🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
319. باب التبكير والصلاة يوم الجمعة وما جاء في خروج النساء يوم الجمعة من المسجد والنهي أن يقيم الرجل أخاه يوم الجمعة
جمعہ کے دن جلدی جانے اور نماز پڑھنے کا بیان، جمعہ کے دن عورتوں کے مسجد سے نکلنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے، اور جمعہ کے دن آدمی کے اپنے بھائی کو (اس کی جگہ سے) اٹھانے کی ممانعت۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1518 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1518
مسند احمد: 719
الفتح الربانی: 2761
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3081
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1518
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ جَاءَتِ الْمَلَائِكَةُ إِلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ فَكَتَبُوا النَّاسَ عَلَى قَدْرِ مَنَازِلِهِمْ، وَخَرَجَتِ الشَّيَاطِينُ بِالرَّبَايِثِ يُرَبِّثُونَ النَّاسَ وَيُذَكِّرُونَهُمُ الْحَوَائِجَ، فَمَنْ أَتَى الْجُمُعَةَ وَدَنَا وَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ وَلَمْ يَلْغُ كَانَ لَهُ كِفْلَانِ مِنَ الْأَجْرِ، وَمَنْ نَأَى فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ وَلَمْ يَلْغُ كَانَ لَهُ كِفْلٌ مِنَ الْأَجْرِ، وَمَنْ دَنَا فَاسْتَمَعَ وَلَمْ يُنْصِتْ وَلَغَا كَانَ عَلَيْهِ كِفْلَانِ مِنَ الْإِثْمِ، وَمَنْ نَأَى وَلَمْ يَسْمَعْ وَلَمْ يُنْصِتْ كَانَ عَلَيْهِ كِفْلٌ مِنَ الْوِزْرِ، سَمِعْتُهُ مِنْ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَزَادَ: "وَمَنْ قَالَ: صَهٍ فَقَدْ تَكَلَّمَ، وَمَنْ تَكَلَّمَ فَلَا جُمُعَةَ لَهُ. ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِي إِسْنَادِهِمْ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
الرَّبَايِثُ - بِالرَّاءِ وَالْبَاءِ الْمُوَحَّدَةِ ثُمَّ أَلِفٌ وَيَاءٌ مُثَنَّاةٌ تَحْتَ بَعْدَهَا ثَاءٌ مُثَلَّثَةٌ - جَمْعُ رَبِيثَةٍ، وَهِيَ الْأَمْرُ الَّذِي يَحْبِسُ الْمَرْءَ عَمَّا يَقْصِدُ وَيُثَبِّطُهُ عَنْهُ. وَمَعْنَاهُ أَنَّ الشَّيَاطِينَ تَشْغَلُهُمْ وَتُفَنِّدُهُمْ عَنِ السَّعْيِ إِلَى الْجُمُعَةِ إِلَى أَنْ تَمْضِيَ الْأَوْقَاتُ الْفَاضِلَةُ.
وَقَوْلُهُ: "صَهٍ" - بِسُكُونِ الْهَاءِ وَتُكْسَرُ مُنَوَّنَةً - وَهِيَ كَلِمَةُ زَجْرٍ لِلْمُتَكَلِّمِ أَيِ: اسْكُتْ. "وَالْكِفْلُ" - بِكَسْرِ الْكَافِ - هُوَ النَّصِيبُ مِنَ الْأَجْرِ أَوِ الْوِزْرِ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازوں پر آکھڑے ہوتے ہیں اور لوگوں کی ان کے مراتب کے مطابق آمد کی ترتیب درج کرتے ہیں، اور دوسری طرف شیاطین ایسی رکاوٹیں اور مشغولیات لے کر نکلتے ہیں جو لوگوں کو (عبادت سے) باز رکھیں اور انہیں دنیاوی حاجتیں یاد دلاتے ہیں؛ پس جو شخص جمعہ کے لیے آیا، امام کے قریب بیٹھا، توجہ سے خطبہ سنا، خاموش رہا اور کوئی لغو حرکت نہ کی تو اس کے لیے اجر کے دو حصے ہیں، اور جو دور رہا لیکن توجہ سے سنا، خاموش رہا اور لغو کام نہ کیا تو اس کے لیے اجر کا ایک حصہ ہے، اور جو قریب ہوا اور سنا لیکن خاموش نہ رہا بلکہ لغو حرکت کی تو اس پر گناہ کے دو بوجھ ہیں، اور جو دور رہا اور نہ سنا نہ خاموش رہا تو اس پر گناہ کا ایک بوجھ ہے، میں نے یہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے“۔ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، اور امام احمد بن حنبل کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ”اور جس نے (دورانِ خطبہ دوسرے کو) ’صہ‘ (خاموش ہو جاؤ) کہا تو اس نے کلام کیا، اور جس نے کلام کیا اس کا جمعہ (کا کامل ثواب) نہیں رہا، پھر آپ نے فرمایا: میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح سنا ہے“۔ اسے امام ابو داؤد نے اپنی سنن میں اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ان محدثین کی اسناد میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ ’الربایث‘ سے مراد وہ رکاوٹیں ہیں جو انسان کو اس کے مقصود سے پھیر دیں اور اسے سست کر دیں، یعنی شیاطین لوگوں کو جمعہ کی سعی سے غافل اور متنفر کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ فضیلت کے اوقات بیت جاتے ہیں، ’صہ‘ کلام کرنے والے کو ڈانٹنے اور خاموش کرانے کا کلمہ ہے، اور ’کفل‘ سے مراد اجر یا گناہ کا حصہ ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجمعة/حدیث: 1518]
تخریج الحدیث: «ورواه أبو داود في سننه باختصار، وفي إسنادهم راو لم يسم»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1051، وأخرجه مسند أحمد برقم: 721، وأخرجه فتح الباري برقم: 841، 892»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 719
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ ، أخبرنا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ مَوْلَى امْرَأَتِهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، خَرَجَ الشَّيَاطِينُ يُرَبِّثُونَ النَّاسَ إِلَى أَسْوَاقِهِمْ، وَمَعَهُمْ الرَّايَاتُ، وَتَقْعُدُ الْمَلَائِكَةُ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسَاجِدِ يَكْتُبُونَ النَّاسَ عَلَى قَدْرِ مَنَازِلِهِمْ: السَّابِقَ، وَالْمُصَلِّيَ، وَالَّذِي يَلِيهِ، حَتَّى يَخْرُجَ الْإِمَامُ، فَمَنْ دَنَا مِنَ الْإِمَامِ، فَأَنْصَتَ، واسْتَمَعَ، وَلَمْ يَلْغُ، كَانَ لَهُ كِفْلَانِ مِنَ الْأَجْرِ، وَمَنْ نَأَى عَنْهُ، فَاسْتَمَعَ، وَأَنْصَتَ، وَلَمْ يَلْغُ، كَانَ لَهُ كِفْلٌ مِنَ الْأَجْرِ، وَمَنْ دَنَا مِنَ الْإِمَامِ، فَلَغَا، وَلَمْ يُنْصِتْ، وَلَمْ يَسْتَمِعْ، كَانَ عَلَيْهِ كِفْلَانِ مِنَ الْوِزْرِ، وَمَنْ نَأَى عَنْهُ، فَلَغَا، وَلَمْ يُنْصِتْ، وَلَمْ يَسْتَمِعْ، كَانَ عَلَيْهِ كِفْلٌ مِنَ الْوِزْرِ، وَمَنْ قَالَ: صَهٍ، فَقَدْ تَكَلَّمَ، وَمَنْ تَكَلَّمَ، فَلَا جُمُعَةَ لَهُ"، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو شیاطین اپنے اپنے ٹھکانوں سے نکل پڑتے ہیں اور لوگوں کو بازاروں میں روکنے کی کوششیں کرتے ہیں ان کے ساتھ کچھ جھنڈے بھی ہوتے ہیں دوسری طرف فرشتے مسجدوں کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور لوگوں کے لئے ان کے مراتب کے مطابق ثواب لکھتے ہیں، پہلے کا، دوسرے کا، اس کے بعد آنے والے کا، یہاں تک کہ امام نکل آئے، سو جو شخص امام کے قریب ہو، خاموشی سے بیٹھ کر توجہ سے اس کی بات سنے، کوئی لغو حرکت نہ کرے تو اس کے لی دہرا اجر ہے اور جو شخص امام سے دور ہو لیکن پھر بھی خاموش بیٹھ کر توجہ سے سننے میں مشغول رہے اور کوئی لغو حرکت نہ کرے تو اس کے لئے اکہرا اجر ہے اور جو شخص امام کے قریب بیٹھ کر بیکار کاموں میں لگا رہے، نہ خاموشی سے بیٹھے اور نہ ہی توجہ سے اس کی بات سنے تو اسے دہرا گناہ ہو گا اور جو شخص امام سے دور ہو اور بیکار کاموں میں لگا رہے، نہ خاموشی سے بیٹھے اور نہ ہی توجہ سے سنے تو اسے اکہرا گناہ ہو گا اور جو شخص کسی کو خاموش کرانے کے لئے ”سی“ کی آواز نکالے تو اس نے بھی بات کی اور جس شخص نے بات کی اسے جمعہ کا کوئی ثواب نہیں ملے گا، پھر فرمایا کہ میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح سنا ہے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 719]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة مولي امرأة عطاء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2761
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ خَرَجَ الشَّيَاطِينُ يُرَبِّثُونَ النَّاسَ إِلَى أَسْوَاقِهِمْ وَمَعَهُمُ الرِّيَاتُ وَتَقْعُدُ الْمَلَائِكَةُ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسَاجِدِ يَكْتُبُونَ النَّاسَ عَلَى قَدْرِ مَنَازِلِهِمْ، السَّابِقَ وَالْمُصَلِّي وَالَّذِي يَلِيهِ حَتَّى يَخْرُجَ الْإِمَامُ، فَمَنْ دَنَا مِنَ الْإِمَامِ وَأَنْصَتَ وَاسْتَمَعَ وَلَمْ يَلْغُ كَانَ لَهُ كِفْلَانِ مِنَ الْأَجْرِ، وَمَنْ نَاةَ عَنْهُ فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ وَلَمْ يَلْغُ كَانَ لَهُ كِفْلٌ مِنَ الْأَجْرِ، وَمَنْ دَنَا مِنَ الْإِمَامِ فَلَغَا وَلَمْ يُنْصِتْ وَلَمْ يَسْتَمِعْ كَانَ عَلَيْهِ كِفْلَانِ مِنَ الْوِزْرِ وَمَنْ نَاةَ عَنْهُ فَلَغَا وَلَمْ يُنْصِتْ وَلَمْ يَسْتَمِعْ كَانَ عَلَيْهِ كِفْلٌ مِنَ الْوِزْرِ، وَمَنْ قَالَ صَهْ فَقَدْ تَكَلَّمَ، وَمَنْ تَكَلَّمَ فَلَا جُمُعَةَ لَهُ، ثُمَّ قَالَ هَٰكَذَا سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو شیاطین اپنے جھنڈے لے کر نکلتے ہیں اور لوگوں کو بازاروں کی طرف روک دیتے ہیں، جبکہ فرشتے مسجدوں کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور لوگوں کو ان کے مرتبے کے مطابق لکھنا شروع کر دیتے ہیں، یعنی سب سے پہلے آنے والا، پھر دوسرے نمبر پر آنے والا، پھر اس کے بعد آنے والا، (یہ سلسلہ جاری رہتا ہے) حتیٰ کہ امام نکل آتا ہے، پس جو شخص امام کے قریب ہو کر بیٹھا، خاموشی سے اور غور سے خطبہ سنا اور کوئی لغو کام نہ کیا تو اس کے لیے دو اجر ہیں اور جو امام سے دور ہو کر بیٹھا،لیکن اس نے غور سے خطبہ سنا،خاموشی سے بیٹھا رہا اور کوئی لغو کام نہ کیا تو اس کے لیے ایک اجر ہے۔ اور جو شخص امام کے قریب ہو کر بیٹھا، لیکن لغو کام کیا اور خاموشی سے بیٹھا نہ غور سے خطبہ سنا، تو اس پر دو حصے گناہ ہے، اور جو امام سے دور بیٹھا،لغو کام کیا، خاموشی اختیار کی نہ غور سے خطبہ سنا تو اس پر گناہ کا ایک حصہ ہے اور جس نے کسی کو کہا کہ خاموش ہوجا پس اس نے کلام کیا اور جس نے کلام کیا اس کا کوئی جمعہ نہیں۔ پھر سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح فرماتے سنا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2761]
تخریج الحدیث: «يه سند ضعيف هے، كيونكه مولي امرأة عطاء مجھول هے۔ أخرجه أبوداود: 1051، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 719 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 719»

الحكم على الحديث:
يه سند ضعيف هے
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3081
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ خَرَجَ الشَّيَاطِينُ يُوَثِّبُونَ النَّاسَ إِلَى أَسْوَاقِهِمْ [ وَمَعَهُمُ الرَّايَاتُ ] وَتَقْعُدُ الْمَلَائِكَةُ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسَاجِدِ يَكْتُبُونَ النَّاسَ عَلَى قَدْرِ مَنَازِلِهِمْ: السَّابِقُ وَالْمُصَلِّي الَّذِي يَلِيهِ حَتَّى يَخْرُجَ الْإِمَامُ، فَمَنْ دَنَا مِنَ الْإِمَامِ فَأَنْصَتَ وَاسْتَمَعَ وَلَمْ يَلْغُ كَانَ لَهُ كِفْلَانِ مِنَ الْأَجْرِ، وَمَنْ نَأَى [ عَنْهُ ] فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ وَلَمْ يَلْغُ كَانَ لَهُ كِفْلٌ مِنَ الْأَجْرِ، وَمَنْ دَنَا مِنَ الْإِمَامِ فَلَغَا وَلَمْ يُنْصِتْ وَلَمْ يَسْتَمِعْ كَانَ عَلَيْهِ كِفْلَانِ مِنَ الْوِزْرِ، [ وَمَنْ نَأَى عَنْهُ فَلَغَا وَلَمْ يَنْصِتْ وَلَمْ يَسْتَمِعْ كَانَ عَلَيْهِ كِفْلٌ مِنَ الْوِزْرِ ] ، وَمَنْ قَالَ: صَهٍ فَقَدْ تَكَلَّمَ وَمَنْ تَكَلَّمَ فَلَا جُمُعَةَ لَهُ".
ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْهُ يَسِيرًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب جمعہ کا دن آتا ہے، تو شیاطین نکلتے ہیں، اور لوگوں کو بازار کی طرف لے کر جاتے ہیں ان شیاطین کے پاس جھنڈے ہوتے ہیں، جبکہ فرشتے مساجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں، اور وہ لوگوں کی منزلت (یعنی آمد کی ترتیب) کے اعتبار سے ان کے نام نوٹ کرتے ہیں کہ پہلے کون آیا اس کے بعد کون آیا یہاں تک کہ جب امام آ جاتا ہے، تو جو شخص امام کے قریب ہو اور خاموش رہے، اور غور سے خطبہ سنے اور کوئی لغو حرکت نہ کرے تو اسے اجر کے دو کفل ملتے ہیں، اور جو شخص امام سے دور ہو اور غور سے خطبہ سنے اور کوئی لغو حرکت نہ کرے تو اسے اجر کا ایک کفل ملتا ہے، جو شخص امام کے قریب ہو اور لغو حرکت کرے اور خاموش نہ رہے، اور غور سے خطبہ نہ سنے تو اسے گناہ کے دو کفل ملتے ہیں، اور جو شخص امام سے دور ہو اور لغو حرکت کرے اور خاموش بھی نہ رہے اور غور سے خطبہ بھی نہ سنے تو اسے گناہ کا ایک کفل ملتا ہے، اور جو شخص (کسی دوسرے شخص کو یہ کہے: تم خاموش رہو، تو اس نے کلام کیا اور جس شخص نے کلام کیا ہو اس کا جمعہ نہیں ہوتا۔ اس کے بعد انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے تمہارے نبی کو اسی طرح ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3081]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 721»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں