پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
49. باب الخوارج شر الخلق والخليقة:
باب: خوارج کا ساری مخلوق سے بدتر ہونے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1068 ترقیم شاملہ: -- 2470
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ يُسَيْرِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ ، هَلْ سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ الْخَوَارِجَ؟، فَقَالَ: " سَمِعْتُهُ وَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ بِأَلْسِنَتِهِمْ، لَا يَعْدُو تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ "،
علی بن مسہر نے (ابواسحاق شیبانی) سے اور انہوں نے یسر بن عمرو سے روایت کی انہوں نے کہا میں نے سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوارج کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا؟ انہوں نے کہا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا تھا۔۔۔ اور آپ نے اپنے ہاتھ سے مشرق کی جانب اشارہ کیا تھا۔۔۔ ”ایک قوم ہو گی جو اپنی زبانوں سے قرآن مجید کی تلاوت کریں گے لیکن وہ ان کی ہنسلی کی ہڈیوں سے آگے نہیں جائے گا وہ دین سے اس طرح تیزی سے نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار میں سے نکل جاتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2470]
یسیر بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ میں نے سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خوارج کا تذکرہ سنا ہے؟“ انہوں نے مشرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ”میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے: ”ایک قوم ہے وہ زبان سے قرآن مجید کی تلاوت کریں گے وہ ان کی ہنسلی سے تجاوز نہیں کرے گا، وہ دین سے اس طرح نکلیں گے جس طرح تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔“” [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2470]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1068
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6934
| يخرج منه قوم يقرءون القرآن لا يجاوز تراقيهم يمرقون من الإسلام مروق السهم من الرمية |
صحيح مسلم |
2470
| قوم يقرءون القرآن بألسنتهم لا يعدو تراقيهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية |
Sahih Muslim Hadith 2470 in Urdu
يسير بن عمرو الشيباني ← سهل بن حنيف الأنصاري