الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب مَا جَاءَ أَنَّ الْمَرْأَةَ تُنْكَحُ عَلَى ثَلاَثِ خِصَالٍ
باب: عورت سے عام طور پر تین باتوں کے سبب نکاح کیا جاتا ہے۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 1086 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ترمذی: 1086
مصنف ابن ابی شیبہ: 18032
الفتح الربانی: 6848
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1941
حدیث نمبر: 1086
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى، أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ الْمَرْأَةَ تُنْكَحُ عَلَى دِينِهَا، وَمَالِهَا، وَجَمَالِهَا، فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، وَعَائِشَةَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَأَبِي سَعِيدٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت سے نکاح اس کی دین داری، اس کے مال اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے کیا جاتا ہے ۱؎ لیکن تو دیندار (عورت) سے نکاح کو لازم پکڑ لو ۲؎ تمہارے دونوں ہاتھ خاک آلود ہوں“ ۳؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- جابر کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عوف بن مالک، ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا، عبداللہ بن عمرو، اور ابو سعید خدری رضی الله عنہم سے احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1086]
۱- جابر کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عوف بن مالک، ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا، عبداللہ بن عمرو، اور ابو سعید خدری رضی الله عنہم سے احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1086]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف، وانظر: سنن الدارمی/النکاح 4 (2217) (تحفة الأشراف: 2444) (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح مسلم/الرضاع 15 (715/54)، سنن النسائی/النکاح 10 (3228)، مسند احمد (3/302) بتغیر یسیر فی السیاق۔»
وضاحت: ۱؎: بخاری و مسلم کی روایت میں چار چیزوں کا ذکر ہے، چوتھی چیز اس کا حسب نسب اور خاندانی شرافت ہے۔ ۲؎: یہ حکم اس لیے دیا گیا ہے کہ دیندار عورت ہی صحیح معنوں میں نیک چلن، شوہر کی اطاعت گزار اور وفادار ہوتی ہے جس سے انسان کی معاشرتی زندگی میں خوش گواری آتی ہے اور اس کی گود میں جو نسل پروان چڑھتی وہ بھی صالح اور دیندار ہوتی ہے، اس کے برعکس باقی تین قسم کی عورتیں عموماً انسان کے لیے زحمت اور اولاد کے لیے بھی بگاڑ کا باعث ہوتی ہیں۔ ۳؎: یہاں بد دعا مراد نہیں بلکہ شادی کے لیے جدوجہد اور سعی و کوشش پر ابھارنا مقصود ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1858)
ترقیم عوامۃ: 17433 ترقیم الشثری: -- 18032
حدثنا ابو بكر، قال: نا عبدة بن سليمان ، عن عبد الملك بن ابي سليمان ، عن عطاء ، عن جابر بن عبد الله ، عن النبي عليه السلام قال:" إن المراة تنكح على دينها ومالها وجمالها، فعليك بذات دين ؛ تربت يداك"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (حدثنا).
(٢) في [ط، هـ]: ﵇.
(٣) سقط من: [ف].
(٤) في [هـ]: (دين).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٧١٥)، كتاب النكاح (٥٤)، وأحمد (١٤٢٣٧).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت سے اس کے دین، اس کے مال اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے۔ تمہیں چاہئے کہ لازمی طور پر دین دار عورت سے شادی کرو ورنہ نقصان اٹھاؤگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18032]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1086، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2217، ترقيم محمد عوامة: 17433»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1086، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2217، ترقيم محمد عوامة: 17433»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6848
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمَرْأَةَ تُنْكَحُ لِدِينِهَا وَمَالِهَا وَجَمَالِهَا فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورت سے اس کے دین، اس کے مال اور اس کے جمال کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے، تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں، تو دین والی کو لازم پکڑ۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6848]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه ابن ماجه: 1860، والنسائي: 6/ 65، أخرجه مختصرا الترمذي: 1086، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14237 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14286»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
حدیث نمبر: 1941
«إن المرأة تنكح لدينها ومالها وجمالها فعليك بذات الدين تربت يداك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک عورت سے اس کے دین، اس کے مال اور اس کے حسن کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے، لہٰذا تم دین دار عورت کو لازم پکڑو، تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں (یعنی تمہیں بھلائی نصیب ہو)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1941]
”بیشک عورت سے اس کے دین، اس کے مال اور اس کے حسن کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے، لہٰذا تم دین دار عورت کو لازم پکڑو، تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں (یعنی تمہیں بھلائی نصیب ہو)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1941]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ت ن] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح