🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
450. باب فضل الصدقة والحث عليها وإن قلت وغير ذلك فيه حديث حذيفة، وتقدم في كتاب الجنائز في باب من ختم له بخير صنيع، وحديث عمران بن الحصين، وسيأتي في كتاب النذور، وحديث أنس وسيأتي في باب صلة الرحم
صدقے کی فضیلت اور اس کی ترغیب اگرچہ تھوڑا ہو، وغیرہ — اس میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو کتاب الجنائز کے باب «جس کا خاتمہ اچھے عمل پر ہو» میں گزر چکی، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی حدیث جو کتاب النذور میں آئے گی، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث جو باب «صلہ رحمی» میں آئے گی۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 2125 (کل: 61 مقامات، 22 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2125، 337
صحیح بخاری: 2518
صحیح مسلم: 250
سنن نسائی: 5509
سنن ابن ماجہ: 2523، 3825
بلوغ المرام: 1221
الادب المفرد: 226
سنن دارمی: 2773
مشکوۃ المصابیح: 1928، 3383، 5737
مسند احمد: 21298، 21331، 21336، 21349، 21394، 21500، 21504، 21546، 21552
مسند الحمیدی: 130، 131
اللؤلؤ والمرجان: 51
المنتقى ابن الجارود: 969
مصنف ابن ابی شیبہ: 20454، 28349، 37995، 38680
الفتح الربانی: 3632، 4783، 5213، 5472، 8964، 8977، 10310، 11913
صحیح ابن حبان: 820، 4310، 4596
الجامع الكامل: 226، 6132، 7725، 13940
السنن الكبرى للبيهقي: 12595، 19081، 21314
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 726، 4642، 4644، 13806
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7820
المعجم الکبیر للطبرانی: 1629
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 210، 646، 953، 3322، 3417، 3424، 3441
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 226
226. عن أبي ذرّ، قال: سألتُ النّبيَّ صلى الله عليه وسلم: أيّ العمل أفضل؟ قال: إيمان بالله، وجهاد في سبيله قلت: فأيُّ الرّقاب أفضل؟ قال: أغلاها ثمناً، وأنفسُها عند أهلها. قلت: فإن لم أفعل؟ قال: تعين صانعاً، أو تصنع لأخرق قال: فإن لم أفعل: تدع النّاسَ من الشّر، فإنّها صدقة، تصدّق بها على نفسك.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في العتق (2518)، ومسلم في الإيمان (84) كلاهما من حديث هشام بن عروة، عن أبيه، عن أبي مراوح، عن أبي ذرّ، فذكر الحديث،» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6132
6132- عن أبي ذر قال: سألت النبي صلى الله عليه وسلم أي العمل أفضل؟ قال: إيمان بالله، وجهاد في سبيله. قلت: فأي الرقاب أفضل؟ قال: أعلاها ثمنا، وأنفسها عند أهلها قلت: فإن لم أفعل؟ قال: تُعين صانعا، أو تَصنع لأخرق. قال: فإن لم أفعل؟ قال: تَدَعِ النَّاس من الشر، فإنها صدقة، تصدق بها على نفسك.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في العتق (2518)، ومسلم في الإيمان (136: 84) كلاهما من طريق هشام بن عروة، عن أبيه، عن أبي مُراوح الليثي، عن أبي ذر فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7725
7725- عن أبي ذر قال: سألت النبي صلى الله عليه وسلم أي العمل أفضل؟ قال: إيمان بالله وجهاد في سبيله الحديث.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في العتق (2518)، ومسلم في الإيمان (136: 84) من طريق هشام بن عروة، عن أبيه، عن أبي مراوح، عن أبي ذر فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13940
13940- عن أبي ذرّ، قال: سألتُ النّبيَّ صلى الله عليه وسلم: أيّ العمل أفضل؟ قال: إيمان بالله، وجهاد في سبيله قلت: فأيُّ الرّقاب أفضل؟ قال: أغلاها ثمناً، وأنفسُها عند أهلها. قلت: فإن لم أفعل؟ قال: تعين صانعاً، أو تصنع لأخرق قال: فإن لم أفعل: تدع النّاسَ من الشّر، فإنّها صدقة، تصدّق بها على نفسك.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في العتق (2518)، ومسلم في الإيمان (84) كلاهما من حديث هشام بن عروة، عن أبيه، عن أبي مراوح، عن أبي ذرّ، فذكر الحديث، واللّفظ للبخاريّ.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12595
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ الْعُمَرِيُّ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ⦗٤٤٧⦘ الْعَبْسِيُّ، قَالَا: أنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أِيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ"، قَالَ: فَأِيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَغْلَاهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا"، قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ؟ قَالَ:" تُعِينُ ضَعِيفًا، أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ"، قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" تَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّكَ؛ فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مُوسَى، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ هِشَامٍ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا اور اس کے راستے میں جہاد کرنا۔“ اس نے کہا: کون سی گردن آزاد کرنا افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سب سے زیادہ قیمتی ہو اور مالک کی نظر میں پسندیدہ ہو۔“ اس نے کہا: اگر اس کی میں طاقت نہ رکھوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کمزور کی مدد کر یا کسی اناڑی کا کام کر دے۔“ اس نے کہا: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ کر دے، یہ بھی صدقہ ہے جسے تم خود اپنے اوپر کرو گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الوصايا/حدیث: 12595]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 527»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19081
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ الْغِفَارِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أِيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ". قُلْتُ: أِيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَغْلَاهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا". قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" تُعِينُ صَانِعًا أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" تَدَعُ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ، فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَّدَّقُ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مُوسَى، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ هِشَامٍ.
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا۔“ میں نے پوچھا: کون سا غلام (آزاد کرنا) افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی قیمت زیادہ ہو اور گھر والوں کے نزدیک پسندیدہ ہو۔“ راوی کہتے ہیں: اگر میں یہ نہ کر سکوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کاریگر کی مدد کر یا کسی اناڑی کا کام کر دے۔“ میں نے کہا: اگر یہ نہ کر سکوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ کر دے، اس کے ذریعے اپنے اوپر صدقہ کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19081]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21314
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عِمْرَانَ الْقَاضِي الْهَرَوِيُّ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ عَبْدُ الْجَلِيلِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنبأ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ الْغِفَارِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أِيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللهِ"، قُلْتُ: أِيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَغْلَاهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِندَ أَهْلِهَا"، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" تُعِينُ صَانِعًا، أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ"، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" تَدَعُ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ، فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مُوسَى.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا۔“ میں نے پوچھا: کون سی گردنیں افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو زیادہ قیمت والی ہوں اور گھر والوں کو زیادہ پسندیدہ ہوں۔“ (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: (میں نے عرض کیا) اگر میں یہ نہ کر سکوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کسی کاریگر کی مدد کرو یا کسی جاہل کو سکھا دو۔“ کہتے ہیں (میں نے پوچھا): اگر میں یہ (بھی) نہ کر سکوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں کو برائی سے چھوڑ دو، یہ بھی صدقہ ہے جس کے ذریعے آپ صدقہ کر لیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21314]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 726
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسْتُ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، هَلْ صَلَّيْتَ؟". قُلْتُ: لَا. قَالَ:" قُمْ فَصَلِّ". قَالَ: فَقُمْتُ فَصَلَّيْتُ ثُمَّ جَلَسْتُ، فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، تَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ الشَّيَاطِينِ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِلْإِنْسِ شَيَاطِينُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" خَيْرٌ مَوْضُوعٌ، مَنْ شَاءَ أَقَلَّ، وَمَنْ شَاءَ أَكْثَرَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّوْمُ؟ قَالَ:" فَرْضٌ مُجْزِئٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ مَزِيدٌ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلَ؟ قَالَ:" آدَمُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَنَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمِ الْمُرْسَلُونَ؟ قَالَ:" ثَلَاثُ مِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ جَمًّا غَفِيرًا"، وَقَالَ مَرَّةً:" خَمْسَةَ عَشَرَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آدَمُ نَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، مُكَلَّمٌ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ أَعْظَمُ؟ قَالَ:" آيَةُ الْكُرْسِيِّ (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ) " رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَعِنْدَ النَّسَائِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
وَفِي طَرِيقِ الطَّبَرَانِيِّ زِيَادَةٌ تَأْتِي فِي بَابِ التَّارِيخِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد میں تشریف فرما تھے، میں بیٹھ گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوذر! کیا تم نے (نقل) نماز ادا کر لی ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! آپ نے فرمایا: تم اُٹھ کر نماز ادا کر لو! راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اُٹھ کر نماز ادا کر لی، پھر جب میں بیٹھ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوذر! تم انسانوں اور جنات سے تعلق رکھنے والے شیاطین کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو! راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا انسانوں میں بھی شیاطین ہوتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! نماز؟ آپ نے فرمایا: وہ بہترین چیز ہے، جو شخص چاہے وہ تھوڑی کر لے، جو چاہے، وہ زیادہ کر لے، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! روزه؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک فرض ہے جو کفایت کرنے والا ہے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مزید (اجر و ثواب) ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اُس کا اجر و ثواب) کئی گنا ہوتا ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا (صدقہ) افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تنگ دست شخص کا مشقت کر کے (صدقہ کرنا) یا کسی غریب کو پوشیدہ طور پر دینا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سے نبی سب سے پہلے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدنا آدم علیہ السلام، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! وہ نبی تھے، جن کے ساتھ کلام کیا گیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رسولوں کی تعداد کتنی ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: 310 سے کچھ زیادہ جو بڑی تعداد ہے۔ ایک مرتبہ راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: 315۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اُن کے ساتھ کلام کیا گیا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ پر سب سے بڑی آیت کون سی نازل کی گئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آیت الکری یعنی الله لا اله الا هو الحي القيوم۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ”مسعودی“ ہے جو ثقہ ہے، لیکن اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ طبرانی کی روایت میں کچھ اضافہ ہے، وہ روایت آگے چل کر ”تاریخ“ سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 726]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 178/5، 179، 265، 266، اورده المؤلف فى زوائد المسند 3586 اورده المؤلف فى كشف الاستار 160، أخرجه مسند أحمد برقم: 21036»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4642
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا اجر کئی گنا ہوتا ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس میں کون سا زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا یا غریب کو پوشیدہ طور پر صدقہ دینا۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو دمشقی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4642]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21036»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4644
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ الْمَزِيدُ". ثُمَّ قَرَأَ:" (مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً) ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ، أَوْ جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ". ثُمَّ قَرَأَ: (إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ) " الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اس کا اجر کئی گنا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے مزید بھی ملتا ہے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی ”جو شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے گا اللہ تعالیٰ اسے کئی گنا اجر عطا کرے گا“۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: غریب کو پوشیدہ طور پر دینا یا تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اگر تم صدقات کو ظاہر کرتے ہو تو یہ اچھی بات ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4644]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7891)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں