🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
784. باب الاستقاد من الجرح والقطع
زخم اور (عضو) کاٹنے کا قصاص لینے کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 3411 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3411
مصنف ابن ابی شیبہ: 29603
سنن دارقطنی: 3117
السنن الكبرى للبيهقي: 16107
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1886
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3411
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرٍ " أَنَّ رَجُلًا طَعَنَ رَجُلًا بِقَرْنٍ فِي رُكْبَتِهِ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَقِيدُ فَقِيلَ لَهُ: حَتَّى تَبْرَأَ، فَأَبَى وَعَجِلَ فَاسْتَقَادَ، قَالَ: فَعَتَتْ رِجْلُهُ، وَبَرِئَتْ رِجْلُ الْمُسْتَقَادِ فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ لَهُ: لَيْسَ لَكَ شَيْءٌ، إِنَّكَ أَبَيْتَ ".
رَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ: أَبَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ وَالْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ قَالَا: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ الْحَاكِمُ: وَأَبْنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْأَنْصَارِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ ... فَذَكَرَهُ.
وَعَنِ الْحَاكِمِ، رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنِ الطَّرِيقَيْنِ مَعًا.
وَقَالَ: أَبَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أَبَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ أَبُو الشَّيْخِ ، ثَنَا عَبْدَانُ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ... فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَقِيدُ فَقَالَ لَهُ: حَتَّى تَبْرَأَ ".
قَالَ: وَأَبْنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ قَالَا: أَبَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الدَّارَقُطْنِيُّ الْحَافِظُ قَالَ: أَخْطَأَ فِيهِ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ وَخَالَفَهُمَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَغَيْرُهُ فَرَوَاهُ عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ، عَنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرٍو مُرْسَلًا، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَصْحَابُ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْهُ، وَهُوَ الْمَحْفُوظُ مُرْسَلًا.
قَالَ: وَأَبْنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبُو بَكْرٍ قَالَا: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، أَبَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ قَالَ: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ فِي مُسْنَدِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ وَالْبَيْهَقِيِّ فِي سُنَنِهِ وَاللَّفَظُّ لَهُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو " أَنَّ رَجُلًا طَعَنَ رَجُلًا بِقَرْنٍ فِي رُكْبَتِهِ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقِدْنِي، قَالَ: حَتَّى تَبْرَأَ. ثُمَّ جَاءَ إِلَيْهِ فَقَالَ: أَقِدْنِي فَأَقَادَهُ، ثُمَّ جَاءَ إِلَيْهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَرَجْتُ. قَالَ: قَدْ نَهَيْتُكَ فَعَصَيْتَنِي فَأَبْعَدَكَ اللَّهُ، وَبَطَلَ عَرَجُكَ. ثُمَّ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْتَصَّ مِنْ جُرْحٍ حَتَّى يَبْرَأَ صَاحِبُهُ ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نے دوسرے شخص کے گھٹنے میں سینگ مار کر اسے زخمی کر دیا، تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں قصاص طلب کرنے کے لیے حاضر ہوا۔ اسے فرمایا گیا کہ ”ٹھہر جاؤ یہاں تک کہ تم شفایاب ہو جاؤ“، مگر اس نے (انتظار سے) انکار کیا اور جلدی کرتے ہوئے قصاص لے لیا۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ بعد ازاں قصاص لینے والے کا پاؤں شل ہو کر رہ گیا جبکہ جس سے قصاص لیا گیا تھا اس کا پاؤں تندرست ہو گیا۔ وہ شخص دوبارہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اسے فرمایا گیا: ”اب تمہارے لیے کچھ نہیں ہے، کیونکہ تم نے (میرا حکم ماننے سے) انکار کیا تھا۔““ اس روایت کو امام حاکم اور امام بیہقی نے بھی نقل کیا ہے، تاہم امام دارقطنی فرماتے ہیں کہ اس کی سند میں ابو شیبہ کے دونوں بیٹوں (ابوبکر اور عثمان) سے فروگزاشت ہوئی ہے اور امام احمد بن حنبل وغیرہ نے ان کی مخالفت کرتے ہوئے اسے عمرو بن دینار سے مرسل روایت کیا ہے، اور اس کا مرسل ہونا ہی محفوظ ہے؛ اسی طرح اسے اسحاق بن ابراہیم نے عبدالرزاق کے واسطے سے معمر سے، انہوں نے ایوب سے، انہوں نے عمرو بن دینار سے اور انہوں نے محمد بن طلحہ کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند روایت کیا ہے۔ اس حدیث کا ایک شاہد مسند احمد اور سنن بیہقی میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ”ایک شخص نے دوسرے کے گھٹنے میں سینگ مارا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھے قصاص دلائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رکو یہاں تک کہ تمہارا زخم بھر جائے۔“ وہ پھر آیا اور قصاص مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قصاص لینے کی اجازت دے دی۔ وہ پھر حاضرِ خدمت ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں تو لنگڑا ہو گیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تجھے روکا تھا مگر تو نے میری نافرمانی کی، پس «فَأَبْعَدَكَ اللهُ» ”اللہ تجھے (اپنی رحمت سے) دور کرے“، اور تیرا یہ لنگڑا پن رائیگاں گیا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرما دیا کہ جب تک زخم پوری طرح ٹھیک نہ ہو جائے تب تک قصاص نہ لیا جائے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الديات وأسنان الإبل وتقومتها/حدیث: 3411]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني (في نص الإتحاف): أخطأ فيه ابنا أبي شيبة، وخالفهما أحمد وغيره فرووه عن ابن علية عن أيوب عن عمرو مرسلًا، وهو المحفوظ.»
«(3411/1) أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 4، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1886، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 9361، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2997»
«(3411/6) أخرجه مسند أحمد برقم: 6994، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10764»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، رجاله ثقات؛ لكن أعله الدارقطني بالإرسال، والمحفوظ عن عمرو بن دينار مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28360 ترقیم الشثری: -- 29603
حدثنا ابن علية ، عن ايوب ، عن عمرو بن دينار ، عن جابر ان رجلا طعن رجلا بقرن في ركبته، فاتى النبي صلى الله عليه وسلم يستقيد، فقيل له: حتى تبرا، فابى وعجل واستقاد، قال: فعنتت رجله، وبرئت رجل المستقاد منه، فاتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: ليس لك شيء، ابيت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، م]: (إسماعيل بن علية).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) سقط من: [ك].
(٤) في [ب، ط، م]: (فهنت).
(٥) في [هـ]: زيادة (إنك).
(٦) صحيح؛ وأعل برواية الإرسال ولا يصح لتعدد طرق الرفع، أخرجه الدارقطني ٣/ ٨٩، والبيهقي ٨/ ٦٦، والطبراني في الصغير (٣٧٧) وفي الأوسط (٤٣٦٠)، والطحاوي ٣/ ١٨٤.

حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں حضرت جابر نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی نے کسی آدمی کے گھٹنے میں سینگ ماردیا پس وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس قصاص طلب کرنے کے لیے آگیا اس کو کہا گیا یہاں تک کہ تو تندرست ہوجائے اس نے انکار کیا اور جلدی قصاص طلب کرلیا راوی کہتے ہیں: پس اس کی ٹانگ پھر ٹوٹ گئی اور جس سے قصاص لیا گیا تھا اس کی ٹانگ صحتمند ہوگئی پس وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تجھے کچھ نہیں ملا تو نے انکار کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29603]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو زرعة الرازي: حديث حماد بن سلمة أشبه . قال الدارقطني: أخطأ فيه ابنا أبي شيبة وخالفهما أحمد بن حنبل وغيره عن ابن علية عن أيوب عن عمرو مرسلا كذلك قال أصحاب عمرو بن دينار عنه وهو المحفوظ مرسلا . قال محمد بن عبدوس السراج: ما جاء بهذا إلا أبو بكر وعثمان . قال الدارقطني: أخطأ فيه ابنا أبي شيبة وقد رواه أحمد عن ابن علية من مرسل عمرو بن دينار وهو المحفوظ عن عمرو . قال سعد الشثري: صحيح؛ وأعل برواية الإرسال ولا يصح لتعدد طرق الرفع .» ‏‏‏‏
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16209، 16210، 16214، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3115، 3116، 3117، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1886، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5028، والطبراني فى «الصغير» برقم: 377، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 126، 3460، 4068، ترقيم محمد عوامة: 28360»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3080 ترقیم الرسالہ : -- 3117
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا أَبُو بَكْرٍ ، وَعُثْمَانُ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ، قَالا: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ رَجُلا طَعَنَ رَجُلا بِقَرْنٍ فِي رُكْبَتِهِ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَقِيدُ، فَقِيلَ لَهُ: حَتَّى تَبْرَأَ، فَأَبَى وَعَجَّلَ فَاسْتَقَادَ، قَالَ: فَعَنَتَتْ رِجْلُهُ وَبَرِئَتْ رِجْلُ الْمُسْتَقَادِ مِنْهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: لَيْسَ لَكَ شَيْءٌ إِنَّكَ أَبِيتَ" ، قَالَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عُبْدُوسَ: مَا جَاءَ بِهَذَا إِلا أَبُو بَكْرٍ، وَعُثْمَانُ. قَالَ الشَّيْخُ: أَخْطَأَ فِيهِ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ، وَخَالَفَهُمَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَغَيْرُهُ، عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَمْرٍو، مُرْسَلا، وَكَذَلِكَ قَالَ أَصْحَابُ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْهُ، وَهُوَ الْمَحْفُوظُ مُرْسَلا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دوسرے شخص کے گھٹنے میں تیر مارا، وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تاکہ قصاص (لینے کا مقدمہ) پیش کرے، تو اس سے کہا گیا کہ تم پہلے ٹھیک ہو جاؤ، اس نے یہ بات نہیں مانی، اور جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قصاص لے لیا، تو اس کی ٹانگ ٹھیک نہیں ہوئی، لیکن جس شخص سے قصاص لیا گیا تھا، اس کی ٹانگ ٹھیک ہو گئی، (قصاص لینے والا) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تمہیں کچھ نہیں ملے گا، تم نے نافرمانی کی تھی۔“ شیخ ابواحمد بن عبدوس نامی راوی فرماتے ہیں: یہ روایت صرف ابوبکر و عثمان (یہ دونوں ابوشیبہ کے صاحبزادے ہیں) نے نقل کی ہے، شیخ فرماتے ہیں: ابوشیبہ کے دونوں صاحبزادوں نے اسے نقل کرنے میں غلطی کی ہے۔ امام احمد بن حنبل اور دوسرے محدثین نے، ابن علیہ کے حوالے سے، ایوب کے حوالے سے، عمرو (بن دینار) سے اس روایت کو مرسل حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔ عمرو بن دینار کے شاگردوں نے اسے ان کے حوالے سے اسی طرح نقل کیا ہے، اور اس روایت کا مرسل ہونا محفوظ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3117]
ترقیم العلمیہ: 3080
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16209، 16210، 16214، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3115، 3116، 3117، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28360، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1886،وأخرجه الطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 126، 3460، 4068، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 377، وأخرجه الطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5028»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16107
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ، وَالْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، قَالَا: ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ أَبُو الشَّيْخِ، ثنا عَبْدَانُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ ⦗١١٦⦘ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَجُلًا طَعَنَ رَجُلًا بِقَرْنٍ فِي رُكْبَتِهِ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَقِيدُ، فَقَالَ لَهُ:" حَتَّى تَبْرَأَ" وَفِي رِوَايَةِ أَبِي عَلِيٍّ الْحَافِظِ: فَقِيلَ لَهُ: حَتَّى تَبْرَأَ قَالَ: فَأَبَى، وَعَجَّلَ فَاسْتَقَادَ، فَعَتِبَتْ رِجْلُهُ وَبَرِئَتْ رِجْلُ الْمُسْتَقَادِ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: لَيْسَ لَكَ شَيْءٌ، إِنَّكَ أَبَيْتَ،.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کے گھٹنے میں سینگ مار دیا، وہ شخص قصاص کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہو جاؤ پھر آنا۔“ اس نے انکار کیا اور فوراً قصاص کا مطالبہ کیا۔ اسے قصاص لے دیا گیا تو جس سے قصاص لیا تھا اس کا گھٹنا صحیح ہو گیا اور اس کا نہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے لیے کچھ نہیں، یہ تیرے انکار کی وجہ سے ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 16107]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ منكر»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1886
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا، طَعَنَ رَجُلًا بِقَرْنٍ فِي رُكْبَتِهِ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَقِيدُ، فَقِيلَ لَهُ: حَتَّى تَبْرَأَ، فَأَبَى وَعَجَّلَ وَاسْتَقَادَ، قَالَ: فَعِيبَتْ رِجْلُهُ، وَبَرِئَتْ رِجْلُ الْمُسْتَقَادِ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ لَهُ: لَيْسَ لَكَ شَيْءٌ، إِنَّكَ أَبَيْتَ.
تَابَعَهُ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ .
وَقَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: أَخْطَأَ فِيهِ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ، وَقَدْ رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ ، مِنْ مُرْسَلِ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، وَهُوَ الْمَحْفُوظُ عَنْ عَمْرٍو .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کے گھٹنے میں سینگ کے ساتھ زخم لگایا، چنانچہ وہ زخمی شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں قصاص کا مطالبہ لے کر حاضر ہوا۔ اسے نصیحت فرمائی گئی کہ: ”ابھی ٹھہر جاؤ یہاں تک کہ تمہارا زخم مندمل ہو جائے (تاکہ نقصان کا صحیح اندازہ ہو سکے)“، مگر اس نے انکار کر دیا اور عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قصاص لے لیا۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ (بعد ازاں) اس کی اپنی ٹانگ تو مستقل عیب دار ہو گئی، جبکہ جس سے قصاص لیا گیا تھا اس کی ٹانگ شفایاب ہو گئی۔ وہ شخص دوبارہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو اسے فرما دیا گیا: ”اب تمہارا کوئی حق باقی نہیں رہا، کیونکہ تم نے (صبر کی نصیحت ماننے سے) انکار کیا تھا۔“
اس روایت کی سند میں عثمان بن ابی شیبہ نے اسماعیل سے روایت کرنے میں ابوبکر کی متابعت کی ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں دونوں فرزندانِ ابی شیبہ (ابوبکر اور عثمان) سے لغزش ہوئی ہے، کیونکہ امام احمد رحمہ اللہ نے اسے ابن علیہ سے عمرو بن دینار کی 'مرسل' روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور عمرو بن دینار سے مروی روایات میں یہی (مرسل ہونا ہی) محفوظ اور درست موقف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب القصاص/حدیث: 1886]
تخریج الحدیث: «قال أبو زرعة الرازي: حديث حماد بن سلمة أشبه (علل الحديث، ج 4، ص 235)»
«قال الدارقطني: أخطأ فيه ابنا أبي شيبة وخالفهما أحمد بن حنبل وغيره عن ابن علية عن أيوب عن عمرو مرسلا كذلك قال أصحاب عمرو بن دينار عنه وهو المحفوظ مرسلا (سنن الدارقطني، ج 4، ص 72)»
«قال محمد بن عبدوس السراج: ما جاء بهذا إلا أبو بكر وعثمان (سنن الدارقطني، ج 4، ص 72)»
«قال الدارقطني: أخطأ فيه ابنا أبي شيبة وقد رواه أحمد عن ابن علية من مرسل عمرو بن دينار وهو المحفوظ عن عمرو (المطالب العالية، ج 9، ص 129)»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 4، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 9361، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3411/1، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2997»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں