🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب وَمِنْ سُورَةِ النِّسَاءِ
باب: سورۃ نساء سے بعض آیات کی تفسیر۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 3038 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن ترمذی: 3038
صحیح مسلم: 6569
مسند الحمیدی: 1182
مصنف ابن ابی شیبہ: 11114
سنن سعید بن منصور: 694
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3038
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْمَعْنَى وَاحِدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ ابْنِ مُحَيْصِنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: " لَمَّا نَزَلَ مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ سورة النساء آية 123 شَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ فَشَكَوْا ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " قَارِبُوا وَسَدِّدُوا وَفِي كُلِّ مَا يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ كَفَّارَةٌ حَتَّى الشَّوْكَةَ يُشَاكُهَا أَوِ النَّكْبَةَ يُنْكَبُهَا "، ابْنُ مُحَيْصِنٍ هُوَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَيْصِنٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب آیت «من يعمل سوءا يجز به» ”جو کوئی برائی کرے گا ضرور اس کا بدلہ پائے گا“ (النساء: ۱۲۳)، نازل ہوئی تو یہ بات مسلمانوں پر بڑی گراں گزری، اس کی شکایت انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، تو آپ نے فرمایا: ”حق کے قریب ہو جاؤ، اور سیدھے رہو، مومن کو جو بھی مصیبت پہنچتی ہے اس میں اس کے گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے، یہاں تک کہ آدمی کو کوئی کانٹا چبھ جائے یا اسے کوئی مصیبت پہنچ جائے (تو اس کے سبب سے بھی اس کے گناہ جھڑ جاتے ہیں)“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3038]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/البر والصلة 14 (2574) (تحفة الأشراف: 14598) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح تخريج الطحاوية (390) ، الضعيفة تحت الحديث (2924)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2574 ترقیم شاملہ: -- 6569
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ كِلَاهُمَا، عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ ابْنِ مُحَيْصِنٍ ، شَيْخٍ مِنْ قُرَيْشٍ، سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ سورة النساء آية 123، بَلَغَتْ مِنَ الْمُسْلِمِينَ مَبْلَغًا شَدِيدًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَارِبُوا وَسَدِّدُوا، فَفِي كُلِّ مَا يُصَابُ بِهِ الْمُسْلِمُ كَفَّارَةٌ حَتَّى النَّكْبَةِ يُنْكَبُهَا، أَوِ الشَّوْكَةِ يُشَاكُهَا "، قَالَ مُسْلِم: هُوَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَيْصِنٍ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ.
سفیان نے قریش کے ایک بزرگ ابن محیصن سے روایت کی، انہوں نے محمد بن قیس بن مخرمہ کو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: جب (یہ آیت) نازل ہوئی: ”جو شخص کوئی برائی کرے گا، اس کے بدلے اسے سزا دی جائے گی۔“ یہ (بات) مسلمانوں کے لیے سخت خوف اور تشویش کا باعث بنی، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(مطلوبہ معیار کے) قریب تر پہنچو اور اچھی طرح سیدھے ہو جاؤ۔ ہر مصیبت میں، جو کسی مسلمان کو پہنچتی ہے، ایک کفارہ ہوتا ہے حتیٰ کہ ٹھوکر جو اسے لگ جاتی ہے یا کانٹا اسے چبھ جاتا ہے۔“ امام مسلم نے کہا: وہ (قریش کے شیخ ابن محیصن) اہل مکہ میں سے عمر بن عبدالرحمان بن محیصن ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6569]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب یہ آیت مبارکہ اتری: ﴿مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ [سورة النساء: 123] ”جو بھی برائی کا ارتکاب کرے گا، اس کو اس کی جزا ملے گی۔“ تو مسلمانوں کو اس سے انتہائی سخت تشویش لاحق ہوئی۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میانہ روی اختیار کرو اور راہ راست پر چلو، مسلمان کو جو تکلیف بھی پہنچتی ہے وہ کفارہ بنتی ہے، حتیٰ کہ جو ٹھوکر لگتی ہے یا کانٹا جو چبھ جاتا ہے۔“ امام مسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عمر بن عبدالرحمٰن بن محیصن مکہ کا باشندہ ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6569]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2574
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1182
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي حَفْصٍ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَيْصِنٍ السَّهْمِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ سورة النساء آية 123 شَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَارِبُوا وَسَدِّدُوا، وَأَبْشِرُوا، فَإِنَّ كُلَّ مَا أَصَابَ الْمُسْلِمَ كَفَّارَةٌ لَهُ حَتَّى الشَّوْكَةِ يُشَاكُهَا وَالنَّكْبَةِ يُنْكَبُهَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی۔ «مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ» (4-النساء:123) ”جو شخص برا عمل کرے گا اسے اس کا بدلہ مل جائے گا۔“ تو یہ بات مسلمانوں کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بنی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ میانہ روی اختیار کرو اور ٹھیک رہو اور یہ خوشخبری حاصل کرو کہ بندہ مومن کو جو بھی پریشانی لاحق ہوتی ہے وہ اس کے لیے کفارہ بن جاتی ہے یہاں تک کہ اسے جو کانٹا چبھتا ہے یا جو مشکل درپیش ہوتی ہے، تو (یہ بھی اس کے لیے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔)“ [مسند الحميدي/حدیث: 1182]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2574، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11057، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3038، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6631، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7503، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 10908»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10908 ترقیم الشثری: -- 11114
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن عيينة ، عن ابن محيصن ، عن محمد بن قيس بن مخرمة ، عن ابي هريرة ، قال: لما نزلت هذه الآية: من يعمل سوءا يجز به سورة النساء آية 123 شق على المسلمين، وبلغ منهم، وشكوا ذلك إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال:" قربوا وسددوا، وكل ما اصيب به المسلم كفارة، حتى النكبة ينكبها، والشوكة يشاكها"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (حدثنا) وكذلك في [أ، ب، ص].
(٢) سقط من: [ح].
(٣) في [ص]: (محيص).
(٤) في [هـ]: (وشكوا).
(٥) في [أ، ب، ص، ز]: (قربوا).
(٦) في [أ، ب، ص]: (البلية يبليها).
(٧) صحيح؛ ابن محيصن ثقة، أخرجه مسلم (٢٥٧٤) وأحمد (٨٣٨٦).

حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ جب قرآن پاک کی آیت { مَنْ یَعْمَلْ سُوئًا یُجْزَ بِہِ } نازل ہوئی تو مسلمانوں پر بہت شاق گذرا اور اس نے انہیں سخت پریشان کردیا۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غلو اور کمی کے درمیان درمیان رہو اور درست (راستے پر) رہو۔ ہر مصیبت مسلمان کے لیے کفارہ ہے یہاں تک کہ کوئی حادثہ جو اسے پیش آئے اور کوئی کانٹا جو اس کو چبھتا ہے اس میں بھی کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11114]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ ابن محيصن ثقة .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2574، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11057، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3038، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6631، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7503، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1182، ترقيم محمد عوامة: 10908»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 694 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 694
نا سُفْيَانُ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَيْصِنٍ ، سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ , يُخْبِرُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ سورة النساء آية 123، شَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَارِبُوا وَسَدِّدُوا فَإِنَّ كُلَّ مَا يُصَابُ بِهِ الْمُسْلِمُ كَفَّارَةٌ حَتَّى الشَّوْكَةَ يُشَاكُهَا وَالنَّكْبَةَ يُنْكَبُهَا" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب یہ آیت نازل ہوئی ﴿مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ تو یہ مسلمانوں پر بہت شاق گزری، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: قریب رہو اور میانہ روی اختیار کرو، کیونکہ جو کچھ بھی مسلمان کو پہنچتا ہے وہ اس کے لیے کفارہ بنتا ہے، حتیٰ کہ وہ کانٹا جو اسے چبھتا ہے اور وہ ٹھوکر جو وہ کھاتا ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 694]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى (مستدركه) برقم: 1286، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 694، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9342، والبزار فى (مسنده) برقم: 9989»

الحكم على الحديث:
سنده صحيح؛ فإن عمر بن عبد الرحمن قد توبع، ومن طريقه أخرجه مسلم في "صحيحه" كما سيأتي، وهو في "الصحيحين" من غير هذا الطريق.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں