَفِي سَنَدِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ .
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ.
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک انصاری شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ہمیں جمعہ کے دن کے متعلق بتائیے کہ اس میں خیر کی کیا کیا باتیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس میں پانچ خصلتیں ہیں: اسی میں اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا، اسی میں آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا گیا، اسی میں اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کی وفات فرمائی، اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ بندہ اللہ تعالیٰ سے جس چیز کا بھی سوال کرے اللہ اسے وہی عطا فرما دیتا ہے بشرطیکہ وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کا سوال نہ کرے، اور اسی دن قیامت قائم ہو گی؛ کوئی مقرب فرشتہ، آسمان، زمین، پہاڑ اور ہوا ایسی نہیں جو جمعہ کے دن (کی ہیبت) سے لرزتی نہ ہو“۔ اسے عبد بن حمید نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں عبد اللہ بن محمد بن عقیل موجود ہے، نیز سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا شاہد بھی موجود ہے جسے امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجمعة/حدیث: 1469]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21951، وأخرجه مسند البزار برقم: 3738»
الحكم على الحديث:
صححه الترمذي
حدیث نمبر: 1364
1364 - وَرَوَى أَحْمَدُ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ: أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَخْبِرْنَا عَنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ مَاذَا فِيهِ مِنَ الْخَيْرِ؟ قَالَ:"فِيهِ خَمْسُ خِلَالٍ"وَسَاقَ إِلَى آخِرِ الْحَدِيثِ.
امام احمد رحمہ اللہ نے سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ایک انصاری شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: ہمیں جمعہ کے دن کے متعلق بتائیں کہ اس میں کیا خیر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں پانچ خصوصیات ہیں،،،،،۔“ اور باقی حدیث آخر تک (اسی طرح) بیان کی۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1364]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (5/ 284 ح 22824) [و عبد بن حميد (309) ]
٭ ابن عقيل: ضعيف.»
٭ ابن عقيل: ضعيف.»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 22457
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ , أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَخْبِرْنَا عَنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ مَاذَا فِيهِ مِنَ الْخَيْرِ؟ قَالَ: " فِيهِ خَمْسُ خِلَالٍ: فِيهِ خُلِقَ آدَمُ، وَفِيهِ هَبَطَ آدَمُ، وَفِيهِ تُوُفِّيَ آدَمُ، وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ اللَّهَ عَبْدٌ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا آتَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ مَا لَمْ يَسْأَلْ مَأْثَمًا أَوْ قَطِيعَةَ رَحِمٍ، وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ، مَا مِنْ مَلَكٍ مُقَرَّبٍ وَلَا سَمَاءٍ وَلَا أَرْضٍ وَلَا جِبَالٍ وَلَا حَجَرٍ، إِلَّا وَهُوَ يُشْفِقُ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ" .
حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک انصاری آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ جمعہ کے دن کے حوالے سے ہمیں یہ بتائیے کہ اس میں کیا خیر رکھی گئی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے متعلق پانچ اہم باتیں ہیں اسی دن حضرت آدم کی تخلیق ہوئی اسی دن حضرت آدم علیہ السلام جنت سے اتارے گئے اسی دن اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کی روح قبض کی، اس دن میں ایک گھڑی ایسی بھی آتی ہے جس میں بندہ اللہ سے جو بھی مانگتا ہے اللہ اسے وہ ضرور عطاء فرماتا ہے بشرطیکہ وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعاء نہ کرے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی کوئی مقرب فرشتہ زمین و آسمان پہاڑ اور پتھر ایسا نہیں ہے جو جمعہ کے دن سے ڈرتا نہ ہو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22457]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ، وهذا إسناد ضعيف، عبدالله بن محمد مختلف فيه، وهو إلى الضعف أقرب، وعمرو بن شرحبيل وأبوه مجهولان
حدیث نمبر: 2696
عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَخْبِرْنَا عَنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، مَاذَا فِيهِ مِنَ الْخَيْرِ؟ قَالَ: ( (فِيهِ خَمْسُ خِلَالٍ، …) ) فَذَكَرَ مِثْلَهُ
سیّدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک انصاری، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: جمعہ کے دن کے بار ے میں بتلائیں کہ اس میں کون کون سی خوبیاں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس میں پانچ خوبیاں ہیں، …۔ گزشتہ روایت کی طرح۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2696]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وھذا اسناد ضيعف، عبد الله بن محمد بن عقيل مختلف فيه أخرجه البزار في ’’مسنده‘‘: 3738، والطبراني في ’’الكبير‘‘: 5376، والبيھقي في ’’الشعب‘‘: 2974، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22457 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22824»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 2995
عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَخْبِرْنَا عَنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ مَاذَا فِيهِ مِنَ الْخَيْرِ؟ قَالَ:" فِيهِ خَمْسُ خِلَالٍ، فِيهِ خُلِقَ آدَمُ، وَفِيهِ أُهْبِطَ آدَمُ، وَفِيهِ تَوَفَّى اللَّهُ آدَمَ، وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ عَبْدٌ فِيهَا اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا آتَاهُ إِيَّاهُ مَا لَمْ يَسْأَلْ مَأْثَمًا أَوْ قَطِيعَةَ رَحِمٍ، وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ، مَا مِنْ مَلَكٍ مُقَرَّبٍ وَلَا سَمَاءٍ وَلَا أَرْضٍ وَلَا جِبَالٍ وَلَا حَجَرٍ إِلَّا وَهُوَ يُشْفِقُ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ:" سَيِّدُ الْأَيَّامِ يَوْمُ الْجُمُعَةِ" وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَائِشَةَ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ فِي أَنَّ الْيَهُودَ حَسَدُونَا عَلَى الْجُمُعَةِ فِي بَابِ الْقِبْلَةِ وَالتَّأْمِينِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ:" سَيِّدُ الْأَيَّامِ يَوْمُ الْجُمُعَةِ" وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَائِشَةَ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ فِي أَنَّ الْيَهُودَ حَسَدُونَا عَلَى الْجُمُعَةِ فِي بَابِ الْقِبْلَةِ وَالتَّأْمِينِ.
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: آپ ہمیں جمعہ کے دن کے بارے میں بتائیے کہ اس میں کون سی بھلائی موجود ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس میں پانچ خصوصیات ہیں اس دن میں سیدنا آدم علیہ السلام) کو پیدا کیا گیا اس دن میں ان کو نیچے اتارا گیا اس دن میں اللہ تعالٰی نے سیدنا آدم علیہ السلام کو وفات دی اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ اس گھڑی میں بندہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی چیز مانگنے، تو اللہ تعالی وہ چیز اسے عطا کر دیتا ہے، جب کہ اس نے کسی گناہ والی چیز یا قطع رحمی سے متعلق نہ مانگا ہو اسی دن میں قیامت قائم ہو گی ہر مقرب فرشتہ آسمان زمین پہاڑ پتھر جمعہ کے دن سے خوف زدہ رہتے ہیں (کہ کہیں آج قیامت قائم نہ ہو جائے)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں ”دنوں کا سردار جمعہ کا دن ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس کی توثیق بھی کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا معاذ بن جبل کے حوالے سے منقول حدیث پہلے گزر چکی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”یہودی جمعہ کے حوالے سے ہم سے حسد کرتے ہیں“۔ یہ قبلہ اور آمین کہنے سے متعلق باب میں پہلے گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2995]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں ”دنوں کا سردار جمعہ کا دن ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس کی توثیق بھی کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا معاذ بن جبل کے حوالے سے منقول حدیث پہلے گزر چکی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”یہودی جمعہ کے حوالے سے ہم سے حسد کرتے ہیں“۔ یہ قبلہ اور آمین کہنے سے متعلق باب میں پہلے گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2995]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 5357
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْخَشَّابُ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ قُسْطٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زُرَارَةَ الرَّقِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ خَمْسُ خِلَالٍ: فِيهِ خَلَقَ اللهُ آدَمَ، وَفِيهِ تُوُفِّيَ آدَمُ، وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ الْعَبْدُ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ، مَا لَمْ يَسْأَلْ إِثْمًا أَوْ قَطِيعَةَ رَحِمٍ، وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ، وَمَا مِنْ مَلَكٍ مُقَرَّبٍ، وَلَا سَمَاءٍ، وَلَا رِيحٍ، وَلَا جَبَلٍ إِلَّا مُشْفِقٌ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ.
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن میں پانچ خصوصیات ہیں: اسی دن اللہ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، اسی دن آدم علیہ السلام کی وفات ہوئی، اسی دن میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ بندہ اس میں جو بھی مانگے اللہ اسے وہ عطا فرما دیتا ہے، بشرطیکہ وہ کوئی گناہ یا قطع رحمی نہ مانگے، اسی دن قیامت قائم ہو گی، اور کوئی مقرب فرشتہ، آسمان، ہوا اور پہاڑ ایسا نہیں جو جمعہ کے دن سے خوفزدہ نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5357]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 19، حدیث 5376»
حدیث نمبر: 724
وَقَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنَا عَنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، مَاذَا فِيهِ مِنَ الْخَيْرِ؟ قَالَ: فِيهِ خَمْسُ خِلَالٍ: فِيهِ خَلَقَ اللهُ آدَمَ، وَفِيهِ أَهْبَطَ اللهُ آدَمَ، وَفِيهِ تَوَفَّى اللهُ آدَمَ، وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَدْعُو فِيهَا مُسْلِمٌ إِلَّا آتَاهُ اللهُ إِيَّاهُ، مَا لَمْ يَسْأَلْ إِثْمًا، أَوْ قَطِيعَةَ رَحِمٍ، وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ، مَا مِنْ مَلَكٍ مُقَرَّبٍ، وَلَا أَرْضٍ، وَلَا جِبَالٍ، وَلَا رِيحٍ، إِلَّا وَهِيَ تُشْفِقُ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ.
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ بِهِ.
هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ إِنْ كَانَ شُرَحْبِيلُ سَمِعَ مِنْ جَدِّهِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ .
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ بِهِ.
هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ إِنْ كَانَ شُرَحْبِيلُ سَمِعَ مِنْ جَدِّهِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ .
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں جمعہ کے دن کے متعلق بتائیے کہ اس میں خیر و برکت کے کون سے پہلو پوشیدہ ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس دن میں پانچ نمایاں خصوصیات ہیں: اسی دن اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا، اسی دن اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا، اسی دن اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کی روح قبض فرمائی (یعنی ان کا وصال ہوا)، اور اس دن میں ایک ایسی گھڑی آتی ہے کہ کوئی بھی مسلمان بندہ اس وقت اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اسے وہ ضرور عطا فرما دیتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی گناہ یا قطع رحمی (رشتہ داری توڑنے) کا سوال نہ کرے، اور اسی دن قیامت قائم ہو گی۔ کوئی بھی مقرب فرشتہ، زمین، پہاڑ اور ہوائیں ایسی نہیں ہیں جو جمعہ کے دن (قیامت کے خوف سے) لرزتی اور ہیبت زدہ نہ ہوتی ہوں۔“
زکریا بن عدی نے عبداللہ بن عمرو سے، انہوں نے عبداللہ بن محمد بن عقیل سے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث روایت کی ہے۔
یہ حدیث حسن ہے بشرطیکہ شرحبیل کا اپنے دادا سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع (براہِ راست سماعت) ثابت ہو۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الجمعة/حدیث: 724]
زکریا بن عدی نے عبداللہ بن عمرو سے، انہوں نے عبداللہ بن محمد بن عقیل سے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث روایت کی ہے۔
یہ حدیث حسن ہے بشرطیکہ شرحبیل کا اپنے دادا سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع (براہِ راست سماعت) ثابت ہو۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الجمعة/حدیث: 724]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ إِنْ كَانَ شُرَحْبِيلُ سَمِعَ مِنْ جَدِّهِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21951، وأخرجه مسند البزار برقم: 3738، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1469»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21951، وأخرجه مسند البزار برقم: 3738، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1469»
الحكم على الحديث:
هذا حديث حسن إن كان شرحبيل سمع من جده سعد بن عبادة