صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
49. باب عدد غزوات النبي صلى الله عليه وسلم:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے جہاد کیے۔
ترقیم عبدالباقی: 1815 ترقیم شاملہ: -- 4697
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي عُبَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَلَمَةَ ، يَقُولُ: " غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، وَخَرَجْتُ فِيمَا يَبْعَثُ مِنَ الْبُعُوثِ تِسْعَ غَزَوَاتٍ مَرَّةً عَلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ، وَمَرَّةً عَلَيْنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ "،
ہمیں محمد بن عباد نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں حاتم بن اسماعیل نے یزید بن ابی عبید سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت سلمہ (بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں جنگ کی اور میں ان دستوں کے ساتھ، جنہیں آپ روانہ فرماتے تھے، نو غزوات میں نکلا۔ ایک بار ہمارے امیر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے اور ایک بار حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ۔ (سابقہ حدیث میں بیان کردہ تعداد صحیح تر ہے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4697]
حضرت سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی اور جو سرایا (دستہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجے، ان میں سے نو (9) کے ساتھ نکلا، ایک دفعہ ہمارے امیر حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ تھے اور ایک دفعہ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہما تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4697]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1815
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1815 ترقیم شاملہ: -- 4698
وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ، قَالَ: فِي كِلْتَيْهِمَا سَبْعَ غَزَوَاتٍ.
قتیبہ بن سعید نے حاتم سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، مگر انہوں نے دونوں جگہ سات غزوات کہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4698]
امام صاحب مذکورہ روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں، اس میں دونوں جگہ تعداد سات ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4698]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1815
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة