صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب العمرى:
باب: عمریٰ (تاحیات ہبہ) کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1626 ترقیم شاملہ: -- 4202
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْعُمْرَى جَائِزَةٌ "،
شعبہ نے ہمیں قتادہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے نضر بن انس سے، انہوں نے بشیر بن نہیک سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ نے فرمایا: ”عمریٰ درست ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الهبات/حدیث: 4202]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمری صحیح ہے، نافذ ہو گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الهبات/حدیث: 4202]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1626
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1626 ترقیم شاملہ: -- 4203
وحَدَّثَنِيهِ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ، أَنَّهُ قَالَ: مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا أَوَ قَالَ جَائِزَةٌ.
سعید نے ہمیں قتادہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، البتہ انہوں (قتادہ) نے کہا: ”اس کے خاندان کی وراثت“ کہا یا ”جائز“ کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب الهبات/حدیث: 4203]
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ روایت بیان کرتے ہیں، اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ وارثوں کی میراث ہے۔“ یا فرمایا: ”وہ جائز یعنی نافذ ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الهبات/حدیث: 4203]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1626
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة