🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. باب وَمِنْ سُورَةِ مَرْيَمَ
باب: سورۃ مریم سے بعض آیات کی تفسیر۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 3161 (کل: 14 مقامات، 6 کتب)
سنن ترمذی: 3161
صحیح بخاری: 3209، 6040، 7485
مسند احمد: 7625، 8500، 9352، 10615، 10674
اللؤلؤ والمرجان: 1692
صحیح ابن حبان: 364، 365
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 283، 284
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 364
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَحَبَّ عَبْدًا نَادَى جِبْرِيلَ: إِنِّي قَدْ أَحْبَبْتُ فُلانًا فَأَحِبَّهُ، قَالَ: فَيَقُولُ جِبْرِيلُ لأَهْلِ السَّمَاءِ: إِنَّ رَبَّكُمْ أَحَبَّ فُلانًا فَأَحِبُّوهُ، فَيُحِبُّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ، قَالَ: وَيُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الأَرْضِ، وَإِذَا أَبْغَضَ عَبْدًا فَمِثْلُ ذَلِكَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بیشک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے، تو جبرائیل سے فرماتا ہے: میں فلاں بندے سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو، تو سیدنا جبرائیل اہل آسمان سے کہتے ہیں: بیشک تمہارا پروردگار فلاں بندے سے محبت کرتا ہے، تو تم لوگ بھی اس سے محبت کرو، تو آسمان والے اس شخص سے محبت کرنے لگتے ہیں،“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پھر اس شخص کے لیے زمین میں قبولیت رکھ دی جاتی ہے اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو ناپسند کرتا ہے، تو پھر بھی اسی طرح ہوتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 364]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3209، 6040، 7485، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2637، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3506، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 364، 365، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7700، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3161، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7740» «رقم طبعة با وزير 365»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر مسلم» (1771): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، سهيل بن أبي صالح روى له البخاري مقروناً وتعليقاً، واحتج به مسلم، والقعقاع بن حكيم ثقة من رجال مسلم، وباقي السند على شرطهما. أبو صالح: هو ذكوان السمان.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 365
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ الْعَبْدَ، قَالَ لِجِبْرِيلَ: قَدْ أَحْبَبْتُ فُلانًا فَأَحِبَّهُ، فَيُحِبُّهُ جِبْرِيلُ، ثُمَّ يُنَادِي فِي أَهْلِ السَّمَاءِ: إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَبَّ فُلانًا فَأَحِبُّوهُ، فَيُحِبُّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ، ثُمَّ يُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الأَرْضِ، وَإِذَا أَبْغَضَ اللَّهُ الْعَبْدَ ، قَالَ مَالِكٌ: لا أَحْسِبُهُ إِلا، قَالَ فِي الْبُغْضِ مِثْلَ ذَلِكَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ سُهَيْلٌ، عَنْ أَبِيهِ، وَسَمِعَ عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے، تو وہ جبرائیل علیہ السلام سے فرماتا ہے: میں فلاں شخص سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت رکھو، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام بھی اس سے محبت رکھنے لگتے ہیں۔ پھر وہ آسمان والوں کے درمیان اعلان کرتے ہیں: بیشک اللہ تعالیٰ فلاں شخص سے محبت رکھتا ہے، تو تم لوگ بھی اس سے محبت رکھو، تو آسمان والے بھی اس سے محبت رکھنے لگتے ہیں پھر اس شخص کے لیے زمین میں قبولیت رکھ دی جاتی ہے۔“ ”اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو ناپسند کرتا ہے“ مالک نامی راوی نے یہ کہا: میرا گمان ہے کہ روایت میں ناپسند کرنے کے الفاظ ہیں۔ اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ روایت سہیل نے اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ روایت قعقاع بن حکیم کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 365]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3209، 6040، 7485، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2637، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3506، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 364، 365، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7700، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3161، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7740» «رقم طبعة با وزير 366»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الضعيفة» تحت الحديث (2208). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 283
«إذا أحب الله عبدا نادى جبريل: إن الله يحب فلانا فأحبه فيحبه جبريل فينادي جبريل في أهل السماء: إن الله يحب فلانا فأحبوه فيحبه أهل السماء ثم يوضع له القبول في الأرض»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل (علیہ السلام) کو پکارتا ہے کہ اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو، تو جبریل بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔ پھر جبریل آسمان والوں میں ندا دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو، تو آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، پھر زمین والوں میں اس کے لیے مقبولیت رکھ دی جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 283]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أبي هريرة. الضعيفة 2207: مالك, حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 284
«إذا أحب الله عبدا نادى جبريل: إني قد أحببت فلانا فأحبه فينادي في السماء ثم تنزل له المحبة في الأرض فذلك قوله تعالى: {إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدّاً}» ‏‏‏‏ وإذا أبغض الله عبدا نادى جبريل إني أبغضت فلانا فينادي في السماء ثم تنزل له البغضاء في الأرض"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل (علیہ السلام) کو پکار کر فرماتا ہے: میں نے فلاں سے محبت کی ہے تم بھی اس سے محبت کرو، تو وہ آسمان میں ندا دیتے ہیں، پھر زمین میں اس کے لیے محبت اتار دی جاتی ہے۔ یہی اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا مطلب ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا﴾ بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، عنقریب رحمٰن ان کے لیے (دلوں میں) محبت پیدا کر دے گا۔ [سورة مريم: 96] اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے نفرت کرتا ہے تو جبریل کو پکار کر فرماتا ہے کہ میں فلاں سے بغض رکھتا ہوں، پس وہ آسمان میں ندا دیتے ہیں، پھر زمین میں اس کے لیے نفرت و بغض اتار دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 284]
تخریج الحدیث: «صحيح ... [ت] عن أبي هريرة. الضعيفة 2207.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں