الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
121. الدعاء يوم عرفة
یوم عرفہ کی دعا
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 103
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“
ایک مرتبہ پڑہنا بھی درست ہے اور جس شخص نے دن میں 100 مرتبہ یہ کلمات کہے تو اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا، اس کے لئے 100 نیکیاں لکھی جائیں گی اور 100 خطائیں مٹا دی جائیں گی، شام تک شیطان سے محفوظ رہے گا، اور قیامت کے دن اس سے افضل عمل لے کر کوئی نہیں آئے گا، لیکن وہ شخص جس نے یہی کلمات زیادہ مرتبہ کہے۔ [صحيح، سنن ابي داؤد: 5077، سنن ابن ماجه: 3868، مسند احمد: 60/4 و سندهُ صحيح صحيح بخاري: 3293، صحيح مسلم: 2691]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 103]

حدیث نمبر: 248
خير الدعاء دعاء يوم عرفة، وخيرُ ما قلت أنا والنبيُّون من قبلي: لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمام دعاؤں سے بہتر عرفہ کے دن کی دعا ہے، اور اس دن سب سے بہتر کلمہ جو میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء نے کہا وہ یہ ہے: ”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اس کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔“ [اسناده ضعيف، سنن ترمذي: 3585]
عرفات کے دن یہ دعا پڑھنا ثابت نہیں ہے۔
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 248]
عرفات کے دن یہ دعا پڑھنا ثابت نہیں ہے۔
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 248]