الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
ایک چپل پہن کر چلنا ممنوع ہے
اطراف الحدیث — شمائل ترمذي حدیث نمبر 82 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
شمائل ترمذی: 82
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6844
حدیث نمبر: 82
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَأْكُلَ، يَعْنِي الرَّجُلَ، بِشِمَالِهِ، أَوْ يَمْشِيَ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ"
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی آدمی بائیں ہاتھ سے کھانا کھائے یا ایک جوتے میں چلے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى نعل رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 82]
تخریج الحدیث: { «صحيح» }:
«صحيح مسلم (2099، ترقيم دارالسلام: 5499) مطولا، موطاامام مالك (922/2 ح1776، رواية ابن القاسم: 104)»
فائدہ: ابوالزبیر نے سماع کی تصریح کر دی ہے، نیز ان سے اس حدیث کو لیث بن سعد نے بھی روایت کیاہے۔ دیکھئیے صحیح مسلم (2099)

قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 14489
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو نُوحٍ قُرَادٌ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يَمْشِيَ الرَّجُلُ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ انسان صرف ایک جوتی پہن کر چلے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14489]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2099
حدیث نمبر: 15153
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يَأْكُلَ الرَّجُلُ بِشِمَالِهِ , فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بائیں ہاتھ سے کھانا کھانے کی ممانعت فرمائی ہے کیونکہ بائیں ہاتھ سے شیطان کھانا کھاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15153]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2099، وهذا إسناد ضعيف لأجل ابن لهيعة، لكنه قد توبع فيما سلف برقم: 14587
حدیث نمبر: 6844
«نهى أن يمس الرجل ذكره بيمينه وأن يمشي في نعل واحدة وأن يشتمل الصماء وأن يحتبي في ثوب ليس على فرجه منه شيء»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو اپنی شرمگاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے سے، ایک جوتے میں چلنے سے، پورے کپڑے کو بغیر ہاتھ نکالے پورے بدن پر لپیٹنے سے، اور صرف ایک کپڑے میں گھٹنے باندھ کر بیٹھنے سے جس سے اس کی شرمگاہ کھلی رہے، منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6844]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن جابر3. وأما النهي عن المس، فلم أره عن جابر، وإنما عن ابي قتادة [، من رواية الستة، وهو مخرج في] صحيح أبي داود" 23، وقد مضى برقم 410 والله أعلم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح