🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2044. باب ما جاء في أنهار الجنة
جنت کی نہروں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 7859 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7859، 7858
مسند احمد: 7544، 9674
الفتح الربانی: 10226، 10227
الجامع الكامل: 16328
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16731
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 876، 4196
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5921
المعجم الاوسط: 7673
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7859
وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ مَرْفُوعًا بِسَنَدٍ صَحِيحٍ وَلَفْظُهُ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ فُجِّرَتْ مِنَ الْجَنَّةِ: الْفُرَاتُ، وَالنِّيلُ نِيلُ مِصْرَ، وَسَيْحَانُ، وَجَيْحَانُ ". وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ دُونَ قَوْلِهِ: نِيلُ مِصْرَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار نہریں جنت سے جاری کی گئی ہیں: فرات، نیل یعنی مصر کا دریا، سیحان اور جیحان۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے صحیح سند کے ساتھ مرفوعاً روایت کیا ہے اور یہ روایت ”نِيلُ مِصْرَ“ (مصر کا نیل) کے الفاظ کے علاوہ صحیح (مسلم) میں بھی موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7859]
تخریج الحدیث: «بسند صحيح ولفظه: عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "أربعة أنهار فجرت من الجنة: الفرات، والنيل نيل مصر، وسيحان، وجيحان "»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7544
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَيَزِيدُ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فُجِّرَتْ أَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ مِنَ الْجَنَّةِ: الْفُرَاتُ، وَالنِّيلُ، وَسَيْحَانُ، وَجَيْحَانُ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت کی چار نہریں دنیا میں بہتی ہیں دریائے فرات دریائے نیل دریائے جیحون دریائے سیحون۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7544]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، م: 2839.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9674
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَةَ قَالَا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " سَيْحَانُ , وَجَيْحَانُ، وَالنِّيلُ , وَالْفُرَاتُ، وَكُلٌّ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ" . قَالَ أَبُو أُسَامَةَ:" كُلٌّ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دریائے فرات، دریائے نیل، دریائے جیحون، دریائے سیحون، سب جنت کی نہریں ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9674]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2839
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10226
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فُجِّرَتْ أَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ مِنَ الْجَنَّةِ الْفُرَاتُ وَالنِّيلُ وَسَيْحَانُ وَجَيْحَانُ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چار دریا جنت سے پھوٹتے ہیں: فرات، نیل، سیحان اور جیحان۔ [الفتح الربانی/كتاب خلق العالم/حدیث: 10226]
تخریج الحدیث: «أخرجه 2839، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7544 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7535»

الحكم على الحديث:
أخرجه 2839
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10227
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَيْحَانُ وَجَيْحَانُ وَالنِّيلُ وَالْفُرَاتُ وَكُلٌّ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سیحان، جیحان، فرات اور نیل ساری جنت کی نہروں میں سے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب خلق العالم/حدیث: 10227]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7873»
وضاحت: فوائد: … شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ نے کہا: جس طرح انسان کی اصل جنت سے ہے، اسی طرح ممکن ہے کہ دریائے نیل اور دریائے فرات کی اصل جنت سے ہو، جیسا کہ ارشادِ نبوی ہے: ((فُجِّرَتْ اَرْبَعَۃُ اَنْھَارٍ مِنَ الْجَنَّۃِ: اَلْفَرَاتُ وَالنَّیْلُ، وَالسَّیْحَانُ وَجَیْحَانُ۔)) (مسند احمد) … چار نہریں جنت سے پھوٹتی ہیں: فرات، نیل، سیحان، جیحان۔ لیکن حقیقت ِ حال یہ ہے کہ یہ دریا معروف چشموں سے پھوٹ رہے ہیں۔اس تعارض کو یوں دور کیا جائے گا کہ حدیث کا تعلق غیبی امور سے ہے، جس پر ایمان لانااور اس کی اطلاع دینے والے کے سامنے سر تسلیمِ خم کرنا واجب ہے، جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {فَـلَا وَ رَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰییُحَکِّمُوْکَ فِیْمَاشَجَرَ بَیْنَہُمْ ثُمَّ لَایَجِدُوْا فِیْٓ اَنْفُسِہِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَیُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا۔} (سورۂ نسا: ۶۵) … سو قسم ہے تیرے پروردگار کی! یہ مومن نہیں ہو سکتے، جب تک کہ تمام آپس کے اختلاف میں آپ کو حاکم نہ مان لیں، پھر جو فیصلے آپ ان میں کر دیں، ان سے اپنے دل میں کسی طرح کی تنگی اور ناخوشی نہ پائیں اور فرمانبرداری کے ساتھ قبول کرلیں۔

الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7873
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16328
16328- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فجرت أربعة أنهار من الجنة: الفرات، والنيل، وسيحان، وجيحان.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (7544)، وأبو يعلى (5921) كلاهما من طرق عن محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16731
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرْبَعَةُ أَجْبَالٍ مِنْ أَجْبَالِ الْجَنَّةِ، وَأَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ. فَأَمَّا الْأَجْبَالُ: فَالطُّورُ، وَلُبْنَانُ، وَطُورُ سِينَا، وَطُورُ زَيْتَا. وَالْأَنْهَارُ مِنَ الْجَنَّةِ: النِّيلُ، وَالْفُرَاتُ، وَسَيْحَانُ، وَجَيْحَانُ".
قُلْتُ: حَدِيثُهُ فِي الْأَنْهَارِ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ الْجِبَالِ وَالْأَنْهَارِ فِي فَضْلِ الْمَدِينَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
”چار پہاڑ جنت کے پہاڑوں میں سے ہیں اور چار نہریں جنت کی نہروں میں سے ہیں، جہاں تک پہاڑوں کا تعلق ہے تو وہ طور، لبنان، طور سینا اور طور زیتا ہیں، جہاں تک جنت کی نہروں کا تعلق ہے تو وہ نیل، فرات، سیحان اور جیحان ہیں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: نہروں کے بارے میں حدیث صحیح میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے مدینہ منورہ کی فضیلت سے متعلق باب میں، پہاڑوں اور نہروں کی فضیلت کے بارے میں احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16731]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7535)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7669»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 876
«أربعة أنهار من أنهار الجنة سيحان وجيحان والنيل والفرات»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنت کی نہروں میں سے چار (دنیا میں بھیجے جانے والے پانیوں کی) نہریں یہ ہیں: سیحان، جیحان، نیل اور فرات۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 876]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [الشيرازي في الألقاب] عن أبي هريرة. الأحاديث الصحيحة 111: حم، أبو يعلى.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4196
«فجرت أربعة أنهار من الجنة: الفرات والنيل وسيحان وجيحان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنت سے چار نہریں بہتی ہیں: فرات، نیل، سیحان اور جیحان۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4196]
تخریج الحدیث: «(حسن) [حم] عن أبي هريرة. الصحيحة 111.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5921
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ فُجِّرَتْ مِنَ الْجَنَّةِ: الْفُرَاتُ، وَالنِّيلُ: نِيلُ مِصْرَ، وَسَيْحَانُ، وَجَيْحَانُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار نہریں ایسی ہیں جو جنت سے جاری کی گئی ہیں: فرات، نیل یعنی مصر کا نیل، سیحان اور جیحان۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5921]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2839، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7491، وأخرجه فتح الباري برقم: 3674، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7669، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7859، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5895»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں