الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ قِيَامِ الرَّجُلِ لِلرَّجُلِ
باب: آدمی کا آدمی کے (اعزاز و تکریم کے) لیے کھڑا ہونا (یعنی قیام تعظیمی) مکروہ ہے۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 2755 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ترمذی: 2755
مصنف ابن ابی شیبہ: 27236
المعجم الکبیر للطبرانی: 16868
حدیث نمبر: 2755
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: خَرَجَ مُعَاوِيَةُ، فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَابْنُ صَفْوَانَ حِينَ رَأَوْهُ، فَقَالَ: اجْلِسَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَتَمَثَّلَ لَهُ الرِّجَالُ قِيَامًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " وَفِي الْبَابِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
ابومجلز کہتے ہیں کہ معاویہ رضی الله عنہ باہر نکلے، عبداللہ بن زبیر اور ابن صفوان انہیں دیکھ کر (احتراماً) کھڑے ہو گئے۔ تو معاویہ رضی الله عنہ نے کہا تم دونوں بیٹھ جاؤ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص یہ پسند کرے کہ لوگ اس کے سامنے با ادب کھڑے ہوں تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- اس باب میں ابوامامہ سے بھی روایت ہے۔ ہم سے بیان کیا ہناد نے وہ کہتے ہیں: ہم سے بیان کیا ابواسامہ نے اور ابواسامہ نے حبیب بن شہید سے حبیب بن شہید نے ابومجلز سے ابومجلز نے معاویہ کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کی۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2755]
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- اس باب میں ابوامامہ سے بھی روایت ہے۔ ہم سے بیان کیا ہناد نے وہ کہتے ہیں: ہم سے بیان کیا ابواسامہ نے اور ابواسامہ نے حبیب بن شہید سے حبیب بن شہید نے ابومجلز سے ابومجلز نے معاویہ کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کی۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2755]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الأدب 165 (5229) (تحفة الأشراف: 11448)، و مسند احمد (4/100) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ ادب و تعظیم کی خاطر کسی کے لیے کھڑا ہونا مکروہ ہے، البتہ کسی معذور شخص کی مدد کے لیے اٹھ کھڑا ہونے میں کوئی قباحت نہیں ہے، نیز اگر کسی آنے والے کے لیے بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے کوئی آگے بڑھ کر اس کو لے کر مجلس میں آئے اور بیٹھائے تو اس میں کوئی حرج نہیں جیسا کہ فاطمہ رضی الله عنہا رسول اللہ کے لیے کرتی تھی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (4699)
ترقیم عوامۃ: 26095 ترقیم الشثری: -- 27236
حدثنا ابو اسامة ، عن حبيب بن شهيد ، عن ابي مجلز قال: دخل معاوية بيتا فيه عبد الله بن عامر وعبد الله بن الزبير، فقام عبد الله بن عامر ولم يقم عبد الله بن الزبير فقال معاوية لابن عامر: اجلس، فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من سره ان يتمثل له الرجال قياما فليتبوا مقعده من النار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فقام).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٦٨٣٠)، والترمذي (٢٧٥٥)، وأبو داود (٥٢٢٩)، والبخاري في الأدب المفرد (٩٧٧)، وعبد بن حميد (٤١٣)، والطبراني (١٩/ [٨١٩])، وأبو نعيم في أخبار أصبهان (١/ ٢١٩)، والدولابي (١/ ٩٨)، وابن أبي حاتم في العلل (٢/ ٣٣٦)، وابن قانع في معجم الصحابة (٣/ ٧٢)، والطحاوي في شرح المشكل (١١٢٧).
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ ایک گھر میں داخل ہوئے جس میں حضرت عبد اللہ بن عامر اور حضرت عبد اللہ بن زبیر موجود تھے، حضرت عبد اللہ بن عامر، تو کھڑے ہوگئے اور حضرت عبد اللہ بن زبیر کھڑے نہیں ہوئے۔ اس پر حضرت معاویہ نے حضرت عبد اللہ بن عامر سے فرمایا: بیٹھ جاؤ اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ آدمی اس کے لیے کھڑے ہوں تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27236]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 5229، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2755 (م)، 2755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17105، 17120، 17192، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1053، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 413، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1125، 1127، والطبراني فى «الكبير» برقم: 724، 819، 820، 821، 822، 852، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9227، ترقيم محمد عوامة: 26095»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 5229، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2755 (م)، 2755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17105، 17120، 17192، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1053، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 413، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1125، 1127، والطبراني فى «الكبير» برقم: 724، 819، 820، 821، 822، 852، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9227، ترقيم محمد عوامة: 26095»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 16868
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَعَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ دَخَلَ بَيْتًا فِيهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ ، وَابْنُ الزُّبَيْرِ ، فَقَعَدَ ابْنُ الزُّبَيْرِ وَقَامَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ، وَكَانَ أَرْزَنَ الرَّجُلَيْنِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَتَمَثَّلَ لَهُ الرِّجَالُ قِيَامًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ.
ابومجلز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ معاویہ رضی اللہ عنہ ایک گھر میں داخل ہوئے جس میں عبداللہ بن عامر اور ابن زبیر رضی اللہ عنہما موجود تھے، تو ابن زبیر بیٹھ گئے اور عبداللہ بن عامر کھڑے ہو گئے، اور وہ دونوں میں زیادہ سنجیدہ آدمی تھے، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جسے یہ پسند ہو کہ لوگ اس کے سامنے کھڑے ہو جائیں، تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16868]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 351، حدیث 819»