الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. باب مِنْهُ
باب:۔۔۔
حدیث نمبر: 2486
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ الْمَدَنِيُّ الْغِفَارِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي , عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ بِمَنْزِلَةِ الصَّائِمِ الصَّابِرِ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانا کھا کر اللہ کا شکر ادا کرنے والا (اجر و ثواب میں) صبر کرنے والے روزہ دار کے برابر ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2486]
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2486]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الصوم 55 (1764، 1765) (تحفة الأشراف: 13072)، و مسند احمد (2/283) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1764 و 1765)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4205)
مشكوة المصابيح (4205)
حدیث نمبر: 315
أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الْعَابِدُ الطَّاحِيُّ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ بِمَنْزِلَةِ الصَّائِمِ الصَّابِرِ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: شُكْرُ الطَّاعِمِ الَّذِي يَقُومُ بِإِزَاءِ أَجْرِ الصَّائِمِ الصَّابِرِ: هُوَ أَنْ يَطْعَمَ الْمُسْلِمُ، ثُمَّ لا يَعْصِي بَارِيَهُ، يُقَوِّيهِ، وَيُتِمُّ شُكْرَهُ بِإتْيَانِ طَاعَاتِهِ بِجَوَارِحِهِ، لأَنَّ الصَّائِمَ قُرِنَ بِهِ الصَّبْرُ لِصَبْرِهِ عَنِ الْمَحْظُورَاتِ، وَكَذَلِكَ قُرِنَ بِالطَّاعِمِ الشُّكْرُ، فَيَجِبُ أَنْ يَكُونَ هَذَا الشُّكْرُ الَّذِي يَقُومُ بِإِزَاءِ ذَلِكَ الصَّبْرِ يُقَارِبُهُ أَوْ يُشَاكِلُهُ، وَهُوَ تَرْكُ الْمَحْظُورَاتِ عَلَى مَا ذَكَرْنَاهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کھا کر شکر ادا کرنے والا، صبر کر کے روزہ رکھنے والے کی مانند ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) کھا کر شکر کرنے والا، جس شخص کو صبر کر کے روزہ رکھنے والے کے اجر کے بالمقابل قرار دیا گیا ہے، یہ وہ مسلمان شخص ہے جو کچھ کھاتا ہے اور پھر وہ اپنے پروردگار کی نافرمانی نہیں کرتا ہے، وہ اپنی ذات کو قوت پہنچاتا ہے، وہ شکر کو مکمل کرتا ہے کہ اپنے اعضا کے ذریعے نیکیوں کا ارتکاب کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے: روزہ دار کے ساتھ صبر کو ملایا گیا ہے، کیونکہ وہ ممنوعہ چیزوں سے صبر کرتا ہے۔ اسی طرح کھانے والے کے ساتھ شکر کو ملایا گیا ہے۔ تو اب یہ بات لازم ہے کہ یہ شکر جسے اس صبر کے مقابلے میں رکھا گیا ہے، یہ وہ ہو جو اس کے قریب ہو یا اس کے ساتھ مناسبت رکھتا ہو اور یہ ممنوعہ چیزوں کا ترک کرنا ہے جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 315]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1898، 1899، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 315، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1542، 7287، 7288، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2486، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2067، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1764، 1765، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7921»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (655). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات لكنه منقطع ... ويتحصل أن الحديث صحيح بطرقه وشاهده.