🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1738. مناقب حارثة بن النعمان الأنصاري رضي الله عنه
سیدنا حارثہ بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 6819 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6819
مسند احمد: 24080
مسند الحمیدی: 287
سنن سعید بن منصور: 132
صحیح ابن حبان: 7014، 7015
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15736
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3371
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4425
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6819
عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ فِيهَا قِرَاءَةً فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالَ: حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، كَذَاكُمُ الْبِرُّ! كَذَاكُمُ الْبِرُّ! فَقِيلَ لِسُفْيَانَ: هُوَ عَنْ عَمْرَةَ؟ قَالَ: نَعَمْ، لَا شَكَّ فِيهِ، كَذَلِكَ قَالَهُ الزُّهْرِيُّ".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ، فَذَكَرَهُ، وَزَادَ: "قَالَ سُفْيَانُ: وَكَانَ بَرًّا بِأُمِّهِ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں میں نے (قرآن کی) قرات سنی، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ تو فرشتوں نے بتایا: یہ سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ ہیں، (تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے! نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے!“ امام سفیان بن عیینہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا یہ روایت عمرہ بنت عبدالرحمن رحمہا اللہ سے مروی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، اس میں کوئی شک نہیں، اور امام زہری نے بھی اسے اسی طرح بیان کیا ہے۔ اس حدیث کو امام حمیدی، امام ابو یعلیٰ اور امام نسائی نے 'السنن الکبریٰ' میں صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے بھی اسے نقل کرتے ہوئے یہ اضافہ ذکر کیا ہے کہ سفیان بن عیینہ نے فرمایا: ”اور سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ اپنی والدہ کے ساتھ نہایت حسنِ سلوک اور نیکی کرنے والے تھے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6819]
تخریج الحدیث: «رواه الحميدي، وأبو يعلى، والنسائي في الكبرى بسند صحيح، ورواه محمد بن يحيى بن أبي عمر، فذكره، وزاد: "قال سفيان: وكان برا بأمه"»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 23560، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4982، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7014»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24080
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَسَمِعْتُ فِيهَا قِرَاءَةً، قُلْتُ مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، كَذَاكُمْ الْبِرُّ، كَذَاكُمْ الْبِرُّ" ، وَقَالَ مَرَّةً عَنْ عَائِشَةَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں قرآن کریم کی تلاوت کی آواز سنائی دی، میں نے پوچھا یہ کون ہے؟ مجھے بتایا گیا کہ یہ حارثہ بن نعمان ہیں، تمہارے نیک لوگ اسی طرح کے ہوتے ہیں، نیک لوگ اسی طرح ہوتے ہیں۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24080]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 287
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ فِيهَا قِرَاءَةً، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، كَذَالِكُمُ الْبِرُّ! كَذَالِكُمُ الْبِرُّ!" , فَقِيلَ لِسُفْيَانَ: هُوَ عَنْ عَمْرَةَ؟ قَالَ: نَعَمْ، لا شَكَّ فِيهِ , كَذَلِكَ قَالَ الزُّهْرِيُّ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اس میں قرأت کی آواز سنی میں نے دریافت کیا یہ کون ہے؟ فرشتوں نے بتایا: یہ حارثہ بن نعمان ہیں، تو نیکی اسی طرح ہوتی ہے، نیکی اسی طرح ہوتی ہے۔“ سفیان سے کہا گیا: یہ روایت عمرہ نامی راوی سے منقول ہے انہوں نے جواب دیا: جی ہاں اس میں میں کوئی شک نہیں ہے زہری نے اسی طرح بیان کیا تھا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 287]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح، وقد استوفينا تخريجه فى مسند الموصلي برقم 4425»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 132 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 132
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَسَمِعْتُ قِرَاءَةً، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟، فَقَالُوا: حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، كَذَلِكُمُ الْبِرُّ، كَذَلِكُمُ الْبِرُّ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا تو ایک قراءت سنی، میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ تو کہا گیا: حارثہ بن نعمان۔ (پھر فرمایا:) نیکی کا یہی مقام ہے، نیکی کا یہی مقام ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 132]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7014، 7015، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4958، 7340، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8176، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 132، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24714، والحميدي فى (مسنده) برقم: 287، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4425، والبزار فى (مسنده) برقم:، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 20119»

الحكم على الحديث:
سنده ظاهر الصحّة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7014
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ قِرَاءَةً، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قِيلَ: هَذَا حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، كَذَاكُمُ الْبِرُّ، كَذَاكُمُ الْبِرُّ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے کسی کی تلاوت کی آواز سنی، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ تو جواب دیا گیا: یہ حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ ہیں، نیکی اسی طرح ہوتی ہے، نیکی اسی طرح ہوتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7014]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7014، 7015، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4958، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8176، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 132، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24714، والحميدي فى (مسنده) برقم: 287» «رقم طبعة با وزير 6975»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (913). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7015
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَا أَنَا أَدُورُ فِي الْجَنَّةِ، سَمِعْتُ صَوْتَ قَارِئٍ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، كَذَلِكَ الْبِرُّ" ، قَالَ: وَكَانَ أَبَرَّ النَّاسِ بِأُمِّهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں گھوم رہا تھا، اسی دوران میں نے کسی تلاوت کرنے والے کی آواز سنی، تو میں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ فرشتوں نے بتایا: یہ حارثہ بن نعمان ہے، تو نیکی اسی طرح ہوتی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ اپنی والدہ کے ساتھ سب سے زیادہ اچھا سلوک کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7015]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7014، 7015، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4958، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8176، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 132، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24714، والحميدي فى (مسنده) برقم: 287» «رقم طبعة با وزير 6976»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15736
وَعَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ فِيهَا قِرَاءَةً، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، كَذَاكُمُ الْبِرُّ، كَذَاكُمُ الْبِرُّ" [ وَكَانَ بَرًّا بِأُمِّهِ ] . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”میں جنت میں داخل ہوا، تو میں نے اس میں تلاوت کی آواز سنی، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ تو فرشتوں نے بتایا: یہ سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) فرمانبردار اسی طرح ہوتے ہیں، فرمانبردار اسی طرح ہوتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ اپنی والدہ کے فرمانبردار تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15736]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4425) اخرجه احمد فى المسند (36/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23560، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4982»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3371
«دخلت الجنة فسمعت فيها قراءة فقلت: من هذا؟ قالوا: حارثة بن النعمان كذلكم البر كذلكم البر» !
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں جنت میں گیا تو میں نے اس میں تلاوت کی آواز سنی، میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ کہا گیا: حارثہ بن نعمان۔ (پھر فرمایا:) نیکی (والدین کے ساتھ حسن سلوک) ایسی ہی ہوتی ہے، نیکی ایسی ہی ہوتی ہے!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3371]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت، الحاكم1] عن عائشة. الصحيحة 913: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4425
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَسَمِعْتُ فِيهَا قِرَاءَةً، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ؟ قَالُوا: حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ ، كَذَاكُمُ الْبِرُّ، كَذَاكُمُ الْبِرُّ، كَذَاكُمُ الْبِرُّ، وَكَانَ بَرًّا بِأُمِّهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں قرآت کی آواز سنی، میں نے دریافت کیا کہ یہ آواز کیسی ہے؟ فرشتوں نے عرض کیا کہ یہ سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ ہیں۔ (تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے، نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے، نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے، اور وہ اپنی والدہ کے ساتھ بہت زیادہ حسنِ سلوک کرنے والے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4425]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 23560، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4982، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7014، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6819/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4408»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں