الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. باب مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا دَخَلَ الْمَقَابِرَ
باب: جب آدمی قبرستان میں داخل ہو تو کیا کہے؟
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 1053 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ترمذی: 1053
بلوغ المرام: 481
مشکوۃ المصابیح: 1765
المعجم الکبیر للطبرانی: 12560
حدیث نمبر: 1053
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ، عَنْ أَبِي كُدَيْنَةَ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقُبُورِ الْمَدِينَةِ، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: " السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ، يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ، أَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ بُرَيْدَةَ، وَعَائِشَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، وَأَبُو كُدَيْنَةَ: اسْمُهُ يَحْيَى بْنُ الْمُهَلَّبِ، وَأَبُو ظَبْيَانَ اسْمُهُ: حُصَيْنُ بْنُ جُنْدُبٍ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینے کی چند قبروں کے پاس سے گزرے، تو ان کی طرف رخ کر کے آپ نے فرمایا: «السلام عليكم يا أهل القبور يغفر الله لنا ولكم أنتم سلفنا ونحن بالأثر» ”سلامتی ہو تم پر اے قبر والو! اللہ ہمیں اور تمہیں بخشے تم ہمارے پیش روہو اور ہم بھی تمہارے پیچھے آنے والے ہیں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن غریب ہے،
۲- اس باب میں بریدہ رضی الله عنہ اور عائشہ رضی الله عنہا سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1053]
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن غریب ہے،
۲- اس باب میں بریدہ رضی الله عنہ اور عائشہ رضی الله عنہا سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1053]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 5403) (ضعیف) (اس کے راوی ”قابوس“ ضعیف ہیں، لیکن دوسرے صحابہ کی روایت سے یہ حدیث ثابت ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (1765) // ضعيف الجامع الصغير (3372) ، أحكام الجنائز (197) //
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
قابوس: فيه لين (تقريب: 5445) ضعيف ضعفه الجمهور
انوار الصحيفة ص 216
قابوس: فيه لين (تقريب: 5445) ضعيف ضعفه الجمهور
انوار الصحيفة ص 216
حدیث نمبر: 481
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: مر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بقبور المدينة فأقبل عليهم بوجهه فقال: «السلام عليكم يا أهل القبور يغفر الله لنا ولكم، أنتم سلفنا، ونحن بالأثر» . رواه الترمذي وقال: حسن.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر مدینہ کے قبرستان سے ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا «السلام عليكم يا أهل القبور يغفر الله لنا ولكم، أنتم سلفنا، ونحن بالأثر» ”اے اہل قبور! تم پر سلام ہو! اللہ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے! تم ہمارے پیش رو ہو ہم تمہارے پیچھے چلے آ رہے ہیں۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا اور حسن قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 481]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «مَرَّ» گزرے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «بِقُبُورِ» قبروں کے پاس سے – «الْمَدِينَةِ» مدینہ کی – «فَأَقْبَلَ» تو متوجہ ہوئے – «عَلَيْهِمْ» ان کی طرف – «بِوَجْهِهِ» اپنے چہرے کے ساتھ – «فَقَالَ» پھر فرمایا: – «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» تم پر سلامتی ہو – «يَا أَهْلَ الْقُبُورِ» اے قبروں والو! – «يَغْفِرُ اللَّهُ» اللہ بخش دے – «لَنَا وَلَكُمْ» ہمیں اور تمہیں – «أَنْتُمْ» تم – «سَلَفُنَا» ہمارے پیش رو ہو – «وَنَحْنُ» اور ہم – «بِالْأَثَرِ» (تمہارے) پیچھے آنے والے ہیں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَقَالَ» اور کہا: – «حَسَنٌ» (یہ) حسن ہے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ کی قبروں کے پاس سے گزرے تو ان کی طرف رخ کر کے فرمایا: ”اے قبروں والو! تم پر سلامتی ہو، اللہ ہمیں اور تمہیں بخش دے، تم ہم سے پہلے جانے والے ہو اور ہم (تمہارے) پیچھے آنے والے ہیں۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حسن ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 481]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ کی قبروں کے پاس سے گزرے تو ان کی طرف رخ کر کے فرمایا: ”اے قبروں والو! تم پر سلامتی ہو، اللہ ہمیں اور تمہیں بخش دے، تم ہم سے پہلے جانے والے ہو اور ہم (تمہارے) پیچھے آنے والے ہیں۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حسن ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 481]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الجنائز، باب ما يقول الرجل إذا دخل المقابر، حديث:1053. * قابوس فيه لين (تقريب).»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1765
الْفَصْلُ الثَّانِي 1765 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقُبُورِ الْمَدِينَةِ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ، يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ ، أَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مدینہ کی قبروں کے پاس سے گزر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف چہرہ مبارک کرتے ہوئے فرمایا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ، يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ، أَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ» ”اہل قبور! تم پر سلامتی ہو، اللہ ہمیں اور تمہیں معاف فرمائے، تم ہمارے اسلاف ہو اور ہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1765]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1053)
٭ قابوس فيه لين کما في تقريب التهذيب (5445) و ضعفه الجمھور.»
٭ قابوس فيه لين کما في تقريب التهذيب (5445) و ضعفه الجمھور.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 12560
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ ، ثَنَا عَفَّانُ ، نَا، أَبُو كُدَيْنَةَ ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى الْقُبُورِ بِالْمَدِينَةِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ الْمُؤْمِنِينَ، وَالْمُسْلِمِينَ أَسْتَغْفِرُ اللهَ لَنَا وَلَكُمْ، أَنْتُمْ سَلَفُنَا، وَنَحْنُ عَلَى الْأَثَرِ.
سقط من طبعة مكتبة ابن تيمية، والمثبت من الظاهرية (1) .
سقط من طبعة مكتبة ابن تيمية، والمثبت من الظاهرية (1) .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کی قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”السلام علیکم اے مومن اور مسلمان قبر والو! ہم اپنے اور تمہارے لیے اللہ سے بخشش مانگتے ہیں، تم ہم سے پہلے (چلے گئے) ہو اور ہم تمہارے پیچھے آ رہے ہیں۔“ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ بھی روایت ہے: عورتوں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا بات ہے کہ اللہ تعالیٰ مومن مردوں کا ذکر کرتا ہے اور مومن عورتوں کا ذکر نہیں کرتا؟ تو یہ آیت نازل ہوئی: ”بےشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، اور مومن مرد اور مومن عورتیں“ [الأحزاب: 35] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12560]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 107، حدیث 12613»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 532، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1053»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 532، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1053»