🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. قَوْلُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَغَيْرِهِ خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ وغیرہ کے اس فرمان کا بیان: ”نبی ﷺ کے بعد اس امت میں سب سے بہتر ابوبکر اور عمر ہیں“۔
اطراف الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 58 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
فضائل صحابہ: 58، 401
مشکوۃ المصابیح: 6025، 6085
صحیح ابن حبان: 7250، 7251
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8913
المعجم الکبیر للطبرانی: 13124
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6556
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 58
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كُنَّا نَعُدُّ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ وَأَصْحَابُهُ مُتَوَافِرُونَ: أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، ثُمَّ نَسَكْتُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم (فضیلت کے اعتبار سے لوگوں کا) شمار کیا کرتے تھے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بقیدِ حیات تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کثیر تعداد میں موجود تھے: سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان (رضی اللہ عنہم)؛ پھر ہم خاموش ہو جاتے تھے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 58]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح ابو معاوية هو محمد بن خازم الضرير . .» ‏‏‏‏
«مسند الامام احمد: 243/8، ح: 4626؛ المصنف لابن ابي شيبة: 12/9؛ السنة لابن ابي عاصم: 1195؛ مسند ابي يعلي: 5784؛ صحيح ابن حبان: 7251»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6025
6025 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: كُنَّا فِي زَمَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا نَعْدِلُ بِأَبِي بَكْرٍ أَحَدًا، ثُمَّ عُمَرَ، ثُمَّ عُثْمَانَ  ، ثُمَّ نَتْرُكُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا نُفَاضِلُ بَيْنَهُمْ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي دَاوُدَ، قَالَ: كُنَّا نَقُولُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ: أَفْضَلُ أُمَّةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَهُ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ عُمَرُ، ثُمَّ عُثْمَانُ  ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ہم نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کے برابر کسی کو قرار نہیں دیتے تھے، پھر عمر رضی اللہ عنہ اور پھر عثمان رضی اللہ عنہ، پھر ہم نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ (کی باہم فضیلت کی بحث) کو ترک کر دیتے تھے اور ہم ان میں سے کسی ایک کو دوسرے پر فضیلت نہیں دیتے تھے۔ اور ابوداؤد کی روایت ہے: ہم رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں کہا کرتے تھے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی امت میں آپ کے بعد سب سے افضل ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر عمر رضی اللہ عنہ ہیں اور پھر عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔ رواہ البخاری و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6025]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3697) و أبو داود (4628)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6085
الْفَصْلُ الثَّانِي 6085 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: كُنَّا نَقُولُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ: أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -  رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حیات مبارکہ میں ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کہا کرتے تھے۔ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6085]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (3707 وقال: حسن صحيح غريب) [و أصله في صحيح البخاري (3698) ] »
قال الشيخ الألباني: حسن صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7250
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" لَقِيَنِي رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لِسَانِهِ ثِقَلٌ، مَا يُبِينُ الْكَلامَ، فَذَكَرَ عُثْمَانَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا يَقُولُ غَيْرَ أَنَّكُمْ تَعْلَمُونَ يَا مَعْشَرَ أَصْحَابِ النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ أَنَّا كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَقُولُ: أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَإِنِّمَا هُوَ هَذَا الْمَالُ، فَإِنْ أَعْطَاهُ رَضِيتُمْ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مَا رَوَاهُ عَنِ الْوَلِيدِ، إِلا إِسْحَاقُ، وَلَيْسَ لِثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ، وَمَا رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْحَاقَ، إِلا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شِيرَوَيْهِ، وَهُوَ غَرِيبٌ جِدًّا.
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کی مجھ سے ملاقات ہوئی، ان کی زبان میں کچھ لکنت تھی اور ان کی بات نمایاں نہیں ہوتی تھی، انہوں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا تذکرہ کیا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیا کہتے ہیں، البتہ اے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے گروہ! آپ لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں یہ کہا کرتے تھے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس شخص سے کہا: تم نے جس معاملے کا ذکر کیا ہے) وہ تو صرف اس مال کا معاملہ ہے، اگر وہ (یہ مال) تمہیں دے دیں تو تم راضی ہو جاتے ہو۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت کو ولید کے حوالے سے صرف اسحاق نے نقل کیا ہے اور ثور بن یزید نے زہری کے حوالے سے صرف یہ روایت نقل کی ہے، اسحاق کے حوالے سے یہ روایت صرف عبداللہ بن محمد نے نقل کی ہے اور یہ روایت انتہائی غریب ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7250]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7250، والطبراني فى(الكبير) برقم: 13132» «رقم طبعة با وزير 7206»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (1190 - 1191). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7251
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ بْنِ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كُنَّا نُفَاضِلُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ عُمَرُ، ثُمَّ عُثْمَانُ، ثُمَّ نَسْكُتُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اور پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو (دیگر تمام صحابہ کرام سے) افضل قرار دیتے تھے اور پھر ہم سکوت اختیار کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7251]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3655، 3697، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7251، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4627، 4628، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3707، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4716» «رقم طبعة با وزير 7207»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8913
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ. يَعْنِي فِي الْخِلَافَةِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: فِي الْخِلَافَةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم یہ کہا: کرتے تھے: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا عثمان (راوی کہتے ہیں: (یعنی خلافت کے بارے میں ہم یہ کہا: کرتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”خلافت کے بارے میں“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8913]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1569)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13181، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1713، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6083»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13124
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: إِنَّكُمْ لَتَعْلَمُونَ أَنَّا كُنَّا نَقُولُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ " يَعْنِي فِي الْخِلَافَةِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”تمہیں خوب معلوم ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں (خلافت کی ترتیب میں) کہا کرتے تھے: ابوبکر، پھر عمر، پھر عثمان۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13124]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 302، حدیث 13181»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6556
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "كُنَّا نَقُولُ وَنَحْنُ مُتَوَافِرُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ النَّاسِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - ثُمَّ نَسْكُتُ".
رَوَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ وَمُسَدَّدٌ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ وَلِأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ: "كُنَّا نَقُولُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ النَّاسِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، وَلَقَدْ أُوتِيَ ابْنُ أَبِي طَالِبٍ ثَلَاثًا لَأَنْ تَكُونَ لِي وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ أَحَبُّ إِلَيَّ مَنْ حُمْرِ النَّعَمِ: تَزْوِيجَهُ فَاطِمَةَ وَوَلَدَتْ لَهُ، وَسَدَّ الْأَبْوَابَ وَفَتَحَ بَابَهُ، وَالرَّايَةَ يَوْمَ خَيْبَرَ".
وَالْحَارِثُ وَلَفْظُهُ: "كُنَّا نُفَاضِلُ بَيْنَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَقُولُ: إِذَا ذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ اسْتَوَى النَّاسُ، فَيَسْمَعُ ذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا يُنْكِرُهُ عَلَيْنَا".
وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُعْدَلُ بِهِ أَحَدٌ، ثُمَّ نَقُولُ: خَيْرُ النَّاسِ أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ عُمَرُ ثُمَّ عُثْمَانُ ثُمَّ لَا نُفَاضِلُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں جب ہم کثیر تعداد میں موجود تھے تو ہم یہ کہا کرتے تھے کہ تمام لوگوں میں سب سے بہتر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، پھر سیدنا ابوبکر، پھر سیدنا عمر اور پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم ہیں، پھر ہم خاموش ہو جاتے تھے“، اسے ابن ابی عمر اور مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، اور ان کی ایک روایت میں نیز احمد بن حنبل کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں کہا کرتے تھے کہ لوگوں میں سب سے بہتر نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر (رضی اللہ عنہما) ہیں، اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو تین ایسی چیزیں عطا کی گئیں کہ اگر ان میں سے ایک بھی مجھے مل جاتی تو وہ مجھے سرخ اونٹوں سے زیادہ محبوب ہوتی: ان کا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح اور ان سے اولاد کا ہونا، (مسجد کے) دروازوں کا بند کیا جانا اور ان کا دروازہ کھلا رکھا جانا، اور خیبر کے دن جھنڈا (عطا کیا جانا)“، جبکہ حارث کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے درمیان ایک دوسرے پر فضیلت بیان کیا کرتے تھے، پس ہم یہ کہتے تھے کہ جب سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم کا ذکر ہو جائے تو اس کے بعد تمام لوگ برابر ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات سماعت فرماتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ہمارا رد نہیں فرمایا“، اور ابو یعلیٰ کی روایت کے الفاظ یوں ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر تو کسی کو نہیں لایا جاتا تھا، پھر ہم کہتے تھے کہ لوگوں میں سب سے بہتر سیدنا ابوبکر ہیں، پھر سیدنا عمر، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم، اس کے بعد ہم مزید فضیلت بیان نہیں کرتے تھے“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6556]
تخریج الحدیث: «رواه ابن أبي عمر ومسدد، ورواته ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4782، وأخرجه فتح الباري برقم: 1، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8697»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 401
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حُمَيْدٍ الْحِمْصِيُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا مُعَاوِيَةُ، يَعْنِي: أَبُو حَفْصٍ الشَّعْبِيُّ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كُنَّا نَعُدُّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، ثُمَّ نَسَكْتُ ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں (ترتیبِ فضیلت میں) سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم کا شمار کیا کرتے تھے، پھر ہم خاموش ہو جاتے تھے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 401]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن. .» ‏‏‏‏
«مسند الامام احمد: 14/2؛ مسند ابي يعلي: 161/10؛ المعجم الكبير للطبراني: 345/12»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں