🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
137. باب في أوقات الصلوات
نمازوں کے اوقات کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 790 (کل: 8 مقامات، 4 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 790
سنن نسائی: 507، 508، 509، 545، 553
الجامع الكامل: 1807
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 255
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 790
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا غَسَّانُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ مُطَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ مُطَيْرٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، وَقُلْتُ: "أَخْبِرْنِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي كَانَ يَدُومُ عَلَيْهَا، فَإِنَّهُ قَدْ بَلَغَنِي أَنَّهُ أَخَّرَ وَقَدَّمَ، وَلَكِنِ الصَّلَاةَ الَّتِي كَانَ يَدُومُ عَلَيْهَا كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهَا؟ قَالَ: كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ، فَإِنْ كَانَ الصَّيْفُ أَبْرَدَ بِهَا وَكَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ، وَكَانَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ إِذَا غَابَ قُرْصُ الشَّمْسِ وَيَنْصَرِفُ وَمَا نَرَى ضَوْءَ النَّجْمِ، وَكَانَ يُؤَخِّرُ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ حَتَّى إِذَا خَافَ النَّوْمَ، قَالَ: يَا بِلَالُ، أَذِّنْ. قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَوْلَا أَنْ تَنَامَ أُمَّتِي عَنْهَا لَسَرَّنِي أَنْ أَجْعَلَهَا فِي ثُلُثِ اللَّيْلِ، أَوْ نِصْفِ اللَّيْلِ. قَالَ: وَكُنَّا نَنْصَرِفُ مِنَ الْفَجْرِ وَنَحْنُ نَرَى ضَوْءَ النُّجُومِ ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ "كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ " حَسْبُ مِنْ طَرِيقِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، وَقَالَ: حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى فِيهِ مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مطیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس نماز کی بابت خبر دیجیے جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشگی اختیار فرماتے تھے، کیونکہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (بعض اوقات) نماز کو مؤخر یا مقدم بھی کیا ہے، لیکن میں اس نماز کا حال جاننا چاہتا ہوں جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دوام تھا گویا وہ میری آنکھوں کے سامنے ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز اس وقت ادا فرماتے جب سورج ڈھل جاتا، پھر اگر گرمی کا موسم ہوتا تو اسے ٹھنڈا کر کے (کچھ تاخیر سے) پڑھتے تھے، اور عصر کی نماز اس وقت ادا فرماتے جب سورج (بلندی پر) سفید اور بالکل صاف ہوتا تھا، اور مغرب کی نماز اس وقت پڑھتے جب سورج کی ٹکیہ غروب ہو جاتی اور ہم نماز سے فارغ ہو کر پلٹتے تو ہمیں ستاروں کی چمک نظر نہ آتی تھی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز میں اس وقت تک تاخیر فرماتے جب نیند کا اندیشہ ہونے لگتا، پھر فرماتے: ”اے بلال! اذان دو۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اگر مجھے یہ خوف نہ ہوتا کہ میری امت اس نماز سے سو جائے گی، تو مجھے یہ بات بہت پسند تھی کہ میں اس (عشاء) کو رات کے تہائی حصے یا نصف رات تک مؤخر کر دوں۔“ انہوں نے مزید فرمایا: ”اور ہم فجر کی نماز سے اس وقت فارغ ہوتے تھے جب ہمیں ستاروں کی روشنی نظر آ رہی ہوتی تھی۔“
میں کہتا ہوں کہ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس کا صرف یہ حصہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب سورج ڈھل جاتا“ زہری کے طریق سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کر کے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
تاہم ابو یعلیٰ کی اس سند میں موسیٰ بن مطیر نامی راوی ہے جو کہ ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواقيت/حدیث: 790]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 647، وأخرجه سنن النسائي برقم: 495، 530، 948، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 398، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 674، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1300، وأخرجه فتح الباري برقم: 574، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 346، 530، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2827، 9234»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لضعف موسى بن مطير
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 507
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ مَالِكٍ، قال: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ وَإِسْحَاق بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" يُصَلِّي الْعَصْرَ ثُمَّ يَذْهَبُ الذَّاهِبُ إِلَى قُبَاءٍ"، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: فَيَأْتِيهِمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ، وَقَالَ الْآخَرُ: وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر پڑھتے تھے، پھر جانے والا قباء جاتا، زہری اور اسحاق دونوں میں سے ایک کی روایت میں ہے تو وہ ان کے پاس پہنچتا اور وہ لوگ نماز پڑھ رہے ہوتے، اور دوسرے کی روایت میں ہے: اور سورج بلند ہوتا۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 507]
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز ادا فرماتے، پھر جانے والا قباء تک جاتا۔“ (زہری اور اسحاق میں سے) ایک نے کہا: ”وہ ان کے پاس پہنچتا تو ابھی وہ نماز عصر پڑھ رہے ہوتے تھے۔“ اور دوسرے نے کہا: ”اور سورج ابھی اونچا ہوتا تھا۔“ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 507]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المواقیت 13 (548)، صحیح مسلم/المساجد 34 (621)، موطا امام مالک/وقوت الصلاة 1 (10)، (تحفة الأشراف: 202) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مسجد قباء مسجد نبوی سے تین میل کی دوری پر ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 508
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ حَيَّةٌ، وَيَذْهَبُ الذَّاهِبُ إِلَى الْعَوَالِي وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر پڑھتے اور سورج بلند اور تیز ہوتا، اور جانے والا (نماز پڑھ کر) عوالی جاتا، اور سورج بلند ہوتا۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 508]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز ادا فرماتے تھے جب کہ سورج کافی بلند اور تیز ہوتا تھا۔ آپ کے ساتھ نماز پڑھنے والا عوالی کو جاتا تو سورج ابھی اونچا ہوتا تھا۔“ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 508]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «وقد أخرجہ عن طریق شعیب عن الزہری: صحیح مسلم/المساجد 34 (621)، سنن ابی داود/الصلاة 5 (404)، سنن ابن ماجہ/فیہ 5 (682)، (تحفة الأشراف: 1522)، مسند احمد 3/ 223 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مدینہ کے اردگرد جنوب مغرب میں جو بستیاں تھیں انہیں عوالی کہا جاتا تھا، ان میں سے بعض مدینہ سے دو میل بعض تین میل اور بعض آٹھ میل کی دوری پر تھیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 509
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ أَبِي الْأَبْيَضِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي بِنَا الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ مُحَلِّقَةٌ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں عصر پڑھاتے اور سورج سفید اور بلند ہوتا۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 509]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں عصر کی نماز پڑھاتے تو سورج سفید اور بلند ہوتا تھا۔“ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 509]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 1710)، مسند احمد 3/131، 169، 184، 232 (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 545
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قال: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا مِنَ الْغَدِ أَمَرَ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ أَنْ تُقَامَ الصَّلَاةُ فَصَلَّى بِنَا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَسْفَرَ ثُمَّ أَمَرَ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّى بِنَا، ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ؟ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ وَقْتٌ".
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ سے فجر کے وقت کے بارے میں پوچھا، تو جب ہم نے دوسرے دن صبح کی تو آپ نے ہمیں جس وقت فجر کی پو پھٹی نماز کھڑی کرنے کا حکم دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر جب دوسرا دن آیا، اور خوب اجالا ہو گیا تو حکم دیا تو نماز کھڑی کی گئی، پھر آپ نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر فرمایا: ”نماز کا وقت پوچھنے والا کہاں ہے؟ انہی دونوں کے درمیان (فجر کا) وقت ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 545]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں پوچھا۔ جب اگلے دن صبح ہوئی تو جونہی پو پھٹی، آپ نے حکم دیا کہ نماز کی اقامت کہی جائے اور ہمیں نماز پڑھائی۔ جب اگلا دن ہوا تو آپ نے روشنی ہونے دی۔ پھر آپ نے حکم دیا تو نماز کی اقامت کہی گئی اور آپ نے ہمیں نماز پڑھائی۔ پھر آپ نے فرمایا: ”کہاں ہے وہ شخص جو نماز کے وقت کے بارے میں سوال کرتا تھا؟ ان دونوں کے درمیان وقت ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 545]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 592)، مسند احمد 3/113، 182 (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 553
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَا: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي صَدَقَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ، وَيُصَلِّي الْعَصْرَ بَيْنَ صَلَاتَيْكُمْ هَاتَيْنِ، وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ، وَيُصَلِّي الْعِشَاءَ إِذَا غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ قَالَ: عَلَى إِثْرِهِ، وَيُصَلِّي الصُّبْحَ إِلَى أَنْ يَنْفَسِحَ الْبَصَرُ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اس وقت پڑھتے تھے، جب سورج ڈھل جاتا تھا، اور عصر تمہاری ان دونوں نمازوں ۱؎ کے درمیان پڑھتے تھے، اور مغرب اس وقت پڑھتے تھے جب سورج ڈوب جاتا تھا، اور عشاء اس وقت پڑھتے تھے جب شفق غائب جاتی تھی، پھر اس کے بعد انہوں نے کہا: اور آپ فجر پڑھتے تھے یہاں تک کہ نگاہ پھیل جاتی تھی ۲؎۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 553]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز پڑھتے تھے جب سورج ڈھلتا تھا اور آپ عصر کی نماز تمہاری ان دو (ظہر اور عصر) نمازوں کے درمیان میں پڑھتے تھے اور مغرب کی نماز پڑھتے جب سورج غروب ہوتا اور عشاء کی نماز پڑھتے جب سرخی غائب ہو جاتی۔“ پھر انہوں نے اس کے بعد فرمایا: ”آپ صبح کی نماز سے اس وقت فارغ ہوتے جب نظر دور تک دیکھنے لگتی۔“ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 553]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 259)، مسند احمد 3/129، 169 (صحیح الإسناد)»
وضاحت: ۱؎: ان دونوں نمازوں سے مراد ظہر اور عصر ہے یعنی تمہاری ظہر اور تمہاری عصر کے بیچ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عصر ہوتی تھی، مقصود اس سے یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر جلدی پڑھتے تھے اور تم لوگ تاخیر سے پڑھتے ہو۔ ۲؎: یعنی اجالا ہو جاتا اور ساری چیزیں دکھائی دینے لگتی تھیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1807
1807. عن أنس بن مالك قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي بنا العَصْرَ والشمسُ بيضاء مُحلِّقَة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه النسائي (508) عن إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا جرير، عن منصور، عن رِبعي بن حِراش، عن أبي الأبيض، عن أنس فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 255
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا غَسَّانٌ - وَهُوَ ابْنُ الرَّبِيعِ - عَنْ مُوسَى بْنِ مُطَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي كَانَ يَدُومُ عَلَيْهَا، فَإِنَّهُ قَدْ بَلَغَنِي أَنَّهُ أَخَّرَ وَقَدَّمَ، وَلَكِنَّ الصَّلَاةَ الَّتِي كَانَ يَدُومُ عَلَيْهَا كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهَا؟
قَالَ: (كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ، فَإِنْ كَانَ الصَّيْفُ أَبْرَدَ بِهَا، وَكَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ، وَكَانَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ إِذَا غَابَ قُرْصُ الشَّمْسِ، وَيَنْصَرِفُ وَمَا يُرَى ضَوْءُ [النَّجْمِ] ، وَكَانَ يُؤَخِّرُ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ حَتَّى إِذَا خَافَ النَّوْمَ قَالَ: «‏‏‏‏يَا بِلَالُ أَذِّنْ» ‏‏‏‏، وَسَمِعْتُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «‏‏‏‏لَوْلَا أَنْ تَنَامَ أُمَّتِي عَنْهَا لَسَرَّنِي أَنْ أَجْعَلَهَا فِي ثُلُثِ اللَّيْلِ أَوْ نِصْفِ اللَّيْلِ» ‏‏‏‏، وَكُنَّا نَنْصَرِفُ مِنَ الْفَجْرِ وَنَحْنُ نَرَى ضَوْءَ النُّجُومِ) .
فِي السُّنَنِ بَعْضُهُ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ.
موسیٰ بن مطیر اپنے والد (مطیر) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس نماز کے متعلق بتائیے جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ مداومت فرماتے تھے، کیونکہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی (حالات کے مطابق) تاخیر بھی فرمائی اور کبھی تقدیم، لیکن آپ مجھے اس نماز کی کیفیت بتائیے جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مستقل عمل تھا گویا میں اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں؟“ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز اس وقت پڑھتے جب سورج ڈھل جاتا، پھر اگر گرمیوں کا موسم ہوتا تو اسے ٹھنڈا کر کے (کچھ تاخیر سے) ادا فرماتے، اور عصر کی نماز اس وقت پڑھتے جب سورج ابھی سفید اور خوب چمکدار ہوتا تھا، اور مغرب کی نماز اس وقت پڑھتے جب سورج کی ٹکیہ مکمل غروب ہو جاتی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے اس وقت فارغ ہوتے جب ابھی ستاروں کی روشنی (آسمان پر نمایاں ہو کر) دکھائی نہ دیتی تھی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم عشا کی نماز میں اس وقت تک تاخیر فرماتے یہاں تک کہ جب صحابہ پر نیند کے غلبے کا خدشہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”اے بلال! اذان دو“، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ میری امت اس نماز کے انتظار میں سو جائے گی، تو مجھے یہ بات بے حد پسند تھی کہ میں اس نماز کو تہائی رات یا آدھی رات تک مؤخر کر دوں“، اور ہم فجر کی نماز سے اس حال میں فارغ ہو کر لوٹتے تھے کہ ہمیں ستاروں کی روشنی صاف دکھائی دے رہی ہوتی تھی“۔
اس حدیث کا بعض حصہ کتبِ سنن میں دیگر اسناد سے بھی مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 255]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1231، والبزار فى «مسنده» برقم: 6505، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 255»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں