🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. باب جواز ركوب البدنة المهداة لمن احتاج إليها:
باب: بوقت ضرورت قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کا جواز۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1322 ترقیم شاملہ: -- 3208
حدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً، فقَالَ: ارْكَبْهَا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا بَدَنَةٌ، فقَالَ: ارْكَبْهَا وَيْلَكَ فِي الثَّانِيَةِ، أَوْ فِي الثَّالِثَةِ "،
امام مالک رحمہ اللہ نے ابوزناد سے انہوں نے اعرج سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا وہ قربانی کا اونٹ ہانک رہا تھا تو آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ نے فرمایا: تمہاری ہلاکت! اس پر سوار ہو جاؤ۔ دوسری یا تیسری مرتبہ (یہ الفاظ کہے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3208]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے، ایک انسان کو قربانی کا اونٹ ہانکتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: اس پر سوار ہو جا۔ اس نے کہا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ ہدی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوار ہو جا۔ دوسری یا تیسری دفعہ فرمایا، تیرے لیے خرابی ہو۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3208]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1322
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1322 ترقیم شاملہ: -- 3209
وحدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيُّ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَدَنَةً مُقَلَّدَةً.
مغیرہ بن عبدالرحمان حزامی نے ابوزناد سے اور انہوں نے اعرج سے اسی سند کے ساتھ روایت کی اور کہا اس اثنا میں کہ ایک آدمی ہار ڈالے گئے اونٹ کو ہانک رہا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3209]
امام صاحب مذکورہ بالا روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں، جس میں ہے کہ اس اثناء میں ایک آدمی گلے میں ہار پڑا ہوا اونٹ ہانک رہا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3209]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1322
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1322 ترقیم شاملہ: -- 3210
حدثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حدثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حدثنا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ: هَذَا مَا حدثنا أَبُو هُرَيْرَةَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا، وَقَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَدَنَةً مُقَلَّدَةً، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَيْلَكَ ارْكَبْهَا "، فقَالَ: بَدَنَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " وَيْلَكَ ارْكَبْهَا، وَيْلَكَ ارْكَبْهَا ".
ہمام بن منبہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: یہ احادیث ہیں جو ہمیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیں، پھر انہوں نے چند احادیث ذکر کیں ان میں سے ایک یہ ہے اور کہا اس اثنا میں کہ ایک شخص ہار والے قربانی کے اونٹ کو ہانک رہا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تمہاری ہلاکت! اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ نے فرمایا: تمہاری ہلاکت! اس پر سوار ہو جاؤ۔ تمہاری ہلاکت! اس پر سوار ہو جاؤ۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3210]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، جبکہ ایک آدمی گلے میں ہار ڈالا اونٹ ہانک رہا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: تمہارے لیے خرابی ہو، اس پر سوار ہو جا۔ اس نے عرض کیا، یہ حج کی قربانی ہے، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر افسوس، اس پر سوار ہو جا، تم پر افسوس! اس پر سوار ہو جا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3210]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1322
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں