🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. باب مَا جَاءَ فِي وَضْعِ إِحْدَى الرِّجْلَيْنِ عَلَى الأُخْرَى مُسْتَلْقِيًا
باب: ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھ کر چت لیٹنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 2765 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
سنن ترمذی: 2765، 556
سنن ابوداود: 1161
مسند احمد: 16430، 16437
المنتقى ابن الجارود: 255
سنن دارقطنی: 1801
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 181
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2765
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " مُسْتَلْقِيًا فِي الْمَسْجِدِ وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَعَمُّ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيُّ.
عباد بن تمیم کے چچا عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھ کر چت لیٹے ہوئے دیکھا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2765]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصلاة 85 (475)، واللباس 103 (5969)، والاستئذان 44 (6287)، صحیح مسلم/اللباس 22 (2100)، سنن ابی داود/ الادب 36 (4866)، سنن النسائی/المساجد 28 (722) (تحفة الأشراف: 5298)، وط/السفر 24 (87)، و مسند احمد (4/39، 40) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1161
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" خَرَجَ بِالنَّاسِ لِيَسْتَسْقِيَ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ فِيهِمَا، وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَدَعَا وَاسْتَسْقَى وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ".
عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے ساتھ نماز استسقا کے لیے نکلے، تو آپ نے انہیں دو رکعت پڑھائی، جن میں بلند آواز سے قرأت کی اور اپنی چادر پلٹی اور قبلہ رخ ہو کر بارش کے لیے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کی ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب صلاة الاستسقاء /حدیث: 1161]
عباد بن تمیم اپنے چچا (سیدنا عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بارش کی دعا کے لیے لوگوں کی معیت میں باہر (میدان میں) نکلے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھائیں۔ ان میں قراءت اونچی آواز سے کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کو الٹایا، اپنے ہاتھ اٹھا کر دعا فرمائی اور بارش مانگی اور قبلہ رخ ہوئے۔“ [سنن ابي داود/كتاب صلاة الاستسقاء /حدیث: 1161]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الاستسقاء 1 (1005)، 4 (1012)، 15 (1023)، والدعوات 25 (6343)، صحیح مسلم/الاستسقاء 1 (894)، سنن الترمذی/الصلاة 278 (الجمعة 43) (556)، سنن النسائی/الاستسقاء 2 (1504)، 3 (1506)، 5 (1508)، 6 (1509)، 7 (1510)، 8 (1511)، 12 (1519)، 14 (1521)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 153 (1267)، (تحفة الأشراف: 5297)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/صلاة الاستسقاء 1(1)، مسند احمد (4/38، 39، 40، 41، 42)، سنن الدارمی/الصلاة 188 (1541) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یعنی چادر کو اس طرح پلٹا کہ اوپر کا حصہ نیچے ہو گیا اور نیچے کا اوپر، اور داہنا کنارہ بائیں طرف ہو گیا اور بایاں کنارہ داہنی طرف، اس کا طریقہ یہ ہے کہ داہنے ہاتھ سے چادر کا نیچے کا بایاں کونہ اور بائیں ہاتھ سے نیچے کا داہنا کونہ پکڑ کر پیٹھ کے پیچھے اپنے دونوں ہاتھوں کو پھرا دے اس طرح سے کہ جو کونہ داہنے ہاتھ سے پکڑا ہے وہ داہنے کندھے پر آ جائے، اور جو بائیں ہاتھ سے پکڑا ہے وہ بائیں کندھے پر آ جائے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1023) صحيح مسلم (894)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 556
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " خَرَجَ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ فِيهَا وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَاسْتَسْقَى وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَنَسٍ، وَآبِي اللَّحْمِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَعَلَى هَذَا الْعَمَلُ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَبِهِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ، وَأَحْمَدُ، وَإِسْحَاق، وَعَمُّ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ هُوَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيُّ.
عباد بن تمیم کے چچا عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بارش طلب کرنے کے لیے لوگوں کو ساتھ لے کر باہر نکلے، آپ نے انہیں دو رکعت نماز پڑھائی، جس میں آپ نے بلند آواز سے قرأت کی، اپنی چادر پلٹی، اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور قبلہ رخ ہو کر بارش کے لیے دعا کی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عبداللہ بن زید رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عباس، ابوہریرہ، انس اور آبی اللحم رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے، اور اسی کے شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی قائل ہیں۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 556]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الاستسقاء 1 (1005)، و4 (1012)، والدعوات 25 (6343)، صحیح مسلم/الاستسقاء 1 (894)، سنن ابی داود/ الصلاة 258 (1161-1164)، و259 (1166، 1167)، سنن النسائی/الاستسقاء 2 (1506)، و3 (1508)، و5 (1510)، و6 (1511)، و7 (512)، و8 (1513)، و12 (1521)، و14 (1523)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 153 (1267)، (تحفة الأشراف: 5297)، موطا امام مالک/الاستسقاء (17)، مسند احمد (4/39، 40، 41، 42)، سنن الدارمی/الصلاة 188 (1541) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1267)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16430
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ فِي حَدِيثِهِ:" فِي الْمَسْجِدِ وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى".
   عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں ایک ٹانگ پر دوسری ٹانگ رکھے ہوئے دیکھا۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16430]

الحكم على الحديث:
إسناداه صحيحان، خ: 475، م: 2100
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16437
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاسِ" يَسْتَسْقِي، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ، وَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ فِيهَا، وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ، وَدَعَا، وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ".
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز استسقاء کے لئے نکلے، اس موقع پر قبلہ کا رخ کر کے آپ نے اپنی چادر پلٹ لی تھی اور بلند آواز سے قرأت کر کے دو رکعتیں پڑھائی تھیں۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16437]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1005، م:894
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 255
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ وَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَدَعِي وَاسْتَسْقَى وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ" .
عبد اللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز استسقا کے لیے لوگوں کو ساتھ لے کر باہر (میدان میں) نکلے، آپ نے جہری قرآت کے ساتھ انہیں دو رکعتیں پڑھائیں اور چادر کو پلٹ دیا (یعنی دائیں کو بائیں طرف کر لیا)، قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھا کر بارش کے لیے دعا کی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 255]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 1023، صحيح مسلم: 894»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1777 ترقیم الرسالہ : -- 1801
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَسْقِي بِالنَّاسِ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ وَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ، وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ يَدْعُو، فَدَعَا وَاسْتَسْقَى وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ" .
عباد بن تمیم اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بارش کی دعا مانگنے لوگوں کے ساتھ نکلے، آپ نے وہاں لوگوں کو دو رکعات پڑھائیں جن میں آپ نے بلند آواز میں قراءت کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کو الٹا دیا اور اپنے دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا مانگی، آپ نے بارش کے نزول کی دعا کی، آپ کا رخ قبلہ کی طرف تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الاستسقاء/حدیث: 1801]
ترقیم العلمیہ: 1777
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1005، 1011، 1012، 1023، 1024، 1025، 1026، 1027، 1028، 6343، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 894، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 646، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1406، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2864، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1225، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1504، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1161، 1162،، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 556، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1267، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1799، 1801، 1802، 1804، 1805، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 134، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 1188، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16695»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 181
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" مُسْتَلْقِيًا فِي الْمَسْجِدِ وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرَى". قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: عَمُّ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ الْمَازِنِيُّ أَحَدُ الْمَقْتُولِينَ يَوْمَ أُحُدٍ وَهُوَ عَمُّ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ وَأَخُوهُ لأُمِّهِ.
عباد بن تمیم اپنے چچا (سیدنا عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے دیکھا اس حال میں کہ آپ کی ایک ٹانگ دوسری کے اوپر تھی۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في حضور النساء مساجد الجماعة/حدیث: 181]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الاستئذان باب،الاستلقا رقم: 6287، صحیح مسلم،اللباس، باب فى اباحة الاستلقاء .... الخ، رقم: 2100 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں