🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1666. باب في بركة الصلاة والسلام عليه صلى الله عليه وسلم
رسول اللہ ﷺ پر درود و سلام کی برکت کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 6502 (کل: 22 مقامات، 13 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6502، 6276
سنن نسائی: 1298
الادب المفرد: 642
صحیح الادب المفرد: 499
مشکوۃ المصابیح: 922
مصنف ابن ابی شیبہ: 8942، 33949
المستدرک علی الصحیحین: 2041
الجامع الكامل: 10849، 13106
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 578، 579، 17300، 17316
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6359
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3327، 3328
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3681، 4002
المعجم الاوسط: 2767، 4948
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 578
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ ذَكَرَنِي فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُغْرِبُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص میرا ذکر کرے، اُسے مجھ پر درود بھیجنا چاہیے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ازرق بن علی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ غریب روایات نقل کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 578]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 3989، 3669، اورده المؤلف فى كشف الاستار 102/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 579
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کے سامنے میرا ذکر کیا جائے، اُسے مجھ پر درود بھیجنا چاہیے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 579]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17300
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اُسے مجھ پر درود بھیجنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17300]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2788»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17316
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: ارْتَقَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى دَرَجَةٍ مِنَ الْمِنْبَرِ فَقَالَ:" آمِينَ". ثُمَّ ارْتَقَى دَرَجَةً أُخْرَى فَقَالَ:" آمِينَ". ثُمَّ ارْتَقَى الثَّالِثَةَ فَقَالَ:" آمِينَ". ثُمَّ جَلَسَ.
قَالَ: فَسَأَلُوهُ: عَلَامَ أَمَّنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: رَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، قُلْتُ: آمِينَ، وَرَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ أَحَدَ أَبَوَيْهِ أَوْ كِلَاهُمَا فَلَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ، قُلْتُ: آمِينَ، وَرَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قُلْتُ: آمِينَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ قَالَ فِيهِ الْبَزَّارُ: صَالِحٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر کے پہلے درجہ پر چڑھے، تو آپ نے فرمایا: آمین، پھر آپ دوسرے درجے پر چڑھے تو آپ نے فرمایا: آمین، پھر آپ تیسرے درجے پر چڑھے تو پھر آپ نے فرمایا: آمین، پھر آپ تشریف فرما ہوئے، راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! آپ نے کس بات پر آمین کہا: ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: ایسے شخص کی ناک خاک آلود ہو، جس کے سامنے آپ کا ذکر ہو اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، تو میں نے کہا: آمین، جبرائیل نے کہا: اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جو اپنے ماں باپ میں سے کسی ایک کو، یا دونوں کو پائے اور پھر (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہو، تو میں نے کہا: آمین (پھر جبرائیل نے کہا:) ایسے شخص کی ناک خاک آلود ہو جو رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، تو میں نے کہا: آمین!۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے، اور وہ ضعیف ہے، اس کے بارے میں امام بزار کہتے ہیں: یہ صالح ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17316]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3168)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6359
«من صلى علي واحدة صلى الله عليه عشر صلوات وحط عنه عشر خطيئات ورفع له عشر درجات»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت بھیجتا ہے، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجے بلند کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6359]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خد ن ك] عن أنس. المشكاة 922، الترغيب 2/277: حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3327
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، ثَنَا سَلَمَةُ هُوَ ابْنُ وَرْدَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَتَبَرَّزُ فَلَمْ يَجِدْ رَجُلًا يَتْبَعُهُ، فَفَزِعَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَاتَّبَعَهُ بِفَخَّارَةٍ، وَمَطْهَرَةٍ، فَوَجَدَهُ سَاجِدًا فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ، فَتَنَحَّى فَجَلَسَ وَرَاءَهُ حَتَّى رَفَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ فَقَالَ: «‏‏‏‏أَحْسَنْتَ يَا عُمَرُ ، حَيْثُ وَجَدْتَنِي سَاجِدًا فَتَنَحَّيْتَ عَنِّي، إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ أَتَانِي فَقَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ وَاحِدَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرًا وَرَفَعَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ» ‏‏‏‏.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے باہر تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے (خدمت کے لیے) کوئی شخص نہ تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فکر مند ہوئے اور مٹی کے ایک برتن اور وضو کے لوٹے میں پانی لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل دیے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ایک باغیچے میں سجدہ ریز پایا، تو وہ ایک طرف ہٹ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھ گئے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرِ مبارک اٹھایا اور فرمایا: ”اے عمر! تم نے بہت عمدہ کیا کہ جب تم نے مجھے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تو تم مجھ سے ایک طرف ہو گئے، بے شک میرے پاس جبریل علیہ السلام تشریف لائے اور انہوں نے بتایا کہ: جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کے دس درجات بلند فرمائے گا۔“
اس حدیث کی تخریج امام ابوبکر نے کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3327]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6598، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3105، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6276/2»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3328
وَبِهِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يَقُولُ: ارْتَقَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ دَرَجَةً فَقَالَ: «‏‏‏‏آمِينَ» ‏‏‏‏ ثُمَّ ارْتَقَى دَرَجَةً فَقَالَ: «‏‏‏‏آمِينَ» ‏‏‏‏، ثُمَّ ارْتَقَى الثَّالِثَةَ فَقَالَ: «‏‏‏‏آمِينَ» ‏‏‏‏، ثُمَّ اسْتَوَى صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ فَقَالَ أَصْحَابُهُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ: أَيْ نَبِيَّ اللهِ عَلَى مَا أَمَّنْتَ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ فَقَالَ: رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ، قَالَ: قُلْتُ: آمِينَ، وَرَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قَالَ: قُلْتُ: آمِينَ، وَرَغِمَ أَنْفُ مَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، قَالَ: قُلْتُ: آمِينَ» ‏‏‏‏.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر کی ایک سیڑھی پر تشریف لے گئے تو فرمایا: ”آمین“، پھر دوسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، پھر آپ تیسری سیڑھی پر جلوہ افروز ہوئے تو فرمایا: ”آمین“، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر برابر ہو کر تشریف فرما ہوئے تو آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! آپ نے کس بات پر آمین کہی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس جبرئیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے (بد دعا دیتے ہوئے) کہا: «رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ» ”اس شخص کی ناک خاک آلود ہو (وہ ذلیل و خوار ہو) جس نے اپنے والدین کو یا ان میں سے کسی ایک کو (بڑھاپے میں) پایا اور وہ (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہو سکا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے کہا: «آمِينَ» ”اے اللہ! قبول فرما“۔ پھر انہوں نے کہا: «رَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ» ”اور اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور (اس کی برکتوں سے فائدہ نہ اٹھا سکا یہاں تک کہ) اس کی بخشش نہ ہو سکی“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے کہا: «آمِينَ» ”اے اللہ! قبول فرما“۔ پھر انہوں نے کہا: «رَغِمَ أَنْفُ مَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ» ”اور اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے آپ کا تذکرہ کیا گیا لیکن اس نے آپ پر درود نہ پڑھا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے کہا: «آمِينَ» ”اے اللہ! قبول فرما“۔“
[تخريج: الأدب المفرد للبخاري: 646، صحيح ابن حبان: 907، حدیث صحیح لغیرہ] [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3328]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3681
حَدَّثَنَا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ أَبُو الْجَهْمِ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ ذَكَرَنِي فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو میرا تذکرہ کرے اسے چاہیے کہ مجھ پر درود بھیجے، اور جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3681]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد رجال ثقات سوى حسان، وهو ابن إبراهيم الكرمانى مختلف فيه، ولا يزال متماسكًا إن شاء الله؛ ويوسف هو ابن إسحاق بن أبى إسحاق السبيعى الثقة المأمون»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2692، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17299، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3669»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4002
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ، فَإِنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ مَرَّةً، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے پاس میرا تذکرہ کیا جائے تو اسے چاہیے کہ وہ مجھ پر درود پڑھے؛ کیونکہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4002]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 3681)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2788، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6276/1، 6502/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3989»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2767
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَامٍ الْجُمَحِيُّ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ، فَإِنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ مَرَّةً صُلِّيَ عَلَيْهِ عَشْرًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے پاس میرا ذکر کیا جائے اسے چاہیے کہ وہ مجھ پر درود پڑھے، کیونکہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے اس پر (اللہ کی طرف سے) دس مرتبہ رحمتیں نازل کی جاتی ہیں۔“
اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2767]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 163» »
«قال الدارقطني: وخالفهما يوسف بن إسحاق بن أبي إسحاق فرواه عن أبي إسحاق عن بريد بن أبي مريم عن أنس وهو الصواب «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 115» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 904، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1565، 1566، 1567، 1568، 1564، 1569، 1870، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2025، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1296 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1221، 9808، 9806، 9807، 10122، 10124، 10123، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6076، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12180، 13962، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2236، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3681، 4002، والبزار فى «مسنده» برقم: 6250، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3327، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8795، 32446، والطبراني فى «الصغير» برقم: 899، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2671، 4948، 7235»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں