🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
570. (بَابٌ: «عَمُّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ» وَالنَّهْيُ عَنْ أَذَى الْعَبَّاسِ)
(آدمی کے چچا کے اس کے باپ کی مانند ہونے اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو ایذا دینے کی ممانعت کا بیان)۔
اطراف الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 1814 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
فضائل صحابہ: 1814، 1770، 1779
سنن نسائی: 4779
مشکوۃ المصابیح: 6157
مسند احمد: 2734
الفتح الربانی: 11836
المستدرک علی الصحیحین: 5508
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13034
المعجم الکبیر للطبرانی: 12342
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1814
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ، قَالَ: أَنَا أَبِي، رَحِمَهُ اللَّهُ، قَالَ: أَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ الْعَبَّاسِ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُ، لَا تَسُبُّوا أَمْوَاتَنَا، فَتُؤْذُوا أَحْيَاءَنَا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک سیدنا عباس رضی اللہ عنہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں؛ تم ہمارے فوت شدگان کو برا بھلا نہ کہو کہ اس طرح تم ہمارے زندوں کو اذیت دو گے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1814]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لضعف عبدالأعلى ومضى من طريقه . .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن النسائي برقم: 4775، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2729، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5462، 5472، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12395، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7243، 8417»
«السنن الكبريٰ للنسائي: 227/4؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 371/3»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4779
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَجُلًا وَقَعَ فِي أَبٍ كَانَ لَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ , فَلَطَمَهُ الْعَبَّاسُ، فَجَاءَ قَوْمُهُ، فَقَالُوا: لَيَلْطِمَنَّهُ كَمَا لَطَمَهُ , فَلَبِسُوا السِّلَاحَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ , أَيُّ أَهْلِ الْأَرْضِ تَعْلَمُونَ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ"، فَقَالُوا: أَنْتَ، فَقَالَ:" إِنَّ الْعَبَّاسَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، لَا تَسُبُّوا مَوْتَانَا، فَتُؤْذُوا أَحْيَاءَنَا"، فَجَاءَ الْقَوْمُ , فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِكَ اسْتَغْفِرْ لَنَا.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ان کے جاہلیت کے کسی باپ دادا کو برا بھلا کہا تو عباس رضی اللہ عنہ نے اسے تھپڑ مار دیا، اس کے آدمیوں نے آ کر کہا: وہ لوگ بھی انہیں تھپڑ ماریں گے جیسا کہ انہوں نے مارا ہے اور ہتھیار اٹھا لیے۔ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ منبر پر چڑھے اور فرمایا: ”لوگو! تم جانتے ہو کہ زمین والوں میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ باعزت کون ہے؟“ انہوں نے کہا: آپ، آپ نے فرمایا: ”تو عباس میرے ہیں اور میں عباس کا ہوں، تم لوگ ہمارے مردوں کو برا بھلا نہ کہو جس سے ہمارے زندوں کو تکلیف ہو“، ان لوگوں نے آ کر کہا: اللہ کے رسول! ہم آپ کے غصے سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، ہمارے لیے مغفرت کی دعا فرمائیے۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4779]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے جاہلی دور کے ایک جدِ امجد کو برا بھلا کہا۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے اسے تھپڑ رسید کر دیا۔ اس آدمی کے قبیلے والے آئے اور کہنے لگے: یہ بھی انہیں تھپڑ مارے گا جس طرح انہوں نے اسے تھپڑ مارا ہے، حتیٰ کہ انہوں نے اسلحہ پہن لیا۔ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور فرمایا: ”اے لوگو! تم روئے زمین پر بسنے والے لوگوں میں سے کس شخص کو اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ معزز و محترم سمجھتے ہو؟“ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر سن لو! عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔ ہمارے فوت شدہ آباؤ اجداد کو برا نہ کہو، اس طرح تم ہم میں سے زندہ افراد کو تکلیف پہنچاؤ گے۔“ وہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور کہا: ہم آپ کی ناراضی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں، (معاف فرما دیجیے اور) اللہ تعالیٰ سے ہمارے لیے بخشش کی دعا فرمائیے۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4779]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 5545)، مسند احمد (1/300) (ضعیف) (اس کے راوی ”عبدالاعلی ثعلبی“ حافظہ کے کمزور ہیں، لیکن اس کا جملہ ’’لاتسبوا۔۔۔“ شواہد سے تقویت پاکر صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ترمذي (3759) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 356

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6157
6157 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"الْعَبَّاسُ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ" . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6157]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` إسناده «‏‏‏‏ضعيف، رواه الترمذي (3759 وقال: حسن صحيح غريب) ٭ فيه عبد الأعلي الثعلبي: ضعيف .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2734
(حديث مرفوع) حَدَّثَنِي حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنِ ابْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ وَقَعَ فِي أَبٍ لِلْعَبَّاسِ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَطَمَهُ الْعَبَّاسُ، فَجَاءَ قَوْمَهُ، فَقَالُوا: وَاللَّهِ لَنَلْطِمَنَّهُ كَمَا لَطَمَهُ , فَلَبِسُوا السِّلَاحَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، أَيُّ أَهْلِ الْأَرْضِ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ؟" , قَالُوا: أَنْتَ , قَالَ:" فَإِنَّ الْعَبَّاسَ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُ، فَلَا تَسُبُّوا مَوْتَانَا، فَتُؤْذُوا أَحْيَاءَنَا" , فَجَاءَ الْقَوْمُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِكَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انصار میں سے ایک آدمی نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے والد - جو زمانہ جاہلیت میں ہی فوت ہو گئے تھے - کے متعلق نازیبا کلمات کہے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اسے طمانچہ دے مارا، اس کی قوم کے لوگ آئے اور کہنے لگے کہ ہم بھی انہیں اسی طرح طمانچہ ماریں گے جیسے انہوں نے مارا ہے، اور اسلحہ پہننے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس بات کا پتہ چلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور فرمایا: ”اے لوگو! یہ بتاؤ کہ اللہ کی بارگاہ میں اہل زمین میں سب سے زیادہ معزز کون ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: آپ ہیں، فرمایا کہ ”پھر عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، اس لئے تم ہمارے فوت شدگان کو برا بھلا کہہ کر ہمارے زندوں کو اذیت نہ پہنچاؤ۔“ یہ سن کر اس انصاری کی قوم والے آئے اور کہنے لگے کہ ہم آپ کے غصے سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2734]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، عبدالأعلى ضعيف، والنهي عن سب الأموات ثابت من حديث عائشة وغيرها
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11836
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ وَقَعَ فِي أَبٍ لِلْعَبَّاسِ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَطَمَهُ الْعَبَّاسُ فَجَاءَ قَوْمُهُ فَقَالُوا وَاللَّهِ لَنَلْطِمَنَّهُ كَمَا لَطَمَهُ فَلَبِسُوا السِّلَاحَ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ ”أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ أَهْلِ الْأَرْضِ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ“ قَالُوا أَنْتَ قَالَ ”فَإِنَّ الْعَبَّاسَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ فَلَا تَسُبُّوا مَوْتَانَا فَتُؤْذُوا أَحْيَاءَنَا“ فَجَاءَ الْقَوْمُ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِكَ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک انصاری نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے والد پر طنز کیا، وہ دورِ جاہلیت میں فوت ہو گئے تھے، عباس رضی اللہ عنہ نے (طیش میں آکر) اسے تھپڑ رسید کر دیا،انصاری کی قوم کے لوگ آگئے اور کہنے لگے: اللہ کی قسم، جس طرح اس نے تھپڑ مارا ہے، ہم بھی بدلے میں اسے ضرور تھپڑ ماریں گے، وہ لوگ اسلحہ سے مسلح ہو کر آ گئے۔ جب یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور فرمایا: لوگو! روئے زمین کے لوگوں میں اللہ کے ہاں سب سے زیادہ معزز کون شخص ہے؟ لوگوں نے کہا: جی آپ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر عباس میرا ہے اور میں عباس کا ہوں، تم ہمارے فوت شدہ لوگوں کو برا بھلا کہہ کر ہمارے زندہ لوگوں کو ایذا نہ پہنچاؤ۔ پھر ان لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر معذرت کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کے غصہ اور ناراضگی سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11836]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، عبد الاعلي بن عامر الثعلبي ضعّفه احمد وابوزرعة وابو حاتم والنسائي وابن معين وغيرھم أخرجه الترمذي: 3749، والنسائي: 8/ 33، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2734 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2734»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5508
أخبرني أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي بمَرْو، قال: حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عُبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن عبد الأعلى، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس: أنَّ رجلًا ذكر أبًا للعباس، فنال منه، فلَطَمَه العباسُ، فاجتمعُوا، فقالوا: والله ليلطِمَنّ العباس كما لَطَمَه، فبلغ ذلك رسول الله ﷺ، فخَطَب فقال:"مَن أكرم الناس على الله؟" قالوا: أنتَ يا رسول الله، قال:"فإنَّ العباس منّي وأنا منه، لا تسُبُّوا أمواتنا، فتؤذُوا به الأحياء" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5421 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ایک (آبائی) بزرگ کا تذکرہ برائی کے ساتھ کیا، جس پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اسے تھپڑ مار دیا۔ پھر اس شخص کے قبیلے والے جمع ہوئے اور کہنے لگے: اللہ کی قسم! وہ بھی عباس کو اسی طرح تھپڑ مارے گا جیسے انہوں نے اسے مارا ہے۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور فرمایا: ”اللہ کے ہاں لوگوں میں سب سے زیادہ معزز کون ہے؟“ صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، تم ہمارے مُردوں کو گالیاں مت دو کہ اس کی وجہ سے تم زندوں کو اذیت پہنچاؤ۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5508]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل محمد بن طلحة وهو ابن عبد الرحمن بن طلحة. وانظر ما قبله.» [ترقيم الرساله 5508] [ترقيم الشركة 5462] [ترقيم العلميه 5421]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13034
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تُؤْذُوا الْحَيَّ بِالْمَيِّتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوَّلِ وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ نَبْهَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي قِصَّةِ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَبِي لَهَبٍ، لَمَّا شَكَتِ ابْنَتُهُ إِلَيْهِ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ لَهُ لَمَّا أَسْلَمَتْ: هَذِهِ بِنْتُ عَدُوِّ اللَّهِ. فَقَالَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَسُبُّوا أَمْوَاتَنَا فَتُؤْذُوا أَحْيَاءَنَا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میت کے جالے سے زندہ کو اذیت نہ پہنچاؤ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی صالح بن نبہان ہے اور وہ ضعیف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ابولہب کو برا کہنے کی ممانعت کہنے والے واقعہ پر مشتمل حدیث آئے گی کہ جب اس کی بیٹی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ شکایت کی تھی کہ اس خاتون کے اسلام قبول کرنے کے بعد کچھ لوگوں نے اسے یہ کہا: کہ یہ اللہ کے دشمن کی بیٹی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ہمارے مرحومین کو برا کہہ کر ہمارے زندوں کو اذیت نہ پہنچاؤ۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13034]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 92»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12342
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا وَقَعَ فِي أَبٍ كَانَ لِلْعَبَّاسِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَطَمَهُ الْعَبَّاسُ ، فَجَاءَ قَوْمُهُ، فَقَالُوا: وَاللهِ لَيَلْطِمَنَّهُ، وَحَمَلُوا السِّلَاحَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَيُّ أَهْلِ الْأَرْضِ تَعْلَمُونَ أَكْرَمُ عَلَى اللهِ؟ " قَالُوا: أَنْتَ. قَالَ: " فَإِنَّ الْعَبَّاسَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، لَا تَسُبُّوا أَمْوَاتَنَا، فَتُؤْذُوا أَحْيَاءَنَا "، فَجَاءَ الْقَوْمُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ غَضَبِكَ، اسْتَغْفِرْ لَنَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے زمانۂ جاہلیت میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ایک باپ (یعنی آباء و اجداد میں سے کسی) کی شان میں گستاخی کی، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اسے تھپڑ مارا، اس کی قوم آئی اور کہنے لگی: اللہ کی قسم! ہم ضرور اسے (عباس کو) تھپڑ ماریں گے، اور وہ ہتھیار اٹھا لائے۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور فرمایا: ”اے لوگو! تم زمین والوں میں سے کسے سب سے زیادہ اللہ کے نزدیک معزز جانتے ہو؟“ لوگوں نے کہا: آپ کو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، ہمارے مردوں کو برا مت کہو کہ اس سے ہمارے زندوں کو تکلیف پہنچے۔“ چنانچہ وہ لوگ آئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! ہم آپ کے غصے سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، ہمارے لیے بخشش مانگیے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12342]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 36، حدیث 12395»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1770
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنِ ابْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ وَقَعَ فِي أَبٍ لِلْعَبَّاسِ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَطَمَهُ الْعَبَّاسُ فَجَاءَ قَوْمُهُ، فَقَالُوا: وَاللَّهِ لَنَلْطِمَنَّهُ كَمَا لَطَمَهُ، فَلَبِسُوا السِّلَاحَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَعَدَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ: "أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ أَهْلِ الْأَرْضِ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ؟" قَالُوا: أَنْتَ، قَالَ: "فَإِنَّ الْعَبَّاسَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، فَلَا تَسُبُّوا أَمْوَاتَنَا، فَتُؤْذُوا أَحْيَاءَنَا" فَجَاءَ الْقَوْمُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِكَ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انصار کے ایک شخص نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے آباء و اجداد میں سے ایک کے بارے میں، جو زمانہ جاہلیت میں تھے، کوئی نازیبا بات کہی تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اسے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔
اس پر اس شخص کی قوم کے لوگ جمع ہو کر آئے اور کہنے لگے: ”اللہ کی قسم! ہم بھی انہیں ویسے ہی تھپڑ ماریں گے جیسے انہوں نے مارا ہے“، اور وہ ہتھیار لگا کر نکل آئے۔
جب یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور دریافت فرمایا: ”اے لوگو! اہل زمین میں اللہ کے نزدیک کون سب سے زیادہ معزز ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم “۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، لہٰذا تم ہمارے وفات پا جانے والوں کو برا بھلا نہ کہو کہ اس کے ذریعے ہمارے زندوں کو اذیت پہنچاؤ“۔
تب وہ لوگ حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے: ”یا رسول اللہ! ہم آپ کی ناراضی سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں“۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1770]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لضعف عبدالأعلى بن عامر الثعلبي . .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3759، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4775، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2729، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5462، 5472، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12395، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5083، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3526»
«سنن الترمذي: 652/5؛ مسند الامام احمد: 300/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1779
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو كُرَيْبٍ الْهَمْدَانِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ بْنِ يُونُسَ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: صَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ ثُمَّ قَالَ: "يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ النَّاسِ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ؟" قَالُوا: أَنْتَ، قَالَ: "فَإِنَّ الْعَبَّاسَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، لَا تَسُبُّوا أَمْوَاتَنَا فَتُؤْذُوا أَحْيَاءَنَا، فَجَاءَ الْقَوْمُ" فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِكَ، اسْتَغْفِرْ لَنَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے پھر فرمایا: ”اے لوگو! اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں سے سب سے زیادہ معزز کون ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”آپ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک سیدنا عباس رضی اللہ عنہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں؛ تم ہمارے فوت شدگان کو برا بھلا نہ کہو کہ اس طرح تم ہمارے زندوں کو تکلیف پہنچاؤ گے۔“ پس وہ لوگ حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے: ”اے اللہ کے رسول! «نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِكَ» ”ہم آپ کی ناراضی سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں“، آپ ہمارے لیے مغفرت طلب فرمائیے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1779]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لأجل عبدالله بن عامر الثعلبي وهو مختصر (١٧٧٠). وأخرجه الحاكم في المستدرك (٣: ٣٢٥) من طريق إسرائيل جزء العباس مني وأنا منه فقط وصحح إسناده ووافقه الذهبي وفي تصحيحه نظر إذ مداره على عبدالله ابن عامر. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3759، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4775، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2729، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5462، 5472، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12395، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5083، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3526»
«واخرجه الحاكم في المستدرك (325/3) من طريق اسماعيل جزء [العباس مني وانا منه] فقط وصحح اسناده ووافقه الذهبي»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں