صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
14. باب جواز الصلاة في النعلين:
باب: جوتیاں پہن کر نماز پرھنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 555 ترقیم شاملہ: -- 1236
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ " أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُصَلِّي فِي النَّعْلَيْنِ؟ قَالَ: نَعَمْ ".
بشر بن مفضل نے ہمیں ابومسلمہ سعید بن یزید سے خبر دی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوتے پہن کر نماز پڑھتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1236]
ابو مسلمہ سعید بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوتے پہن کر نماز پڑھتے تھے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1236]
ترقیم فوادعبدالباقی: 555
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 555 ترقیم شاملہ: -- 1237
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو مَسْلَمَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا ، بِمِثْلِهِ.
(بشر کے بجائے) عباد بن عوام نے کہا: ہمیں ابومسلمہ سعید بن یزید نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا ... (آگے) پہلی روایت کی طرح ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1237]
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1237]
ترقیم فوادعبدالباقی: 555
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة