الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 14176
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ شُعْبَةَ يُحَدِّثُ غَيْرَ مَرَّةٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، قَال: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: تَزَوَّجْتُ ثَيِّبًا، فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لَكَ وَلِلْعَذَارَى وَلِعَابِهَا!".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے عرض کیا: شوہر دیدہ سے میری شادی ہوئی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کنواری سے نکاح کیوں نہ کیا کہ تم اس سے کھیلتے؟ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14176]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5080، م: 715
حدیث نمبر: 14961
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا جَارِيَةٌ تُلَاعِبُهَا، وَتُلَاعِبُكَ؟".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کنواری سے نکاح کیوں نہ کیا کہ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی؟ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14961]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5080، م: 715
حدیث نمبر: 15193
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ , قَال: َ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيَّ , قَالَ: تَزَوَّجْتُ , فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا تَزَوَّجْتَ؟"، قَالَ: قُلْتُ: تَزَوَّجْتُ ثَيِّبًا , فَقَالَ:" مَا لَكَ وَلِلْعَذَارَى وَلِعَابِهَا!"، قَالَ شُعْبَةُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ , فَقَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا، يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ؟!" حَدَّثَنَاهُمَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ يَعْنِي شَاذَانَ , الْمَعْنَى.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے شادی کر لی ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے کس سے شادی کی ہے میں نے عرض کیا: کہ شوہردیدہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کنواری سے نکاح کیوں نہیں کیا کہ تم ایک دوسرے سے کھیلتے؟ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کنواری سے نکاح کیوں نہ کیا کہ تم اس سے کھیلتے ہواور وہ تم سے کھیلتی؟ گزشہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15193]
الحكم على الحديث:
إسناداه صحيحان، خ: 5080، م: 715