🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
کل مکررات: 6
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14210
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کچھ لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ سب سے افضل جہاد کون سا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کا جس کے گھوڑے کے پاؤں کٹ جائیں اور اس کا اپنا خون بہہ جائے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14210]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي، أبو سفيان طلحة بن نافع الواسطي صدوق لا بأس به
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14233
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ"، قَالَ: وَسُئِلَ أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کچھ لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ سب سے زیادہ افضل جہاد کون سا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کا جس کے گھوڑے کے پاؤں کٹ جائیں اور اس کا اپنا خون بہہ جائے۔“ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ کون سی نماز سب سے افضل ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لمبی نماز۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14233]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14727
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا : أَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفْضَلُ الْجِهَادِ مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُرِيقَ دَمُهُ"؟، فَقَالَ جَابِرٌ: نَعَمْ.
ابوزبیر کہتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سب سے افضل جہاد اس شخص کا ہے جس کے گھوڑے کے پاؤں کٹ جائیں اور اس کا اپنا خون بہہ جائے انہوں نے فرمایا: ہاں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14727]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل ابن لهيعة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15210
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو الْمُغِيرَةِ , حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟، قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟، قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ , وَأُرِيقَ دَمُهُ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟، قَالَ:" مَنْ هَجَرَ مَا كَرِهَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَأَيُّ الْمُسْلِمِينَ أَفْضَلُ؟، قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَمَا الْمُوجِبَتَانِ؟، قَالَ" مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا , دَخَلَ الْجَنَّةَ , وَمَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا , دَخَلَ النَّارَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ یا رسول اللہ! کون سی نماز سب سے افضل ہے فرمایا: لمبی نماز اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ! سب سے افضل جہاد کون سا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کا جس کے گھوڑے کے پاؤں کٹ جائیں اور اس کا اپنا خون بہہ جائے اس نے پوچھا کہ کون سی ہجرت سب سے افضل ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی ناپسندیدہ چیزوں کو ترک کر دینا۔ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کون سا اسلام افضل ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دوسرے مسلمان جس کی زبان اور ہاتھ سے محفوظ رہیں۔ اس نے پوچھا کہ یا رسول اللہ! دو واجب کرنے والی چیزیں کون سی ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ سے اس حال میں ملے کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا ہو وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو وہ جہنم میں داخل ہو گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15210]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م- القطعة الأخيرة -: 93، وهذا إسناد ضعيف، النضر بن إسماعيل ليس بالقوي، وابن أبى ليلى سيئ الحفظ، وكلاهما متابع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15401
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ , قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ , حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبْشِيٍّ الْخَثْعَمِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟، قَالَ:" إِيمَانٌ لَا شَكَّ فِيهِ، وَجِهَادٌ لَا غُلُولَ فِيهِ، وَحَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ" , قِيلَ فَأَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ , قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ" , قِيلَ فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جَهْدُ الْمُقِلِّ" , قِيلَ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ هَجَرَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ" , قِيلَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ جَاهَدَ الْمُشْرِكِينَ بِمَالِهِ، وَنَفْسِهِ" , قِيلَ فَأَيُّ الْقَتْلِ أَشْرَفُ؟ قَال:" مَنْ أُهَرِيقَ دَمُهُ، وَعُقِرَ جَوَادُهُ".
سیدنا عبداللہ بن حبشی سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا عمل سب سے زیادہ افضل ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا ایمان جس میں کوئی شک نہ ہوایساجہاد جس میں مال غنیمت کی خیانت نہ ہواور حج مبرور سائل نے پوچھا کہ کون سی نماز افضل ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لمبی نماز، سائل نے پوچھا کہ کون ساصدقہ سب سے افضل ہے فرمایا: کم مال والے کا محنت کر کے صدقہ کرنا سائل نے پوچھا کہ کون سی ہجرت سب سے افضل ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ کی محرمات سے رک جائے سائل نے پوچھا کہ سب سے افضل جہاد کون سا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مشرکین سے اپنی جان ومال کے ساتھ جہاد کرنا سائل نے پوچھا کہ پھر کون سی موت سب سے زیادہ افضل ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کا خون بہادیا جائے اور گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15401]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19435
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ ذَكْوَانَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ مَعَكَ عَلَى هَذَا الْأَمْرِ؟ قَالَ: " حُرٌّ وَعَبْدٌ"، قُلْتُ: مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" طِيبُ الْكَلَامِ، وَإِطْعَامُ الطَّعَامِ"، قُلْتُ: مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ"، قَالَ: قُلْتُ: أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ"، قَالَ: قُلْتُ: أَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" خُلُقٌ حَسَنٌ"، قَالَ: قُلْتُ: أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ"، قَالَ: قُلْتُ: أَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَنْ تَهْجُرَ مَا كَرِهَ رَبُّكَ عَزَّ وَجَلَّ"، قَالَ: قُلْتُ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ"، قَالَ: قُلْتُ: أَيُّ السَّاعَاتِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ، ثُمَّ الصَّلَاةُ مَكْتُوبَةٌ مَشْهُودَةٌ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ، فَإِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ، فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الرَّكْعَتَيْنِ حَتَّى تُصَلِّيَ الْفَجْرَ، فَإِذَا صَلَّيْتَ صَلَاةَ الصُّبْحِ، فَأَمْسِكْ عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، فَإِذَا طَلَعَتْ الشَّمْسُ، فَإِنَّهَا تَطْلُعُ فِي قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، وَإِنَّ الْكُفَّارَ يُصَلُّونَ لَهَا، فَأَمْسِكْ عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى تَرْتَفِعَ، فَإِذَا ارْتَفَعَتْ، فَالصَّلَاةُ مَكْتُوبَةٌ مَشْهُودَةٌ حَتَّى يَقُومَ الظِّلُّ قِيَامَ الرُّمْحِ، فَإِذَا كَانَ كَذَلِكَ، فَأَمْسِكْ عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى تَمِيلَ، فَإِذَا مَالَتْ، فَالصَّلَاةُ مَكْتُوبَةٌ مَشْهُودَةٌ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَإِذَا كَانَ عِنْدَ غُرُوبِهَا، فَأَمْسِكْ عَنِ الصَّلَاةِ، فَإِنَّهَا تَغْرُبُ أَوْ تَغِيبُ فِي قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، وَإِنَّ الْكُفَّارَ يُصَلُّونَ لَهَا" .
حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ! اس دین پر آپ کے ساتھ کون ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آزاد بھی اور غلام بھی، میں نے پوچھا اسلام کیا ہے؟ فرمایا عمدہ گفتگو اور کھانا کھلانا، میں نے پوچھا ایمان کیا ہے؟ فرمایا صبر اور سخاوت، میں نے پوچھا کون سا اسلام افضل ہے؟ فرمایا جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں، میں نے پوچھا کون سا ایمان افضل ہے؟ فرمایا اچھے اخلاق، میں نے پوچھا کون سی نماز افضل ہے؟ فرمایا جس میں لمبا قیام ہو، میں نے پوچھا کون سی ہجرت افضل ہے؟ فرمایا یہ کہ تم ان چیزوں کو چھوڑ دو جو تمہارے رب کو ناپسند ہیں، میں نے پوچھا کون سا جہاد افضل ہے؟ فرمایا اس شخص کا جس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں اور اس کا اپنا خون بہا دیا جائے، میں نے پوچھا کون سا وقت افضل ہے؟ فرمایا رات کا آخری پہر، پھر نماز (کا ثواب) لکھا جاتا ہے اور (اس میں فرشتے) حاضر ہوتے ہیں یہاں تک کہ فجر طلوع ہوجائے، جب فجر طلوع ہوجائے تو دو رکعتوں کے سوا کوئی نماز نہیں یہاں تک کہ تم فجر کی نماز پڑھ لو، جب تم صبح کی نماز پڑھ لو تو طلوع آفتاب تک نماز سے رکے رہو، جب سورج طلوع ہوتا ہے تو شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے اور کفار اس وقت اس کی پوجا کرتے ہیں، لہٰذا اس کے بلند ہونے تک نماز سے رکے رہو، جب وہ بلند ہوجائے تو نماز (کا ثواب) لکھا جاتا ہے اور (فرشتے) حاضر ہوتے ہیں یہاں تک کہ سایہ نیزے کی طرح سیدھا کھڑا ہوجائے، جب ایسا ہو تو سورج ڈھلنے تک نماز سے رکے رہو، جب سورج ڈھل جائے تو نماز (کا ثواب) لکھا جاتا ہے اور (فرشتے) حاضر ہوتے ہیں یہاں تک کہ سورج غروب ہوجائے، جب غروب کا وقت ہو تو نماز سے رکے رہو کیونکہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے اور کفار اس وقت اس کی پوجا کرتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 19435]

الحكم على الحديث:
قوله: أى الساعات أفضل؟ قال: جوف الليل الآخر صحيح، وقوله فى أفضل الإيمان، وأفضل الصلاة وأفضل الهجرة، وأفضل الجهاد، صحيح، وهذا إسناد ضعيف لعدة علل.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں