صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
17. باب ما يقرا في يوم الجمعة:
باب: جمعہ کہ دن کیا پڑھنا چاہیے؟
ترقیم عبدالباقی: 879 ترقیم شاملہ: -- 2031
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُخَوَّلِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ وَهَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ، وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ سُورَةَ الْجُمُعَةِ، وَالْمُنَافِقِينَ ".
عبدہ بن سلیمان نے سفیان سے روایت کی، انہوں نے مخول بن راشد سے، انہوں نے مسلم البطین سے، انہوں نے سعید بن جبیر سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعے کے دن فجر کی نماز میں «الم ﴿﴾ تَنْزِيلُ الْكِتَابِ» السجدہ اور «هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ» پڑھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعے کی نماز میں سورہ الجمعة اور سورہ المنافقون پڑھتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 2031]
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں جمعہ کے دن ﴿الم ﴿١﴾ تَنزِيلُ الْكِتَابِ﴾ السجدہ اور ﴿هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنسَانِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ﴾ پڑھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز میں سورہ جمعہ اورسورہ منافقون پڑھتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 2031]
ترقیم فوادعبدالباقی: 879
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 879 ترقیم شاملہ: -- 2032
وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي . ح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، كِلَاهُمَا، عَنْ سُفْيَانَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
عبداللہ بن نمیر اور وکیع دونوں نے سفیان سے اسی سند کے ساتھ اسی (سابقہ حدیث) کے مانند روایت کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 2032]
امام صاحب نے مذکورہ بالاروایت ایک اور سند سے بیان کی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 2032]
ترقیم فوادعبدالباقی: 879
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 879 ترقیم شاملہ: -- 2033
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُخَوَّلٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ فِي الصَّلَاتَيْنِ كِلْتَيْهِمَا، كَمَا قَالَ سُفْيَانُ.
شعبہ نے مخول سے اسی سند کے ساتھ دونوں نمازوں کے بارے میں اسی (سابقہ حدیث) کے مانند روایت کی جس طرح سفیان نے (اپنی روایت میں) کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 2033]
امام صاحب نے ایک اور سند سے دونوں نمازوں کے بارے میں سفیان کی طرح روایت بیان کی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 2033]
ترقیم فوادعبدالباقی: 879
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

