🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. باب الخوارج شر الخلق والخليقة:
باب: خوارج کا ساری مخلوق سے بدتر ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1068 ترقیم شاملہ: -- 2470
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ يُسَيْرِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ ، هَلْ سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ الْخَوَارِجَ؟، فَقَالَ: " سَمِعْتُهُ وَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ بِأَلْسِنَتِهِمْ، لَا يَعْدُو تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ "،
علی بن مسہر نے (ابواسحاق شیبانی) سے اور انہوں نے یسر بن عمرو سے روایت کی انہوں نے کہا میں نے سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوارج کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا؟ انہوں نے کہا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا تھا۔۔۔ اور آپ نے اپنے ہاتھ سے مشرق کی جانب اشارہ کیا تھا۔۔۔ ایک قوم ہو گی جو اپنی زبانوں سے قرآن مجید کی تلاوت کریں گے لیکن وہ ان کی ہنسلی کی ہڈیوں سے آگے نہیں جائے گا وہ دین سے اس طرح تیزی سے نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار میں سے نکل جاتا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2470]
یسیر بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ میں نے سہل بن حنیف سے پوچھا کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خوارج کا تذکرہ سنا ہے؟ انھوں نے مشرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ ایک قوم ہے وہ زبان سے قرآن مجید کی تلاوت کریں گے وہ ان کی ہنسلی سے تجاوز نہیں کرے گا، وہ دین سےاس طرح نکلیں گے جس طرح تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2470]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1068
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1068 ترقیم شاملہ: -- 2472
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَإِسْحَاقُ ، جَمِيعًا، عَنْ يَزِيدَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إسحاق الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ أُسَيْرِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَتِيهُ قَوْمٌ قِبَلَ الْمَشْرِقِ، مُحَلَّقَةٌ رُءُوسُهُمْ ".
اعوام بن حوشب سے روایت ہے کہا ابواسحاق شیبانی نے سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی فرمایا: ایک قوم مشرق کی طرف سرگرداں پھرے گی ان کے سر منڈھے ہوئے ہوں گے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2472]
سہل بن حنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مشرق کی طرف ایک قوم حیران پریشان نکلے گی ان کے سرمنڈے ہوئے ہوں گے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2472]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1068
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں