الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ غَسْلِ الْمَنِيِّ مِنَ الثَّوْبِ
باب: منی کے کپڑے سے دھونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 117 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ترمذی: 117
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 686
حدیث نمبر: 117
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَائِشَةَ " أَنَّهَا غَسَلَتْ مَنِيًّا مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , وَحَدِيثُ عَائِشَةَ أَنَّهَا غَسَلَتْ مَنِيًّا مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَيْسَ بِمُخَالِفٍ لِحَدِيثِ الْفَرْكِ، لِأَنَّهُ وَإِنْ كَانَ الْفَرْكُ يُجْزِئُ فَقَدْ يُسْتَحَبُّ لِلرَّجُلِ أَنْ لَا يُرَى عَلَى ثَوْبِهِ أَثَرُهُ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: الْمَنِيُّ بِمَنْزِلَةِ الْمُخَاطِ فَأَمِطْهُ عَنْكَ وَلَوْ بِإِذْخِرَةٍ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے کپڑے سے منی دھوئی۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عباس رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے،
۳- اور عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث ”کہ انہوں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے کپڑے سے منی دھوئی“ ان کی کھرچنے والی حدیث کے معارض نہیں ہے ۱؎۔ اس لیے کہ کھرچنا کافی ہے، لیکن مرد کے لیے یہی پسند کیا جاتا ہے کہ اس کے کپڑے پر اس کا کوئی اثر دکھائی نہ دے۔ (کیونکہ مرد کو آدمیوں کی مجلسوں میں بیٹھنا ہوتا ہے) ابن عباس کہتے ہیں: منی رینٹ ناک کے گاڑھے پانی کی طرح ہے، لہٰذا تم اسے اپنے سے صاف کر لو چاہے اذخر (گھاس) ہی سے ہو۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 117]

تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوضوء 64 (229)، و65 (232)، صحیح مسلم/الطہارة 32 (289)، سنن ابی داود/ الطہارة 136 (373)، سنن النسائی/الطہارة 187 (296)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 81 (536)، (تحفة الأشراف: 16135)، مسند احمد (2/142، 235) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس لیے کہ ان دونوں میں مطابقت واضح ہے، جو لوگ منی کی طہارت کے قائل ہیں وہ دھونے والی روایت کو استحباب پر محمول کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ دھونا بطور وجوب نہیں تھا بلکہ بطور نظافت تھا، کیونکہ اگر دھونا واجب ہوتا تو خشک ہونے کی صورت میں بھی صرف کھرچنا کافی نہ ہوتا، حالانکہ عائشہ رضی الله عنہا نے صرف کھرچنے پر اکتفاء کیا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (536)
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 686
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ فِي الثَّوْبِ تُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ قَالَتْ: إِنْ رَأَيْتَهُ فَاغْسِلْهُ، وَإِنْ لَمْ، فَانْضَحْهُ ".
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ عَمَّتِهِ، عَنْ عَائِشَةَ بِمِثْلِهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْلِتُ الْمَنِيَّ مِنْ ثَوْبِهِ بِعِرْقِ الْإِذْخِرِ، ثُمَّ يُصَلِّي فِيهِ، وَيَحُتُّهُ مِنْ ثَوْبِهِ يَابِسًا، ثُمَّ يُصَلِّي فِيهِ".
وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ مِنْ طَرِيقِ هَمَّامٍ، عَنْ عَائِشَةَ، وَصَحَّحَهُ.
قَالَ: وَهُوَ قَوْلُ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ، وَمَنْ بَعْدَهُمْ مِنَ الْفُقَهَاءِ مِثْلِ: سُفْيَانَ أَوِ الشَّافِعِيِّ، وَأَحْمَدَ وَإِسْحَاقَ قَالُوا فِي الْمَنِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ: يُجْزِئُهُ الْفَرْكُ، وَإِنْ لَمْ يَغْسِلْهُ. قَالَ: وَحَدِيثُ عَائِشَةَ أَنَّهَا غَسَلَتْ مَنِيًّا مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بِمُخَالِفٍ لِحَدِيثِ الْفَرْكِ؛ لِأَنَّهُ وَإِنْ كَانَ الْفَرْكُ يُجْزِئُ فَقَدْ يُسْتَحَبُّ لِلرَّجُلِ أَلَّا يَرَى عَلَى ثَوْبِهِ أَثَرَهُ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: "الْمَنِيُّ بِمَنْزِلَةِ الْمُخَاطِ، فَأَمِطْهُ عَنْكَ وَلَوْ بِإِذْخِرَةٍ".

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کپڑے کے بارے میں روایت ہے جسے جنابت (منی) لگ جائے، آپ نے فرمایا: ”اگر تم اسے (منی کا اثر) دیکھو تو اسے دھو لو، اور اگر نظر نہ آئے تو اس پر پانی چھڑک دو۔“
امام مسدد نے بطریق یحییٰ، از شعبہ، از ابوبکر بن حفص، از عمتہ (اپنی پھوپھی)، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں عبداللہ بن عبید بن عمیر کے طریق سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کپڑے سے منی کو اذخر (گھاس) کی ٹہنی سے کھرچ دیا کرتے تھے، پھر اسی میں نماز ادا فرماتے، اور جب وہ خشک ہوتی تو اسے کپڑے سے رگڑ دیتے، پھر اسی میں نماز پڑھ لیتے تھے۔“
اور اسے امام ترمذی نے اپنی جامع میں ان الفاظ کے علاوہ ہمام کے طریق سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کر کے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
امام ترمذی فرماتے ہیں: یہی قول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعدد صحابہ، تابعین اور ان کے بعد کے فقہاء جیسے سفیان ثوری، امام شافعی، امام احمد اور اسحاق رحمہ اللہ کا ہے؛ ان کا موقف ہے کہ کپڑے پر لگی منی کو اگر رگڑ دیا جائے تو یہ کافی ہے، اگرچہ اسے دھویا نہ جائے۔ نیز انہوں نے کہا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی وہ حدیث جس میں انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی کو دھونے کا ذکر کیا ہے، وہ رگڑنے (فرک) والی حدیث کے معارض نہیں ہے، کیونکہ اگرچہ رگڑنا ہی کافی ہے لیکن انسان کے لیے یہ مستحب ہے کہ وہ اپنے کپڑے پر اس کا اثر باقی نہ دیکھے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”منی تو بلغم یا ناک کی رطوبت کی طرح ہے، اسے اپنے آپ سے دور کر دو خواہ اذخر کے تنکے ہی سے کیوں نہ ہو۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 686]

الحكم على الحديث:
أسانيده صحيحة عن عائشة رضي الله عنها، موقوفة ومرفوعة