🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. باب مَا جَاءَ سَتَكُونُ فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ
باب: ان فتنوں کا بیان جو سخت تاریک رات کی طرح ہوں گے۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 2199 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
سنن ترمذی: 2199
صحیح مسلم: 4782
مشکوۃ المصابیح: 3673
الجامع الكامل: 7639، 12891
المعجم الکبیر للطبرانی: 18240، 18854
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4182
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2199
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجُلٌ سَأَلَهُ، فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَمْنَعُونَا حَقَّنَا وَيَسْأَلُونَا حَقَّهُمْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا، فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا، وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
وائل بن حجر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، اس وقت آپ سے ایک آدمی سوال کرتے ہوئے کہہ رہا تھا: آپ بتائیے اگر ہمارے اوپر ایسے حکام الحکمرانی کریں جو ہمارا حق نہ دیں اور اپنے حق کا مطالبہ کریں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کا حکم سنو اور ان کی اطاعت کرو، اس لیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کے جواب دہ ہیں اور تم اپنی ذمہ داریوں کے جواب دہ ہو“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2199]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإمارة 12 (1846) (تحفة الأشراف: 11772) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مفہوم یہ ہے کہ اگر حکام مال غنیمت وغیرہ میں سے تمہارا حق نہ دیں، پھر بھی تم ان کی اطاعت کرو، ان کے خلاف سر مت اٹھاؤ تمہارا حق تمہیں آخرت میں ایسے ہی ملے گا جس طرح ان ظالم حکمرانوں کو ان کے ظلم کی سزا ملے گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1846 ترقیم شاملہ: -- 4782
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " سَأَلَ سَلَمَةُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قَامَتْ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَسْأَلُونَا حَقَّهُمْ وَيَمْنَعُونَا حَقَّنَا فَمَا تَأْمُرُنَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ؟، ثُمَّ سَأَلَهُ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ؟، ثُمَّ سَأَلَهُ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ، فَجَذَبَهُ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ، وَقَالَ: اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ "،
محمد بن جعفر نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں شعبہ نے سماک بن حرب سے حدیث بیان کی، انہوں نے علقمہ بن وائل حضرمی سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ سلمہ بن یزید جعفی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور کہا: اللہ کے نبی! آپ کیسے دیکھتے ہیں کہ اگر ہم پر ایسے لوگ حکمران بنیں جو ہم سے اپنے حقوق کا مطالبہ کریں اور ہمارے حق ہمیں نہ دیں تو اس صورت میں آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے اس سے اعراض فرمایا، اس نے دوبارہ سوال کیا، آپ نے پھر اعراض فرمایا، پھر جب اس نے دوسری یا تیسری بار سوال کیا تو اس کو اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے کھینچ لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو اور اطاعت کرو کیونکہ جو ذمہ داری ان کو دی گئی اس کا بار ان پر ہے اور جو ذمہ داری تمہیں دی گئی ہے، اس کا بوجھ تم پر ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4782]
علقمہ بن وائل حضرمی اپنے باپ وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ سلمہ بن یزید جعفی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اے نبی اللہ! بتائیے، اگر ہم پر ایسے حکمران مسلط ہوں جو ہم سے اپنے حقوق کی ادائیگی کا مطالبہ کریں اور ہمیں ہمارے حقوق سے محروم رکھیں تو آپ اس صورت میں ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا، انہوں نے پھر سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بے رخی اختیار کی، پھر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دوسری یا تیسری بار سوال کیا تو انہیں اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے کھینچ لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو اور مانو، کیونکہ ان کا بار ان پر ہے اور تمہارا بار تم پر ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4782]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1846
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3673
3673 - وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: سَأَلَ سَلَمَةُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ قَامَتْ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَسْأَلُونَا حَقَّهُمْ وَيَمْنَعُونَا حَقَّنَا  فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا ; فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، سلمہ بن یزید جعفی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو عرض کیا: اللہ کے نبی! مجھے بتائیں اگر ہم پر ایسے امراء مقرر ہو جائیں جو اپنا حق ہم سے طلب کریں جبکہ ہمارے حق سے ہمیں محروم رکھیں تب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”سنو اور اطاعت کرو، جو ان کی ذمہ داری ہے وہ اس کے مکلّف ہیں، اور جو تمہاری ذمہ داری ہے تم اس کے ذمہ دار و مکلّف ہو۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3673]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1856/49)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7639
7639- عن وائل بن حجر قال: سأل سلمة بن يزيد الجعفي رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا نبي الله، أرأيت إن قامت علينا أمراء يسألونا حقهم ويمنعونا حقنا فما تأمرنا؟ فأعرض عنه، ثم سأله، فأعرض عنه، ثم سأله في الثانية أو في الثالثة فجذبه الأشعث بن قيس وقال: اسمعوا وأطيعوا فإنما عليهم ما حملوا وعليكم ما حملتم.
وفي روية: فجذبه الأشعث بن قيس فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اسمعوا وأطيعوا الحديث.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإمارة (1846: 49) من طريق محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن سماك بن حرب، عن علقمة بن وائل الحضرمي، عن أبيه قال: فذكره. والرواية الأخرى من طريق شبابة، حدثنا شعبة به.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12891
12891- عن وائل الحضرمي قال: سأل سلمة بن يزيد الجعفي رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: يا نبي الله، أرأيت إن قامت علينا أمراء يسألونا حقهم، ويمنعونا حقنا، فما تأمرنا؟. فأعرض عنه، ثم سأله، فأعرض عنه، ثم سأله في الثانية أو في الثالثة، فجذبه الأشعث بن قيس، وقال: اسمعوا وأطيعوا فإنما عليهم ما حملوا وعليكم ما حملتم.
وفي رواية: فجذبه الأشعث بن قيس فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر مثله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإمارة (1846) من طرق عن محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن سماك بن حرب، عن علقمة بن وائل الحضرمي، عن أبيه، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18240
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلَ سَلَمَةُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قَامَتْ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَسْأَلُونَا حَقَّهُمْ وَيَمْنَعُونَا حَقَّنَا، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ الثَّانِيَةَ أَوِ الثَّالِثَةَ فَقَالَ: اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا، فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا سلمہ بن یزید لیثی رضی اللہ عنہ نے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) سوال کیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! بتائیے اگر ہم پر ایسے حکمران مقرر ہو جائیں جو ہم سے اپنا حق تو مانگیں لیکن ہمیں ہمارا حق نہ دیں، تو آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا، پھر اس نے دوبارہ پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر منہ پھیر لیا، پھر اس نے دوسری یا تیسری بار پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو اور اطاعت کرو، کیونکہ ان پر وہی (بوجھ) ہے جو ان پر لادا گیا، اور تم پر وہی ہے جو تم پر لادا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18240]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 16، حدیث 20»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1846، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2199، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16721، 16722، والبزار فى «مسنده» برقم: 4472، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38417، والطبراني فى «الكبير» برقم: 21، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6707»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18854
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ سَلَمَةَ الْجُعْفِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ سَلَبُونَا الْحَقَّ الَّذِي لَهُمْ وَيَمْنَعُونَا الْحَقَّ الَّذِي لَنَا؟، فَقَالَ لَهُ الْأَشْعَثُ : اجْلِسْ، فَأَعَادَ الثَّانِيَةَ ثُمَّ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ.
سیدنا یزید بن سلمہ جعفی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کا کیا خیال ہے اگر ہم پر ایسے حکمران ہوں جو ہم سے اپنا حق تو لے لیں اور ہمارا حق ہمیں نہ دیں (تو ہم کیا کریں؟) اس پر اشعث نے کہا: بیٹھ جاؤ۔ انہوں نے یہی بات دوبارہ پوچھی، پھر تیسری بار پوچھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ذمہ داری ان پر ڈالی گئی ہے وہ ان کے ذمے ہے، اور جو ذمہ داری تم پر ڈالی گئی ہے وہ تمہارے ذمے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18854]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 242، حدیث 634»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4182
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا إِسْحَاقُ ، ثَنَا النَّضْرُ ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ - (يَحْسَبُهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ يَقَعْ عِنْدَهُ عَنْ أَبِيهِ) - أَنَّ سَلَمَةَ بْنَ يَزِيدَ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِذَا قَامَ عَلَيْنَا أَئِمَّةٌ يَسْأَلُونَا حَقَّهُمْ وَيَمْنَعُونَا حَقَّنَا؟ فَسَكَتَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَحَدَّثَ بِهِ الْأَشْعَثَ بْنَ قَيْسٍ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا؟ فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ.
سیدنا سلمہ بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا ارشاد ہے اگر ہم پر ایسے حکمران مقرر ہوں جو اپنا حق تو ہم سے طلب کریں لیکن ہمیں ہمارا حق نہ دیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو یا تین مرتبہ خاموش رہے، پھر سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے یہ روایت بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم (امراء کی بات) سنو اور اطاعت کرو، کیونکہ ان پر ان کی ذمہ داریوں کا بوجھ ہے اور تم پر تمہاری ذمہ داریوں کا بوجھ ہے۔“ امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ کا یہ گمان تھا کہ علقمہ بن وائل نے یہ روایت اپنے والد سے نقل کی ہے، حالانکہ ان کے پاس موجود سند میں ان کے والد کا ذکر موجود نہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمارة/حدیث: 4182]
تخریج الحدیث: «علقمة بن وائل تابعي صدوق، وسماك بن حرب صدوق (من الحفظ)؛ ونبه البوصيري على سقوط «عن أبيه» عند أبي يعلى»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1846، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2199، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6322، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6703، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 701، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4472، وأخرجه شرح السنة برقم: 2462»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، رجاله ثقات، وصورته الإرسال لسقوط «عن أبيه»؛ وهو في صحيح مسلم من طريق شعبة موصولًا عن علقمة بن وائل عن أبيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں