صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
55. باب تفضيل الحلق على التقصير وجواز التقصير:
باب: سر منڈانا، بال کٹوانے سے بہتر ہے، اور بال کٹوانے کا جواز۔
ترقیم عبدالباقی: 1301 ترقیم شاملہ: -- 3144
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ . ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، قَالَ: " حَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَلَقَ طَائِفَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَقَصَّرَ بَعْضُهُمْ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: وَالْمُقَصِّرِينَ ".
لیث نے نافع سے حدیث بیان کی کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر منڈایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی ایک جماعت نے سر منڈایا، اور ان میں سے کچھ نے بال کٹوائے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سر منڈانے والوں پر رحم فرمائے۔“ ایک یا دو مرتبہ (دعا کی) پھر فرمایا: ”اور بال کٹوانے والوں پر بھی۔“ (ان کے لیے صرف ایک بار دعا کی۔) [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3144]
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر منڈوایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں میں سے ایک گروہ نے سر منڈوایا اور بعض نے بال کٹوائے، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرما۔“ ایک بار فرمایا یا دو بار، پھر فرمایا: ”اور بال کٹوانے والوں پر بھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3144]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1301
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1301 ترقیم شاملہ: -- 3145
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ "، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ "، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " وَالْمُقَصِّرِينَ ".
یحییٰ بن یحییٰ نے امام مالک رحمہ اللہ کے سامنے قراءت کی کہ نافع سے روایت ہے، اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں پر رحم فرما۔“ لوگوں (صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین) نے کہا: اور بال کٹوانے والوں پر، اے اللہ کے رسول! فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں پر رحم فرما۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے پھر عرض کی: اور بال کٹوانے والوں پر، اے اللہ کے رسول! فرمایا: ”اور بال کٹوانے والوں پر (بھی رحم فرما)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3145]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں پر رحم فرما۔“ لوگوں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اور بال کٹوانے والوں پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دعا فرمائی: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں پر رحم فرما۔“ صحابہ نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اور بال کٹوانے والوں پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور بال کٹوانے والوں پر بھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3145]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1301
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1301 ترقیم شاملہ: -- 3146
أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاق إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ الْحَجَّاجِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ "، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ "، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ " رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ "، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " وَالْمُقَصِّرِينَ "،
ہمیں عبداللہ بن نمیر نے حدیث بیان کی، (کہا:) ہمیں عبیداللہ بن عمر نے نافع سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں پر رحم فرما۔“ لوگوں (صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین) نے کہا: اور بال کٹوانے والوں پر، اے اللہ کے رسول! فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں پر رحم فرما۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے پھر عرض کی: اور بال کٹوانے والوں پر، اے اللہ کے رسول! فرمایا: ”اور بال کٹوانے والوں پر بھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3146]
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں پر رحم فرما۔“ صحابہ نے عرض کیا اور مقصرین بال کٹوانے والوں پر؟ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے دعا کی، ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرما۔“ صحابہ نے عرض کیا، اور بال کٹوانے والوں پر؟ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی ”اور سر کے بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3146]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1301
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1301 ترقیم شاملہ: -- 3147
وحَدَّثَنَاه ابْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: فَلَمَّا كَانَتِ الرَّابِعَةُ، قَالَ: وَالْمُقَصِّرِينَ.
ہمیں عبدالوہاب نے حدیث سنائی، (کہا:) ہمیں عبیداللہ بن عمر نے اسی سند کے ساتھ یہی حدیث بیان کی اور انہوں نے (اپنی) حدیث میں کہا: جب چوتھی باری آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور بال کٹوانے والوں پر بھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3147]
عبیداللہ اسی سند سے بیان کرتے ہیں اور کہا حدیث میں ہے جب چوتھی بار پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور بال کٹوانے والوں پر۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3147]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1301
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة